Tag: World Bank

  • کورونا سے کروڑوں افراد انتہائی غریب ہوجائیں گے، عالمی بینک نے خبردار کردیا

    کورونا سے کروڑوں افراد انتہائی غریب ہوجائیں گے، عالمی بینک نے خبردار کردیا

    واشنگٹن : عالمی بینک نےخبردار کیا ہے کہ کورونا کےعالمی معیشت پر منفی اثرات کے باعث چھ کروڑ افراد انتہائی غربت کی سطح پر پہنچ جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ تمام ممالک کی معیشت پر کورونا کے منفی اثرات نمایاں ہوئےہیں، جس کے باعث رواں سال عالمی سطح پر انتہائی غربت کی شرح نو فیصد تک پہنچ جانےکا خدشہ ہے۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نےپانچ سال کےثمرات کوذائل کردیا، اس سال اقتصادی ترقی کی شرح پانچ فیصدکم ہونےکاامکان ہے، وائرس کی وجہ سےپہلےہی لاکھوں لوگ بیروزگارہوچکےہیں اورکاروباربند ہورہےہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ انتہائی غربت کامطلب ایسےافرادہیں جن کہ یومیہ آمدنی ایک ڈالر نوےسینٹ سےکم ہو جبکہ تین ڈالربیس سینٹ یومیہ کمانےوالوں کی تعدادمیں تئیس فیصد اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد عالمی سطح پرغربت کےشکارافرادکی تعدادپندرہ کروڑہوجائےگی۔

    رپورٹ کے مطابق دنیابھرکےدوتہائی غریب افراد کمزرواورتنازعوں کاشکارمعیشتوں والےممالک میں رہائش پزیرہیں اور ذیادہ تر زرعی شعبےسےوابستہ ہیں۔

    عالمی بینک کےصدرڈیوڈمیلپاس نے کہا کہ دنیا بھرمیں اس وقت لاکھوں لوگوں کا روزگارختم ہوچکاہےاورصحت کےنظام پرشدید دباؤہے، عالمی بینک غریب ممالک کورواں سال کےآخرتک قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف فراہمی کیلئےآئی ایم ایف کےساتھ مل کرکام کر رہا ہے۔

    خیال رہے دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد پچاس لاکھ سے تجاوز کر گئی  جبکہ ساڑھے تین لاکھ افراد جان سے گئے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق سب سے زیادہ مریض امریکہ ، روس، برازیل اور برطانیہ میں ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا یورپ اور ایشیا میں کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

  • کورونا کیخلاف جنگ ، عالمی بینک کا پاکستان کیلئے بڑے پیکج کا اعلان

    کورونا کیخلاف جنگ ، عالمی بینک کا پاکستان کیلئے بڑے پیکج کا اعلان

    اسلام آباد : عالمی بینک کی جانب سے کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کیلئے20کروڑڈالرپیکج کااعلان کردیا گیا، رقم سماجی معاشی مسائل کو کم کرنے کیلئے بھی استعمال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نےپاکستان کیلئےبیس کروڑڈالرکےپیکج کی منظوری دےدی، رقم کی منظوری عالمی بینک کےبورڈ آف ڈائریکٹرز نےدی۔

    عالمی بینک کی جانب سے یہ رقم کورونا وائرس کےخلاف بروقت اقدامات کیلئے دی گئی ہے، رقم نیشنل ہیلتھ کئیرسسٹم کومضبوط بنانےاورسماجی معاشی مسائل کوکم کرنےاوراسکولوں کی بندش کےباعث تعلیمی سرگرمیوں کوریموٹلی جاری رکھنےکیلئےخرچ کی جائےگی۔

    پاکستان کو یہ رقم عالمی بینک کے فاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کےتحت دی گئی ہے،10کروڑ ڈالرعالمی بینک کےفاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کے تحت دیئے جائیں گے، تین کروڑاسی لاکھ ڈالرموجودہ منصوبوں سےنکال کراس رقم میں شامل کئے گئے ہیں، یہ رقم میڈیکل ایکوپمنٹ کی خریداری کیلئےاستعمال ہوں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل ہی ی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈر و منصوبے کے فیزون کےلئے دی گئی۔

    عالمی بینک نے یہ رقم کم قیمت رینیوایبل توانائی کی پیداوارکیلئے فراہم کی ہے، داسو منصوبے کی پیداواری صلاحیت تینتالیس سوبیس میگاواٹ ہے، داسو منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت تین سینٹ فی یونٹ ہوگی۔

    اس کے علاوہ عالمی بینک کا کہنا تھا کہ بینک صوبائی و وفاقی حکومت سے کورونا وائرس کے نقصانات کے بارے میں مشاورت کررہا ہے، اس وقت پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت آٹھ سینٹ ہے۔

    اس سے قبل عالمی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ80 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • کورونا وائرس ،  ورلڈ بینک کا خیبر پختونخوا حکومت کیلئے بڑا تحفہ

    کورونا وائرس ، ورلڈ بینک کا خیبر پختونخوا حکومت کیلئے بڑا تحفہ

    پشاور: کورونا وائرس کے جدوجہد میں عالمی بینک کی جانب سے خیبرپختونخواحکومت کو 44 وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک اس وقت وینٹی لیٹرز کی قلت کا شکار ہیں، عالمی بینک نے 44 وینٹی لیٹر خیبرپختونخواحکومت کے حوالے کردیئے، وینٹی لیٹرحکومت کی درخواست پر دیے گئے۔

    عالمی بینک کی جانب سے دیئے گئے جدید وینٹی لیٹرز ایمبولنسسز اور ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کیا جاسکیں گے۔

    خیبر پختونخوا کو عالمی بینک کی جانب سے 120 وینٹی لیٹرز اور 2 لاکھ 10 ہزار ماسک دیےجائیں گے ، وینٹی لیٹر ملنے سے کوروناکےعلاج کے سلسلے میں بہتری آئے گی۔

    اس کے علاوہ ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کےلیےحفاظتی کٹس بھی سامان میں شامل ہیں

    خیال رہے کہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2039 ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد26 ہوگئی ہے۔

    آزاد کشمیر میں6، بلوچستان158، گلگت بلتستان184، اسلام آباد54، خیبر پختونخوا253، پنجاب708 اور سندھ میں 676 کورونا وائرس کے مریض رپورٹ پوئے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک مریض کی ہلاکت ہوئی اور 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔

  • عالمی بینک پاکستان  کو مزید 70 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

    عالمی بینک پاکستان کو مزید 70 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

    اسلام آباد : عالمی بینک کی جانب سے پاکستان  کو سترکروڑڈالر فراہم کئے جائیں گے ، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیزون کے لئے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی گئی ہے، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈر و منصوبے کے فیزون کےلئے دی گئی ہے۔

    عالمی بینک نے یہ رقم کم قیمت رینیوایبل توانائی کی پیداوارکیلئے فراہم کی ہے،  داسو منصوبے کی پیداواری صلاحیت تینتالیس سوبیس میگاواٹ ہے، داسو منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت تین سینٹ فی یونٹ ہوگی۔

    اس کے علاوہ عالمی بینک کا کہناہےکہ بینک صوبائی و وفاقی حکومت سے کورونا وائرس کے نقصانات کے بارے میں مشاورت کررہا ہے، اس وقت پاکستان میں بجلی کی پیداواری لاگت آٹھ سینٹ ہے۔

    اس سے قبل  عالمی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 18 کروڑ80 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کیلئے20لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دی تھی ، رقم کورونا سے نمٹنے کیلئے فوری میڈیکل سامان، آلات کیلئے خرچ کی جائے گی۔

    خیال رہے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

  • کرونا وائرس،ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر دے گا

    کرونا وائرس،ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر دے گا

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈبینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کامظاہرہ کرناہے، عزم وہمت، استقامت اوریکسوئی سےاس عفریت کامقابلہ کرنا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں، ہوٹلوں میں بیٹھنےکی بجائےٹیک اوےکوترجیح دیں، ایسے چیلنجز سے عوام اور حکومتیں مل کرنبردآزما ہوتی ہیں، کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈبینک پاکستان کو238 ملین ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک 350ملین ڈالر کی امدادفراہم کرے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ قوم کی صحت کا تحفظ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • ورلڈ بینک کا کرونا سے  متاثر ممالک کے لئے بڑا اعلان

    ورلڈ بینک کا کرونا سے متاثر ممالک کے لئے بڑا اعلان

    نیویارک : عالمی بینک نے کرونا سے لڑنے کیلئے بنائے گئے فنڈ میں اضافے کا اعلان کردیا ،رقم کرونا وائرس سے متاثرممالک کو دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے کرونا سے لڑنے کیلئے پیکج میں دو ارب ڈالر کے اضافے کا اعلان کردیا ، جس کے بعد مکمل پیکج کا حجم اب 14ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

    یہ رقم مختلف ممالک اور کمپنیوں کو کرونا سے بچاؤ، تشخیص اور رسپانس کیلئےدی جائےگی ، اس کےعلاوہ رقم متاثرہ ممالک کےپبلک ہیلتھ سیکٹر کو بہتر بنانے کیلئے استعمال ہوگی۔

    انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے اس ضمن میں 50 ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے ساڑھے چھ ارب ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

    مزید پڑھیں : جان لیوا کروناوائرس، ایشیائی ترقیاتی بینک کا بڑی مالی امداد کا اعلان

    خیال رہے دنیا بھر میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، وائرس اب تک دولاکھ پینتالیس ہزار افراد کو شکار بنا چکا ہے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار تک جا پہنچی ہے ۔

    اٹلی میں صورتحال بدستورسنگین  ہے ، چونتیس سو ہلاک اور اکتالیس ہزارمتاثر ہیں، ایران میں بارہ سو سے زیادہ جان سے گئے۔ برطانیہ میں بھی تین ہزارسے زیادہ افراد وا ئرس کا شکار بن گئے ہیں۔

    اسی طرح بھارت میں ایک سوستانوے،کینیڈا اورآسٹریلیا میں مریضوں کی تعداد آٹھ سو تجاوز کرگئی، سعودی عرب میں متاثرین کی تعداد دوسوچوہتر ، ملائشیامیں 900 ، قطرمیں 460 ،ترکی میں 360 ہوگئی ہے جبکہ متحدہ عرب امارارت میں 140 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دوسری جانب چین نے کورونا پر مکمل قابو پا لیاہے اور سب سے زیادہ متاثرہ شہر ووہان میں گزشتہ روز ایک بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہواہے۔

  • عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی کر دی

    عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی کر دی

    کراچی: عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو میں اضافے کی پیش گوئی کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے گلوبل اکنامک پراسپیکٹ 2020 رپورٹ جاری کر دی گئی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آیندہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو فی الوقت 2 اعشاریہ 4 فی صد رہے گی، خیال رہے کہ عالمی بینک نے جون میں شرح نمو 2 اعشاریہ 7 فی صد رہنے کی پیش گوئی کی تھی، رواں مالی سال ملکی معاشی شرح نمو میں کمی کی وجہ عالمی معاشی سست روی ہے، عالمی معاشی شرح نمو میں رواں سال صفر اعشاریہ 2 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    اگلے 30 سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کی شرح نمو میں ڈیڑھ فی صد کی کمی متوقع ہے، جنوبی ایشیا کی شرح نمو 4 اعشاریہ 9 فی صد رہنے کا امکان ہے۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث افراط زر میں اضافہ ہوا، پاکستان کے بجٹ خسارے میں توقعات سے زیادہ رفتار سے اضافہ ہوا، بجٹ خسارے میں اضافے کی وجہ محصولات میں کمی اور قرضوں پر سود کی ادائیگی میں اضافہ ہے۔

  • پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان7 ارب 87 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ

    پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان7 ارب 87 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ

    اسلام آباد پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان 7 ارب 87 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ طے پاگیا ، رقم پانی کی فراہمی اورنکاسی کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے استعمال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اورعالمی بینک کےدرمیان787 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر نے عالمی بینک کیساتھ معاہدےپردستخط کئے، معاہدے پر دستخط کی تقریب میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرموجود تھے۔

    رقم پانی کی فراہمی اورنکاسی کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے استعمال ہوگی ، کراچی یلولائن کیلئے 382 ملین ڈالر جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے 40 ملین ڈالر مختص کیےگئےہیں ، منصوبوں سےکراچی میں کاروبار،نجی شعبے کی ترقی کیلئے سازگارحالات فراہم ہوں گے۔

    سیاحت کے فروغ کے لئے70ملین ڈالر کا کے پی انٹیگریٹڈ ٹورزم پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں :  بجٹری سپورٹ کی منظوری ، عالمی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دے گا

    یاد رہے چند روز قبل ہی عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے بجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس کے بعد پاکستان کیلئےپچاس کروڑڈالر دیئے جانے کاامکان ہے، ان فنڈزکی منظوری آئندہ سال مارچ تک متوقع ہے۔

    عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو بے روزگاری میں کمی کیلئے مؤثراقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان میں بےروزگاری کی شرح چھ فیصد ہے اورکوائلٹی آف ایمپلائمنٹ بھی اچھی نہیں، پاکستانی آبادی کابڑاحصہ چھوٹے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا عالمی بینک کی پاکستان کیلئے بجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری معیشت میں بہتری کے باعث دی گئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک نے2017 میں بجٹری سپورٹ بند کردی تھی، بجٹری سپورٹ بند کرنے کی وجہ اس وقت معیشت کو درپش مسائل تھے۔

  • بجٹری سپورٹ  کی منظوری ، عالمی بینک  پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دے گا

    بجٹری سپورٹ کی منظوری ، عالمی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر دے گا

    واشنگٹن : عالمی بینک نے پاکستان کیلئےبجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ پاکستان کو روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے بجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس کے بعد پاکستان کیلئےپچاس کروڑڈالر دیئے جانے کاامکان ہے، ان فنڈزکی منظوری آئندہ سال مارچ تک متوقع ہے۔

    عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو بے روزگاری میں کمی کیلئے مؤثراقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان میں بےروزگاری کی شرح چھ فیصد ہے اورکوائلٹی آف ایمپلائمنٹ بھی اچھی نہیں، پاکستانی آبادی کابڑاحصہ چھوٹے کاروبار سے وابستہ ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا عالمی بینک کی پاکستان کیلئےبجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری معیشت میں بہتری کےباعث دی گئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک نے2017 میں بجٹری سپورٹ بند کردی تھی، بجٹری سپورٹ بند کرنےکی وجہ اس وقت معیشت کودرپش مسائل تھے۔

    یاد رہے عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آگئی تھی اور رپورٹ میں درجہ ایک سوآٹھ ہوگیا ، گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایز آد ڈوئنگ بزنس کے جن 6 اہم شعبوں میں نمایاں اصلاحات کیں ، ان میں کاروبار شروع کرنا، کنسٹرکشن پرمٹس، بجلی کنیکشنز، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی شامل ہے، حکومت نے اصلاحات کیلئے میں نیشنل سیکرٹریٹ بنایا ہے، اور وزیر کی زیر نگرانی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ، یہ اقداما ت اصلاحات کو علمی جامہ پہنانے کی لگن کے عکاس ہیں۔

  • وزیر اعظم سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات، پاکستانی معیشت کے استحکام پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم سے صدر ورلڈ بینک کی ملاقات، پاکستانی معیشت کے استحکام پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس نے ملاقات کی ہے، جس میں پاکستانی معیشت کے استحکام اور اس کے لیے اہم اصلاحات کی ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ورلڈ بینک حکام اور حکومتی وفد شریک ہوا، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنراسٹیٹ بینک سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    ملاقات میں پاکستانی معیشت کو مستحکم کرنے اور اہم اصلاحات کی ضرورت پر گفتگو کی گئی، کاروبار اور روزگار کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے، عوام کو بہترین تعلیم، صحت اور ہنر کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک

    عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس نے ملاقات سے قبل کہا تھا کہ میرا دورہ پاکستانی معیشت سمجھنے کا بہترین موقع ہے، ہم معیشت پر وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کی ترجیحات جاننا چاہتے ہیں، اور پاکستان کے ساتھ کاروبار اور ملازمتوں کا ماحول بہتر بنانے پر تعاون کے خواہش مند ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر الانگو پاجامیتھو نے کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگلے 30 سال میں پاکستانی معیشت کا شمار بڑی مارکیٹ میں ہوگا، اس وقت پاکستان کی معیشت کو مختلف مسائل کا سامنا ہے، تاہم حکومت کی ترجیحات درست سمت میں ہیں۔