Tag: World Bank

  • نوجوانوں کیلئے روزگارکی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، صدرعالمی بینک

    نوجوانوں کیلئے روزگارکی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، صدرعالمی بینک

    کراچی : عالمی بینک کے صدرڈاکٹرجم یونگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلیم ،صحت، روزگار کے شعبے میں تعاون کرنا چاہتے ہیں، جبکہ نجی شعبے کی سرمایہ کاری بہت اہمیت رکھتی ہے۔

    عالمی بنک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کچھ عرصہ پہلے پاکستان میں سیکیورٹی حالات بہت خراب تھے جو اب بہترہورہے ہیں پاکستان معاشی ترقی کے اہم دور سے گزر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ عالمی بینک کے صدر ڈاکٹرجم یونگ اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔

  • ڈوئنگ بزنس2016، پاکستان کی رینکنگ میں 10 درجے کمی

    ڈوئنگ بزنس2016، پاکستان کی رینکنگ میں 10 درجے کمی

    نیویارک : پاکستان میں کاروباری ماحول ابتر ہونے کے باعث عالمی بینک نے پاکستان کی رینکنگ دس درجے گرا دی.

    ورلڈ بینک کی رپورٹ ’’ڈوئنگ بزنس دوہزار سولہ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان گزشتہ سال کے ایک سو اٹھائیس ویں سے ایک سو اڑتیس ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔ بھارت کی رینکنگ چار درجے اور چین کی پوزیشن میں چھ درجے بہتری آئی ہے۔

    گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سنگاپور کو کاروبار کے لیے دنیا کی سب سے بہترین جگہ قرار دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر کاروبار شروع کرنے، ریگیولیٹری ماحول، بیورکریسی جیسے شعبوں میں پاکستان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں ہے، تاہم سب سے زیادہ ابتری سرحد پارتجارت کے اشاریے میں آئی.

  • پاکستانی ٹیکس نظام میں ابتری کی جڑ ٹیکس انتظامیہ ہے، عالمی بینک

    پاکستانی ٹیکس نظام میں ابتری کی جڑ ٹیکس انتظامیہ ہے، عالمی بینک

    نیویارک :عالمی بینک نے پاکستان میں ایف بی آر کو ٹیکس نظام میں خرابی کی جڑ قرار دے دیا، گزشتہ دہائی میں پاکستان کی ٹیکس وصولی خطے میں سب سے بری رہی ہے۔

    عالمی بینک کی جانب سے جاری حالیہ جائزہ رپورٹ کے مطابق پیچیدہ ٹیکس نظام، تنگ ٹیکس بیس اور ٹیکسوں میں بڑے پیمانے پر دی جانیوالی چھوٹ ٹیکس وصولی میں کمی کی اصل وجہ قرار ہے۔

    پاکستان میں ٹیکس اکھٹا کرنے کے اخراجات بھی بہت زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ کمزور اور غیر فعال ٹیکس انتظامیہ کی وجہ سے ملک کا ٹیکس سسٹم متاثر ہورہا ہے۔

    ایف بی آر کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس پراسیس میں پائی جانیوالی خامیوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اہم بزنس پلان کو جدیدضروریات کے مطابق ہم آہنگ کرنےکی ضرورت ہے۔

    رواں مالی سال ایف بی آر کوچھبیس سو اکیانوے ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کرنی ہیں۔ ہدف کے حصول کیلئے آئندہ دو ماہ سات سو سولہ ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہے۔

  • ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیر کئے جائیں، افتخار احمد وہرہ

    ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیر کئے جائیں، افتخار احمد وہرہ

    کراچی :  ورلڈ بینک نے پاکستان کے کمزور ٹیکس نظام پر کڑی تنقید کی ہے جو پیداواریت کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کراچی چیمبرآف کامرس کے صدر افتخار احمد وہرہ نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔

    افتخار احمد وہرہ کاکہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ صرف کمپنیاں اور ٹیکس نیٹ میں شامل افراد ٹیکس کا بھاری بوجھ برداشت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بڑی تعداد میں ٹیکس استثنیٰ اور رعایتوں کے باعث ٹیکس نظام میں ناانصافیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہاکہ ایف بی آر ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کرنے کا دعویٰ تو کرتا ہے مگر ایف بی آر نے نہ تو کبھی ٹیکس نادہندگان کے نام تشہیرکئے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی کی گئی۔

    افتخار احمد وہرہ نے کہاکہ ایف بی آر نے 7لاکھ سے زائد ٹیکس نادہندگان میں سےصرف2لاکھ 40 ہزار ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے کا دعویٰ کیاہے۔

  • عالمی بینک سےتین سال بعد پاکستان کیلئےرعایتی قرض بحال

    عالمی بینک سےتین سال بعد پاکستان کیلئےرعایتی قرض بحال

    کراچی: ملکی زرمبادلہ کےذخائر سولہ ارب ڈالر ہونےکےبعد عالمی بینک نےتین سال بعد پاکستان کیلئے رعایتی قرض کی سہولت بحال کر دی۔

    اس سہولت کی بحالی سے اب پاکستان چار سال میں دو ارب ڈالرکا رعایتی قرض حاصل کر سکےگا۔

    ملکی زرمبادلہ کےذخائر میں مارچ دو ہزار بارہ میں نمایاں کمی آجانےکےباعث عالمی بینک نےرعایتی قرض کی سہولت معطل کردی تھی۔

    وزارت خزانہ کےذرائع کےمطابق ملکی زرمبادلہ کےذخائر تین ماہ کی درآمدات کےبرابر ہوگئےہیں اور پاکستان تعمیر نو اور ترقی کیلئے عالمی بینک کی جانب سے فنڈنگ حاصل کرنےکا اہل ہوگیا ہے۔

  • عالمی بینک نے بجلی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی

    عالمی بینک نے بجلی کے پانچ منصوبوں کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : عالمی بینک نے پاکستان کیلئے پانچ بجلی کے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے منصوبوں کی منظوری حکومت پر اعتمادکا مظہر ہے۔

    عالمی بینک کے ایگزیکیوٹو بورڈ کی جانب سے منظور کئے گئے منصوبوں میں گل احمد ونڈپاور ، گلپور ہائیڈرو، تربیلہ فائیو توسیعی منصوبہ سندھ پبلک سیکٹر ریفارم پراجیکٹ شامل ہیں۔

    عالمی بینک نے توانائی،معیشت، تعلیم اور انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہمی کیلئے پرواگرام مرتب کیا ہے اور یہ منصوبے اسی پروگرام کا حصہ ہیں۔

  • انشورنس سیکٹر کے ریگولیٹری فریم ورک کومضبوط کیا جائے گا: ایس ای سی پی

    انشورنس سیکٹر کے ریگولیٹری فریم ورک کومضبوط کیا جائے گا: ایس ای سی پی

    اسلام آباد : سیکورٹیز ایکسچینج اینڈ کمیشن ( ایس ای سی پی ) ورلڈ بنک کے تعاون سے پاکستان میں انشورنس سیکٹر کے ریگولیٹری فریم ورک اور متعلقہ قوانین کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہا ہے، اس سلسلے میں ورلڈ بنک کی ایک تکنیکی ٹیم نے ایس ای سی پی کا دورہ کیا۔

    ورلڈ بنک نے ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی اور کمشنر انشورنس فدا حسین سمو سے ملاقات کی، اس موقع پر انشورنس ڈویزن کے افسران نے کے لئے موجود ہ ریگولیٹری فریم ورک اور اس سے متعلقہ موجودہ قوانین پر بریفنگ دی۔

    ایس ای سی پی کی جانب سے پراجیکٹ کے لئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے پر ورلڈ بنک کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس جائزہ رپورٹ کے مقاصد حاصل کرنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

  • پاکستان انتظامی اصلاحات کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل

    پاکستان انتظامی اصلاحات کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل

    اسلام آباد: پاکستان کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے لئے انتظامی اصلاحات کرنے والی جنوبی ایشیاءکی چار معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے۔

    ورلڈ بینک گروپ کی نئی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاءکے آٹھ ممالک میں سے 2013-14ءمیں مقامی تاجروں کے لئے کم از کم ایک ریگولیٹری ریفارم کا نفاذ کرنے والے چار ممالک میں شامل ہیں۔

    ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق تین ممالک بشمول بنگلہ دیش، نیپال اور پاکستان نے کاروبار کی سہولت کے لئے جدید الیکٹرانک نظام پر توجہ مرکوز کی ہے۔

    بنگلہ دیش اور پاکستان نے کمپیوٹرائز سسٹم کے نفاذ کے ذریعے سرحدوں کے آر پار تجارت کو مزید آسان کیا ہے، رپورٹ کے مطابق 2005ءکے بعد سے خطے کی تمام معیشتوں نے کاروباری ماحول میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

    اس عرصہ میں بھارت نے سب سے زیادہ ریگولیٹری ریفارمز کیں جن کی تعداد 20 ہے، دوسرے نمبر پر سری لنکا نے 16 اصلاحات کیں۔

  • کاروبار کے لحاظ سے پاکستان کی رینکنگ میں کمی

    کاروبار کے لحاظ سے پاکستان کی رینکنگ میں کمی

    اسلام آباد: عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق کاروبارکیلئے سازگار ممالک کی فہرست میں پاکستان کی رینکنگ میں ایک درجے کی کمی ہوئی ہے۔

    ورلڈ بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کاروبار کرنے کے حوالے سے عالمی رینکنگ ایک سواٹھائیس پر آگئی جو گزشتہ سال کے دوران ایک سو ستائس تھی۔

    عالمی بینک کی رپورٹ میں ایک سونواسی معیشتوں کی پوزیشن کا تعین کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی کارکردگی میں تنزلی ہوئی ہے، پاکستان نے سرحد پارتجارت اوردیوالیہ پن کے معاملے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اس کے علاوہ کاروبار کے آغاز میں پاکستان کی رینکنگ میں سات درجے، تعمیراتی اجازت ناموں میں چار درجے، بجلی کے کنکشن کے حصول میں ایک درجے، جائیداد کی رجسٹری تین درجے، قرض کے حصول میں چھ درجے تنزلی ہوئی ہے ۔

    رپورٹ میں سنگاپور کا نمبر پہلا، نیوزی لینڈ اورہانگ کانگ سنگاپور کا نمبر دوسرا اور تیسرا ہے۔

  • ڈیموں کی فنڈنگ ترجیح بنیادوں پر کرنا چاہتے ہیں،عالمی بینک

    ڈیموں کی فنڈنگ ترجیح بنیادوں پر کرنا چاہتے ہیں،عالمی بینک

    واشنگٹن : عالمی بینک کےنائب صدر جنوبی ایشیا فلپ ہوئیرو کا کہنا ہے کہ عالمی بینک داسو ڈیم اور تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کی فنڈنگ ترجیح بنیادوں پر کرنا چاہتا ہے۔

    واشنگٹن میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں عالمی بینک کے نائب صدر جنوبی ایشیا فلپ ہوئیرو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی معاشی اصلاحات کی پالیسی کی بھرپورحمایت کرتے ہیں اور سیلاب زدگان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

    ملاقات میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ رواں سال محصولات میں سولہ اعشاریہ چار فیصد اضافہ ہوا۔

    دورہ امریکہ کے دوران وزیرِ خزانہ نے ایرانی ہم منصب علی طیبنیا سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماوں نےجوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس اسلام آباد میں جلد بلانے پر اتفاق کیا، جس میں گیس لائن منصوبےاور بجلی کی درآمد پر زیر غور آئے گا۔