Tag: world-banks-ease-of-doing-business-index

  • بڑی کامیابی ، پاکستان کاروبار کرنے کی آسانیوں کے 10سر فہرست ممالک میں شامل

    بڑی کامیابی ، پاکستان کاروبار کرنے کی آسانیوں کے 10سر فہرست ممالک میں شامل

    اسلام آباد : پاکستان کاروبار کرنے کی آسانیوں کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ، مشیرخزانہ خفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ورلڈبینک نے پاکستان میں کاروباری آسانیوں کیلئے اقدامات کوسراہا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ خفیظ شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ کے حوالے سے کہا حکومتی ادارہ جاتی اصلاحات کا عالمی سطح پراعتراف کیاگیا اور پاکستان کاروبارکرنے کی آسانیوں کے 10سرفہرست ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

    مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی رینکنگ میں 28درجے بہتری آئی ہے اور 136 سے 108 ویں نمبر پر آگیا ہے، ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری آسانیوں کیلئے اقدامات کو سراہا۔

    یاد رہے عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ دوہزاربیس جاری کردی ہے ،جس میں پاکستان کی رینکنگ میں اٹھائس درجےکے بہتری ہوئی اور پاکستان کارپورٹ میں درجہ ایک سوآٹھ ہوگیا ہے۔

    مزید پڑھیں : عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ، پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری

    پاکستان ٹاپ ٹین اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہے ، گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا، درجے میں بہتری کی وجہ وفاق اور صوبوں کی جامع اصلاحات ہیں، وفاق، سندھ اور پنجاب نےنمایاں اصلاحات کی ہیں۔

    انڈیکس میں پاکستان کو مجموعی طور پر اکسٹھ نمبر حاصل ہوئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان کا اسکور پچپن اعشاریہ پانچ تھا، پاکستان نے نئے بزنس کے آغاز، اقلیتی سرمایہ کاروں کے تحفظ، دوالیہ کے مسائل، کانٹریکٹس کے اطلاق، بجلی کنیکشن اور تعمیرات اجازت نامےکےحصول میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔

  • عالمی بینک کی  ڈوئنگ بزنس رپورٹ،  پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری

    عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ، پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری

    اسلام آباد : عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آگئی اور رپورٹ میں درجہ ایک سوآٹھ ہوگیا ، گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ دوہزاربیس جاری کردی گئی ہے ، پاکستان کی رینکنگ میں اٹھائس درجےکے بہتری ہوئی اور پاکستان کارپورٹ میں درجہ ایک سوآٹھ ہوگیا ہے۔

    پاکستان ٹاپ ٹین اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہے ، گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا، درجے میں بہتری کی وجہ وفاق اور صوبوں کی جامع اصلاحات ہیں، وفاق، سندھ اور پنجاب نےنمایاں اصلاحات کی ہیں۔

    انڈیکس میں پاکستان کو مجموعی طور پر اکسٹھ نمبر حاصل ہوئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان کا اسکور پچپن اعشاریہ پانچ تھا، پاکستان نے نئے بزنس کے آغاز، اقلیتی سرمایہ کاروں کے تحفظ، دوالیہ کے مسائل، کانٹریکٹس کے اطلاق، بجلی کنیکشن اور تعمیرات اجازت نامےکےحصول میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔

    مزید پڑھیں : عالمی بینک کے صدر رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے

    خیال رہے  عالمی بینک کےصدر ڈیوڈ مالپس رواں ماہ کے اختتام پر پاکستان کا دورہ کریں گے، عالمی بینک کےصدر دورے میں ایزآف ڈوئنگ بزنس کیلئے حکمت عملی پر بات کی جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگو پاچماتھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا پاکستان کا نام اصلاحات کرنیوالے20 ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، پاکستان نے حال میں 6اہم اصلاحات کیں، یہ اہم اصلاحات ایز آف ڈوئنگ بزنس کی ضمن میں کی گئیں۔

    کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے درجہ بندی 24 اکتوبر کو جاری کی جائے گی ہم اس اجتماعی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں یہ اقدامات وفاق، سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے لئے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایز آد ڈوئنگ بزنس کے جن 6 اہم شعبوں میں نمایاں اصلاحات کیں ، ان میں کاروبار شروع کرنا، کنسٹرکشن پرمٹس، بجلی کنیکشنز، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی شامل ہے، حکومت نے اصلاحات کیلئے میں نیشنل سیکرٹریٹ بنایا ہے، اور وزیر کی زیر نگرانی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ، یہ اقداما ت اصلاحات کو علمی جامہ پہنانے کی لگن کے عکاس ہیں۔