Tag: world call

  • کیبل آپریٹرز کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے،خالدآرائیں

    کیبل آپریٹرز کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے،خالدآرائیں

    کراچی :کیبل آپریٹرز نےحکومت سے فوری تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کردیا۔کہتے ہیں کراچی واقعےکےبعدآپریٹرز سہمے ہوئے ہیں۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالدآرائیں نے کراچی میں ورلڈکال کے آفس کوآگ لگانے کے واقعے پرافسوس کااظہارکیاہے۔

    خالدآرائیں نے بتایاحکومت نے جیو دکھانے پرتحفظ فراہم کرنے کاکہاتھا لیکن کیبل آپریٹرز محفوظ ہیں نہ ان کی املاک محفوظ ہیں یہی حالات رہے توکوئی بھی چینل نہیں دکھاپائیں گے۔

    خالد آرائیں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کےرہنماچوہدری طاہرکاکہناتھا رحیم یارخان میں بھی کیبل آپریٹرز کوقتل کی دھمکیاں دی گئیں اورگاڑی کوآگ لگانے کی کوشش کی گئی،کیبل آپریٹرز پریشان ہیں کہ وہ کیاکریں۔ خالدآرائیں کاکہناتھا عوام کی جانب سے جیو نہ دکھانے کیلئےبہت دباؤہے،حکومت کیبل آپریٹرزاور ان کی املاک کوتحفظ فراہم کرے۔

  • جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر مشتعل افراد نے ورلڈ کال کا دفتر جلادیا

    جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر مشتعل افراد نے ورلڈ کال کا دفتر جلادیا

    کراچی: کلفٹن کے علاقے دو تلوار پر واقع کمیونیکشن کمپنی کے دفتر کو نامعلوم افراد نے نذر ِ آتش کردیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشتعل افراد نے معروف کمیونیکیشن کمپنی ورلڈ کال کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور بعد ازاں دفتر کو نذرِ آتش کردیا  ذرائع کے مطابق  مظاہرین جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر مشتعل تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ  جیو نیوز کی نشریات کو فی الفور معطل کیا جائے۔

    ورلڈ کال کے مینجر  کے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکلوں پر سوار دفتر آئے جو کہ اسلحے سے لیس تھے انہوں تیسری منزل پر واقع دفتر میں داخل ہوکر دفتر میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے لاکھوں روپے ملیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ، واقعے کے وقت دفتر میں تقریباً پینتیس افراد موجود تھے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اس سے پہلے صادق آباد میں بھی اسی نوعیت کا واقع ہوچکا ہے جہاں مشتعل مظاہرین نے جیو نیوز دکھانے پر کیبل آفس کو نذر ِ آتش کردیا تھا۔

    کیبل آپریٹرز جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر پہلے بھی کئی بار اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں  اور ان کا کہنا ہے کہ ان کو اس سلسلے میں مذہبی حلقوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہیں ہیں۔

    کیبل آپریٹر ایسو سی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز کی نشریات دکھانے کی وجہ سے کیبل آپریٹرز مسلسل جانی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔