Tag: world cup

  • ورلڈ کپ 2024: سابق بھارتی کھلاڑی کا روہت شرما کی کپتان سے متعلق بڑا دعویٰ

    ورلڈ کپ 2024: سابق بھارتی کھلاڑی کا روہت شرما کی کپتان سے متعلق بڑا دعویٰ

    معروف بھارتی کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں روہت شرما کی کپتانی سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی آکاش چوپڑا نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر روہت شرما ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلتے ہیں تو ٹیم کی کپتانی کی کمان بھی ان کے سپرد کی جائے گی۔

    سابق بھارتی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ اگر آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا انجری کے بعد ٹیم پلئینگ 11 کا حصہ بن بھی گئے  تو اسٹار بلے باز روہت شرما ہی بھارت کی قیادت کریں گے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کی پوسٹ پر بھارتی کیوں جَل بُھن گئے؟

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں روہت کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، روہت شرما اب کپتان ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں بھی کپتان ہوں گے، اگر وہ ورلڈ کپ کھیلتے ہیں تو کپتان روہت ہی ہوگا ۔

    انہوں نے اپنے تبصرے میں مزید کہا کہ ’ یہ مت سوچیں کہ ہاردیک واپس آنے کے بعد کپتان بن جائیں گے، میں اس بات کو لکھ کر دے سکتا ہوں کہ اگر وہ واپس آئے بھی تو بطور کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

  • سجدہ کرتے کرتے رُک جانے کی بحث، محمد شامی نے بلآخر خاموشی توڑ دی

    سجدہ کرتے کرتے رُک جانے کی بحث، محمد شامی نے بلآخر خاموشی توڑ دی

    بھارت کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے سجدہ کرتے کرتے رُک جانے کی بحث میں بلآخر خاموشی توڑ دی۔

    ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد بھارتی بولر محمد شامی سجدہ کرنے کے انداز میں جھکے لیکن پھر واپس کھڑے ہوگئے جس کے بعد یہ مسئلہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹریند بن گیا تھا۔

    تاہم اب 2023 ورلڈ کپ کے کچھ دن بعد ایک انٹرویو کے دوران بھارتی بولر محمد شامی نے ایک قابل ذکر بیان کے ساتھ اپنے ناقدین کو خاموش کر دیا، اس میچ میں بھارتی بولر نے پانچ وکٹیں کی تھیں۔

    کیا محمد شامی سجدہ کرتے کرتے رک گئے؟

    محمد شامی نے کہا کہ اگر میں سجدہ کرنا چاہتا تو مجھے کون روک سکتا تھا، اس میں کیا حرج ہے؟ میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں بھارتی مسلمان ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر مجھے سجدہ کرنے کیلئے بھی کسی سے اجازت کی ضرورت پڑے تو پھر میں اس ملک میں کیوں رہتا؟ میں نے پہلے بھی کبھی 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد سجدہ نہیں کیا۔

    محمد شامی نے مزید کہا کہ اگر میں سجدہ کرنا چاہتا تو کرتا، اس میں مسئلہ ہی کیا ہے؟ اگر میں سجدہ کرنا چاہوں تو بھارت میں ہر جگہ سجدہ کرسکتا ہوں۔

  • ’پاکستان کو ورلڈکپ کے باقی میچ بھی ہارنے چاہئیں‘

    ’پاکستان کو ورلڈکپ کے باقی میچ بھی ہارنے چاہئیں‘

    چنئی میں پیر کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں افغانستان نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ اس شکست کے بعد کرکٹ برادری قومی ٹیم کو ان کی اہم ناکامی پر شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل بھی اپنی تنقید سے باز نہیں آئے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں بحث کے دوران اکمل نے کہا کہ اگر پاکستان میں کرکٹ کو بہتر بنانا ہے تو بابر اعظم اینڈ کمپنی کو ورلڈ کپ میں اپنے باقی کھیل نہیں جیتنے چاہئیں۔

    اکمل نے کہا کہ "انہیں اپنے آنے والے میچ نہیں جیتنے چاہئیں تب ہی پاکستان میں کرکٹ بہتر ہو گی اگر وہ فارم میں واپس آئے تو وہ وہی چیز شروع کریں گے۔

    سابق کرکٹر کو فوری طور پر اینکر نجیب الحسنین نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی بات نہ ہوئی کہ پاکستان ہار جائے ایسا نہیں ہوتا کہ پاکستان جان بوجھ کر ٹورنامنٹ میں میچ ہارے۔

    اکمل نے واضح کیا کہ یہ میچ ہارنے کے بارے میں نہیں بلکہ ان کی انا کو خاک میں ملانے کے بارے میں ہے۔

  • ورلڈکپ کا آغاز، ذکااشرف نے ٹیم سے متعلق کیا کہا؟

    ورلڈکپ کا آغاز، ذکااشرف نے ٹیم سے متعلق کیا کہا؟

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ذکااشرف نے کہا کہ نیک تمناؤں اور دعاؤں کیساتھ پاکستانی ٹیم میدان میں اترے گی، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے پوری قوم اس ٹیم کے ساتھ ہے۔

    https://x.com/TheRealPCB/status/1709545279282991545?s=20

    ذکااشرف نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ٹیم میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ہم سب توقع کرتے ہیں کہ یہ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر وطن واپس آئے گی۔

    دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے ہماری تیاری اچھی ہے اور دونوں وارم اپ میچوں سے اچھی پریکٹس ملی ہے۔

     

    قومی کپتان نے کہا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جیتنا بہت اہم ہوتا ہے۔ ہم ورلڈ کپ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے، ہر میچ میں پہلی بال سے جیت کے لیے جائیں گے۔

     

    انہوں ن ے نیدر لینڈ کی ٹیم کو ورلڈ کپ کھیلنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیدر لینڈ ٹیم بہت اچھی ٹیم ہے جو کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہترین کرکٹ کھیل کر آئی ہے۔

  • آسٹریلیا کا ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    آسٹریلیا کا ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ حتمی اسکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی۔

    آسٹریلیا کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے جبکہ فاسٹ بولر شان ایبٹ آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    آسٹریلیا کے دیگر کھلاڑیوں میں ایشٹن ایگر، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، اسٹیون اسمتھ بھی شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ مارکس اسٹوئنس، ایڈم زیمپا، ڈیوڈوارنر بھی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا۔

    بھارت ورلڈکپ کا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا، جبکہ پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈولڈ ہے۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم خبر

    کرکٹ ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم خبر

    اسلام آباد: ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لیے مکی آرتھر اور انضمام الحق آج پہلی ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی ٹیم کا اسکواڈ منتخب کرنے کے سلسلے میں آج اہم ملاقات ہوگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق مشاورت کریں گے، یہ مشاورت ملتان میں ہوگی۔

    ملاقات میں ابتدائی طور پر 30 نام فائنل کیے جائیں گے، جب کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کی آخری تاریخ 28 ستمبر ہے۔

    مکی آرتھر نے سری لنکا میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا یہ 13 واں ایڈیشن ہوگا، جس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے، اور یہ 5 اکتوبر سے 19 نومبر 2023 تک جاری رہے گا۔

  • ہمیں بھی ورلڈ کپ میں بھارت سے ہائبرڈ ماڈل جیسا مطالبہ کرنا چاہیے: احسان الرحمان

    ہمیں بھی ورلڈ کپ میں بھارت سے ہائبرڈ ماڈل جیسا مطالبہ کرنا چاہیے: احسان الرحمان

    اسلام آباد: وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں بھی ورلڈ کپ میں بھارت سے ہائبرڈ ماڈل جیسا مطالبہ کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جا کر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

    احسان مزاری کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ اگر بھارت یہاں نہیں آتا تو ہمیں بھی وہاں نہیں جانا چاہیے، بھارت کی جانب سے ہمیشہ کرکٹ میں سیاست کی جاتی رہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت نے ہائبرڈ ماڈل مانگا تھا، ایسے ہی پاکستان کو بھی مطالبہ کرنا چاہیے، اگر بھارت ہائبرڈ ماڈل چاہتا ہے تو ہمیں بھی ورلڈ کپ میں ایسا کرنا چاہیے۔

  • ون ڈے ورلڈ کپ: قومی ٹیم بھارت میں میچز کب اور کہاں کھیلے گی؟

    ون ڈے ورلڈ کپ: قومی ٹیم بھارت میں میچز کب اور کہاں کھیلے گی؟

    آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا، قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کر کھیلے گی۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون سے جبکہ دوسرا کوالیفائر میچ  12 اکتوبر کو دوسری کوالیفائر ٹیم سے حیدرآباد میں کھیلے گا۔

    روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 15 اکتوبر کو  احمدآباد میں کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان نے اس وینیو کر تبدیلی کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا

    قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا سے بنگلورو میں مدمقابل آئے گا، پانچواں میچ افغانستان کیخلاف 23 اکتوبر کو اور چھٹا میچ جنوبی افریقہ کیخلاف 27 اکتوبر کو کھیلے گا، یہ دونوں میچز چنائی کے گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان اپنا ساتواں میچ بنگلادیش سے 31 اکتوبر کو کلکتہ میں کھیلے گا، آٹھواں میچ 4 نومبر کو نیوزی لینڈ سے بنگلورو میں ہوگا۔

    قومی ٹیم اپنا نواں میچ 12 نومبر کو انگلینڈ سے کھیلے گا جو کلکتہ میں ہوگا۔

  • ھیا کارڈ رکھنے والے افراد اپنے دوستوں کو بھی ورلڈ کپ دیکھنے بلا سکتے ہیں

    ھیا کارڈ رکھنے والے افراد اپنے دوستوں کو بھی ورلڈ کپ دیکھنے بلا سکتے ہیں

    دوحا: قطری حکام کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کے لیے ھیا کارڈ رکھنے والے افراد اپنے 3 دوستوں کو بھی مدعو کرسکتے ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص جس کے پاس ھیا کارڈ ہے وہ اپنے تین دوستوں کو ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے قطر بلا سکتا ہے۔

    اس سکیم کا نام ھیا معی 1+3 رکھا گیا ہے اور یہ سہولت ایسے افراد کے لیے ہے جو قطر کے شہری ہوں اور نہ ہی ان کے پاس ھیا کارڈ ہو۔

    دوستوں کو کیسے مدعو کیا جائے؟

    اس کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ آپ کے پاس ’ھیا‘ کارڈ ہو۔

    6 ماہ سے زیادہ کا ویزہ ہو۔

    قطر میں قیام گاہ کی تصدیق۔

    500 ریال فیس کی ادائیگی۔

    اس کے بعد آپ ھیا کی ایپلی کیشن پر جا کر مائی کارڈ کا آپشن لیں اور اس کے بعد جاری کا بٹن دبا دیں۔

    اس کے بعد ھیا معی کے آپشن پر جائیں جہاں آپ کے سامنے تین واؤچر کوڈز ظاہر ہوں گے جو 3 ایسے افراد کو بھیجے جا سکتے ہیں جن کے پاس ٹکٹ نہیں ہے۔

    ھیا کارڈ کی درخواست کی منظوری کے بعد ان 3 افراد کو بیرون ملک سے قطر میں داخل ہونے کے اجازت نامے پر مبنی ای میل موصول ہوگی۔

    خیال رہے کہ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے ھیا کارڈ کا ہونا لازم ہے، اس کے بعد وہ ورلڈ کپ کے دوران مفت ٹرانسپورٹیشن اور دیگر سہولیات سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔

  • حارث روؤف نے بھارتی بلے بازوں کو خبردار کردیا

    حارث روؤف نے بھارتی بلے بازوں کو خبردار کردیا

    پاکستانی فاسٹ بولر حارث روؤف کا کہنا ہے کہ اگر میں اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بیٹرز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں گے، ان کا کہنا ہے کہ میں نے ابھی سے بھارت کے خلاف بولنگ کی منصوبہ بندی کرنا شروع کردی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث روؤف نے اگلے ماہ آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اپنا بیسٹ دوں تو بھارتی بیٹرز مجھے آسانی سے نہیں کھیل سکیں گے۔

    انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی 20 میں 6 رنز سے کامیابی کے بعد حارث روؤف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے لیے کافی خوش ہوں کیوں کہ وہ میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میلبرن میرا ہوم گراؤنڈ ہے کیوں کہ بگ بیش میں میلبرن اسٹار کی نمائندگی کرتا ہوں، مجھے وہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

    حارث روؤف کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی سے بھارت کے خلاف بولنگ کی منصوبہ بندی کرنا شروع کردی ہے۔

    پاکستانی فاسٹ بولر نے حال ہی میں ایشیا کپ میں بھی بھارت کے خلاف 2 میچز کھیلے اور اب وہ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے پرعزم ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچز ہمیشہ ہائی پریشرہوتے ہیں، گزشتہ سال ہونے والے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کافی دباؤ میں تھا لیکن ایشیا کپ میں 2 میچز میں مجھ پر کوئی پریشر نہیں تھا کیوں کہ مجھے معلوم تھا کہ مجھے اپنا بیسٹ دینا ہے۔