Tag: World cup 2015

  • ورلڈ کپ: زمبابوے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا  فیصلہ

    ورلڈ کپ: زمبابوے کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    ہوبارٹ: کرکٹ ورلڈ کپ کے 30ویں میچ میں آئرلینڈ اور زمبابوے آمنے سامنے ہیں۔

      آسڑیلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر  پہلے  فیلڈنگ کا  فیصلہ کیا۔

    آئرلینڈ کی جانب سے پورٹرفیلڈ اور جوئس وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک 9اوورز میں آئر لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 36 رنز بنائے ہیں

    آئر لینڈ کو 16 کے مجموعی سکور پر اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب سٹرلنگ دس رنز سکور کر کے پنیانگرا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

    اس سے پہلے زمبابوے نے ورلڈ کپ میں چار میچ کھیلے ، جس میں ایک میچ میں کامیابی حاصل کی جبکہ آئرلینڈ نے اب تک  تین میچ کھیلے ہیں جس میں  دو میں فتح حاصل کی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

    زمبابوے کے کپتان ایلٹن چیگمبرا زخمی ہونے کے باعث آج کے میچ سے باہر ہیں، ان کی جگہ ریجس چکبوا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور برینڈن ٹیلر کپتانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں  جبکہ آئر لینڈ نے میکس سورنسن کی جگہ ایلکس کیوسک کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

  • ورلڈ کپ: پاکستان کی بیٹنگ جاری ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

    ورلڈ کپ: پاکستان کی بیٹنگ جاری ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا

     آکلینڈ: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 29 ویں گروپ گروپ میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ مدِ مقابل ہیں۔

    ورلڈ کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    اس وقت مصباح الحق اور شاہد آفریدی وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک  پاکستان نے 40 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنالئے ہیں جبکہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا ہے۔

    پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن احمد شہزاد 8ویں اوور میں 18 رنز بنا کر کائل ایبٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    سرفراز احمد 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان 37 رنز بنا کر اے بی ڈویلیئرز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ صہب مقصود 8 رنز بنا کر اور عمر اکمل 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    اس سے قبل بھی 37ویں اوور میں بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا تاہم بارش بند ہونے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا تھا، اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

    مصباح الحق نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں اپنے 5000 روز مکمل کر لیے ہیں۔ مصباح نے 73 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کر لی ہے

    ٹاس کے موقع پر جنوبی افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اچھی ٹیم ہے اور آج کا میچ اہم ہے جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فرحان بہاردین کی جگہ جین پال ڈومنی کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ اچھا ٹارگٹ دے کر بھرپور مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حارث سہیل کی جگہ یونس خان اور ناصر جمشید کی جگہ سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں چار چارمیچ کھیل چکی ہیں جہاں جنوبی افریقہ نے تین جبکہ پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • پرتھ: کرکٹ ورلڈ کپ، کالی آندھی اور بھارتی سورما آج مدِمقابل

    پرتھ: کرکٹ ورلڈ کپ، کالی آندھی اور بھارتی سورما آج مدِمقابل

    پرتھ : کرکٹ ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اہم معرکہ آج پرتھ میں ہوگا۔

    پرتھ میں اب گھسمان کی جنگ ہوگی ، دونوں ٹیموں کے درمیان ورلڈ کپ میں سات میچز ہوچکے ہیں، بھارتی سورماؤں کا پلڑا بھاری ہے جبکہ کالی اندھی کو تین مقابلوں میں کامیابی ملی۔

    دونوں ٹیموں کو ڈبل سنچری میکرز کی خدمات حاصل ہیں۔

    بھارتی بیٹنگ لائن رنز بنانے کی مشین ہے توکالی اندھی کے پاس جارحانہ بلے بازوں کی کمی نہیں۔

    گروپ بی میں دفاعی چیمپیئن بھارت ناقابل شکست ہے جبکہ بھارت کو شکست دیکر ویسٹ انڈیز کوارٹر فائنل تک رسائی کے امکانات بڑھ جائینگے۔

  • ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی

    نیلسن: ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں بنگلہ دیش نے اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

    نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسکاٹ لینڈ نے کائل کوئٹزر کی شاندار سینچری کی بدولت اسکور بورڈ پر فائٹنگ ٹوٹل بنایا، کائل نے ایک سو چھپن رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

    اسکاٹ لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر تین سو اٹھارہ رنز بنائے۔

    جواب میں اسکاٹش بولرز نے بیٹمسینوں کی محنت پر پانی پھیر دیا، تمیم اقبال اور محموداللہ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سوانتالیس رنز کا اضافہ کیا۔ محموداللہ باسٹھ رنزبناکرپویلین لوٹے۔ تمیم اقبال نروس نائنٹیز کا شکارہوئے، وہ پچیانوے رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔

    وکٹ کیپرمشفیق الرحیم نے ساٹھ رنز اسکور کئے۔ بنگلہ دیش نے دو اوورز قبل چار وکٹوں کے نقصان پرتین سوبائیس رنز بناکر چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

    بنگلہ دیش نے ابتداء میں ایک وکٹ کھونے کے باوجود ہدف چار وکٹوں پر حاصل کرلیا، اس کامیابی کے بعد بنگلہ دیش کے گروپ میں پانچ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیون نے گرنیوالی چار میں سے دو وکٹیں حاصل کیں، کائل کوئٹزرکو شاندار اننگ پر مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔

  • ورلڈ کپ: 319رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ: 319رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    نیلسن: آئی سی سی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے تین سو انیس رنز کا ہدف دیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔

    اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کائل کوئٹزر کے شاندارایک سو چھپن رنز کی بدولت پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پرتین سو اٹھارہ رنز  بنائے۔

    اسکاٹش پلیئرکوئٹزر نے شاندار بلے بازی کی اور وکٹ کے چاروں طرف شاٹس کھیل کر بنگال ٹائیگرز کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے، انہوں نے چار چھکوں اورسترہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چھپن رنز بنائے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نےتین، ناصر حسین نےدو جب کہ شکیب الحسن، شبیر رحمان اور مشرفی مرتضٰی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان کا یو اے ای کو 340رنز کا ہدف

    کرکٹ ورلڈکپ: پاکستان کا یو اے ای کو 340رنز کا ہدف

    نیپئر : کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ 25ویں میچ میں یو اے ای اور پاکستان کے مدِمقابل ہیں۔

    کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستان نے یو اے ای کو 340رنز کا ہدف دیدیا ہے، احمد شہزاد اور حارث سہیل کے درمیان شاندار پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ شاہد آفریدی نے ون ڈے میچز میں آٹھ ہزار رنز مکمل کرلئے ۔

    پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کو آغاز میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر ناصر جمشید ایک بار چوتھے اوور میں صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    جس کے بعد احمد شہزاد اور حارث سہیل کے درمیان ایک سو ساٹھ رنز کی پارٹنر شپ نے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی، احمد شہزاد 93 اور حارث سہیل 70 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

    کپتان مصباح الحق اور صہیب مقصود نے جارحانہ اننگز کھیلی، مصباح الحق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور ورلڈ کپ میں تیسری نصف سینچری بنالی جبکہ صہیب مقصود 31 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔،

    پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر تین سو انچاس رنز بنائے۔

    شاہد آفریدی نے 7گیندوں پر اکیس رنز بناکر ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں آٹھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، وہ آٹھ ہزار رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے منجولا گروجی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ کے شہر نیپئیر میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے  ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    ٹاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی موقع نہیں، ہر میچ جیتنا لازمی ہے، اچھا موقع ہے یو اے ای کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، بیٹنگ کیلئےاچھی وکٹ ہے، یو اے ای کیخلاف بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی یو اے ای کیخلاف بیٹنگ جاری

    کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کی یو اے ای کیخلاف بیٹنگ جاری

    نیپئر : کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ 25ویں میچ میں یو اے ای اور پاکستان کے مدِمقابل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے شہر نیپئیر میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے  ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کو آغاز میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر ناصر جمشید ایک بار چوتھے اوور میں صرف تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اس وقت مصباح الحق اور عمر اکمل وکٹ پر موجود ہیں اور مصباح نے ایک روزہ کرکٹ میں 41ویں نصف سنچری بنائی ہے، اب تک پاکستان نے 48 اورز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے ۔

    صہیب مقصود 31 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

     ٹاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کوئی موقع نہیں، ہر میچ جیتنا لازمی ہے، اچھا موقع ہے یو اے ای کے خلاف بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کسی بھی ٹیم کو کمزور نہیں سمجھتے، بیٹنگ کیلئےاچھی وکٹ ہے یو اےای کیخلاف بڑااسکور کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  • ورلڈ کپ :152رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ :152رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

     آک لینڈ: کرکٹ کے عالمی کپ کے 20ویں میچ میں میزبان ٹیمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدِمقابل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں کیویز نے کینگروزکا بھرکس نکال دیا۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ایک سو باون رنز کا آسان ہدف دیدیا۔

    میچ میں 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اب تک آٹھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنا لیے  ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میککلم اور مارٹن گپتل نے اننگز شروع کی اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے تین اوور میں 40 رنز بنا ڈالے۔

    میککلم نے 21 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

    راس ٹیلر ایک رن ہی بنا  کر سٹارک کے ہاتھوں  بولڈ ہوگئے۔

    آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا مگر کیوی باؤلرز کے سامنے کینگروز ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام  رہی اور ایک کے بعد ایک کینگروز کو پویلئن کی راہ دکھائی، صرف 152رنز بنا کر پوری کینگروز ٹیم  آؤٹ ہوگئی۔

    ایروین فنچ14 رنز  اور ڈیوڈ وارن34 رنز بنا کر ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئی جبکہ شین واٹسن23 رنز بناسکے۔انہیں ویٹوری نے ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    ویٹوری کو اگلی کامیابی سمتھ کی صورت میں ملی،سمتھ صرف 4رنز بنا پائے جبکہ میکس ویل کو بولٹ کے ہاتھوں صفر پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    کپتان مائیکل کلارک بھی صرف 12 رنز بنا سکے اور بولٹ نے انھیں بولڈ کردیا، مچل مارش بھی پہلی گیند پر پولین لوٹ گئے، مچل جانسن ایک رنز جبکہ مچل سٹارک صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

    بولٹ نے 5، ساؤتھی اور ڈینئل ویٹوری نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں اپنے تمام میچ جیت چکی ہیں اور اس میچ کو گروپ اے میں سرِفہرست رہنے والی ٹیم کے انتخاب کا عمل قرار دیا گیا ہے۔

  • ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

    ورلڈکپ: جنوبی افریقہ کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

    سڈنی: کرکٹ ورلڈ کپ2015  کے 19 ویں میچ میں کالی آندھی اور جنوبی افریقہ مدمقابل ہیں ۔

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں عالمی کپ کے پول بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور ڈی کوک  نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈی کوک نے جارحانہ کھیل اپنایا، ڈی کوک نے 19 گیندوں میں تین چوکے مارے تاہم وہ 12 رنز بنا کر ہولڈر کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

    اس وقت ہاشم آملہ اور فیف ڈو پلیسی وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک جنوبی افریقہ نے 16 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 68 رنز بنا لئے ہیں۔

    دونوں ٹیموں کے لئے یہ انتہائی اہم میچ ہے، جنوبی افریقہ نے اب تک دومیچز کھیلے ہیں، جس میں ایک میں کامیابی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ویسٹ انڈیز نے اب تک تین میچز کھیلے ہیں۔ جس میں دو میچز میں اس کو کامیابی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ورلڈکپ میں ویسٹ انڈیز اب تک اپنے تین میں سے دو میچز جیت کر پول بی کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ دومیں سے ایک میچ جیتنے اور ایک میں شکست کھانے والے جنوبی افریقی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

    اس میچ سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈکپ مقابلوں میں پانچ بار مدِمقابل آچکی ہیں، جن میں سے تین میں جنوبی افریقہ اور دو میں ویسٹ انڈیز فاتح رہا ہے۔

    یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں ٹیمیں آسٹریلوی سرِ زمین پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں، اس سے قبل دونوں ٹیمیں کبھی بھی آسٹریلیا میں ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلی ۔

  • ورلڈکپ:افغانستان کی پہلی فتح، اسکاٹ لینڈ کو ہرادیا

    ورلڈکپ:افغانستان کی پہلی فتح، اسکاٹ لینڈ کو ہرادیا

     ڈنیڈن: افغانستان کی ورلڈکپ میں پہلی فتح حاصل کرلی، افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز  مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے ہرادیا۔

    نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں جاری پول اے کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،  اسکاٹ لینڈ نے افغانستان کو جیت کیلئے دوسوگیارہ رنز کا ہدف دیا تھا۔

    فغانستان کو میچ کے شروع سے ہی نقصان اٹھانا پڑا، نوروز منگل سات رنز اور اصغر سٹانکزئی چار رنز ، محمد نبی ایک رن ، نجیب اللہ بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ جاوید احمدی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز بنائے، افغانستان نے 49.3 اوورز نو وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

    جب سمیع اللہ شنواری 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو اس وقت افغانستان کی آخری وکٹ باقی تھی اور اس کو جیتنے کے لیے 18 رنز درکار تھے لیکن افغانستان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے49.3  اوورز میں ہدف حاصل کرلیا ۔

    اس سے قبل اسکاٹ لینڈ  کی جانب سے میچن اور ماجن اکتیس اکتیس رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ الزڈیئر ایونز نے 28 رنز اور کوٹزر اور بیرنگٹن نے 25 رنز، مومسن نے 23، میتھیو کراس نے 15، گارڈنر نے 5 اور وارڈلو اور ہاروی نے ایک ایک رنز بنائے۔

    افغانستان کی جانب سے شاہ پور زدران نے چارجبکہ دولت زدران نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    یاد رہے دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں اور اب تک کوئی بھی ٹیم میچ جیت کر پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔