Tag: World cup 2015

  • ورلڈ کپ :سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ :سری لنکا کا ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    میلبورن : کرکٹ ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہیں۔

      سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کریں گے۔

    دوسری جانب بنگلا دیش کے کپتان مشرفی مرتضٰی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے تاہم اب کوشش ہو گی کہ سری لنکا کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کریں۔

    سری لنکا کی جانب سے اوپنر تھریمنے اور دلشان نے اننگز کا آغاز کیا اور اب تک سری لنکا نے 20 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنالئے ہیں۔

    سری لنکا نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، جن میں اسے ایک میں کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ بنگلہ دیش کو بھی دو میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی۔

  • ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کا افغانستان کو جیت کے لیے 211رنز کا ہدف

    ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ کا افغانستان کو جیت کے لیے 211رنز کا ہدف

    ڈنیڈن  : کرکٹ ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں اسکاٹ لینڈ اور افغانستان مدِ مقابل ہیں۔

    اسکاٹ لینڈ نے افغانستان کو جیت کیلئے دوسوگیارہ رنز کا ہدف دیدیا۔ ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں جاری پول اے کے میچ میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوور میں افغانستان کو دوسوگیارہ رنز کا ہدف دیا۔

    افغانستان کی جانب سے سمیع اللہ شنواری اور دولت زدران وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک افغانستان نے 27 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز سکور کیے تھے۔

    افغانستان کو میچ کے شروع سے ہی نقصان اٹھانا پڑا، نوروز منگل سات رنز اور اصغر سٹانکزئی چار رنز ، محمد نبی ایک رن ، نجیب اللہ بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ جاوید احمدی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز بنائے۔

    اس سے قبل اسکاٹ لینڈ  کی جانب سے میچن اور ماجن اکتیس اکتیس رنز بناکر نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ الزڈیئر ایونز نے 28 رنز اور کوٹزر اور بیرنگٹن نے 25 رنز، مومسن نے 23، میتھیو کراس نے 15، گارڈنر نے 5 اور وارڈلو اور ہاروی نے ایک ایک رنز بنائے۔

    افغانستان کی جانب سے شاہ پور زدران نے چارجبکہ دولت زدران نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    یاد رہے دونوں ٹیمیں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں اور اب تک کوئی بھی ٹیم میچ جیت کر پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔

  • ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ویسٹ انڈیز کا زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کینبرا : آئی سی سی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں ویسٹ انڈیز اور زمبابوے مدِ مقابل ہیں۔

     ویسٹ انڈیز نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کا ترجیح دیں گے۔

    آسٹریلیا کے شہر کینبرا کے منوکا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ می ںویسٹ انڈیز کی جانب سے اوپنر سمتھ اور کرس گیل نے آغاز کیا۔ تاہم دوسری ہی گیند سمتھ بولڈ ہوگئے۔

    اس وقت گیل اور سیمیولز بیٹنگ کر رہے ہیں، اب  تک ویسٹ انڈیز نے 9 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 39 رنز سکور کیے تھے۔

    اس سے قبل دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے، ویسٹ انڈیز نے آئنرلینڈ سے شکست کھائی جبکہ اسے پاکستان سے کامیابی ملی،  زمبابوے نے بھی جنوبی افریقہ سے شکست اور متحدہ عرب امارات کی ٹیم سے کامیابی حاصل کی۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سلیمان بین اور ڈیرن براوو کی جگہ جوناتھن کارٹر اور نکیتا ملر کو شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب زمبابوین ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور چبابا اور مائر کی جگہ چکبوا اور مٹسیکنیری کو شامل کیا گیا ہے۔

  • اسکاٹ لینڈ کی جیت کیلئے 304رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    اسکاٹ لینڈ کی جیت کیلئے 304رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

    کرائسٹ چرچ : کرکٹ ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو جیتنے کے لیے تین سو چار رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

    کرائسٹ چرچ کے ہیگلےاوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سو تین رنز بنائے۔

    اسکاٹ لینڈ کی 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے، کچھ دیر قبل تک اسکاٹ لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز اسکور کیے۔

    اسکاٹ لینڈ کی پہلی وکٹ اس وقت گری، جب مکلیوڈ 4 رنز بنا کر اینڈریسن کی گیند کا نشانہ بنے۔

    اسکاٹ لینڈ کے کوٹزر 71 رنز بنا کر معین علی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، مومسن اور کوٹز نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 60 رنز کی پاٹرنر شپ کی۔ تاہم 26 ویں اوور میں مموسن 26 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ ان کو روٹ نے آؤٹ کیا۔

    میچن بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہ سکے اور پانچ رنز بنا کر فن کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، اسکاٹ لینڈ کی دوسری وکٹ 47 کے مجموعی اسکور پر گری، کولمین سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    اس سے قبل اوپنر معین علی نے ایک سو ٹھائیس رنز کی شانداراننگز کھیل کراسکاٹ لینڈ کے بولروں کے پسینے چھڑا دیئے، معین علی کی اننگز میں 12 چوکے اور پانچ چھکے شامل ہیں جب کہ ای این بیل نے چون رنز بنا کردوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔

    اسکاٹ لینڈ کی جانب سےجوش ڈیوی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ آئی این وارڈلا، الیسڈیئرایونس، ماجد حق اور رشی بیرنگٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

  • ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی,  123زنز کا ہدف

    ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی, 123زنز کا ہدف

    ویلنگٹن: ورلڈ کپ کرکٹ کے نویں میچ میں میزبان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف انگلینڈ کی بیٹنگ لڑکھڑاگئی، انگلینڈ کی ٹیم  123 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 124رنز کا ہدف دیا۔

    انگلینڈ کے اوپنر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے پانچویں اوور میں این بیل 8 کے انفرادی اسکور پر ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ 36 کے مجموعے پر ٹم ساؤتھی نے معین علی کی وکٹیں بھی لے لی۔

    گیرے بیلنس 10 جب کہ کپتان ایون مورگن 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    آسٹریلیا کے خلاف 98 رنز کی اننگ کھیلنے والے جیمز ٹیلر اپنا کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ جوز بٹلر3 اور کرس ووکس ایک رنز پر آؤٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی 6 جب کہ ٹرینٹ بولٹ اور ڈینئل ویٹوری ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہے کہ ورلڈکپ میں کیویز ٹیم  سری لنکا اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنے دونوں میچز جیتے چکی ہیں اور پول اے میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

    انگلینڈ کا یہ دوسرا میچ ہے، اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف افتتاحی میچ میں انگلش ٹیم کو 111 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • پاکستان ٹیم میں ڈسپلن کا فقدان، کھلاڑیوں کی ہیڈکوچ سے بدتمیزی

    پاکستان ٹیم میں ڈسپلن کا فقدان، کھلاڑیوں کی ہیڈکوچ سے بدتمیزی

    ویلنگٹن: پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی فٹنس مسائل سے دوچار ہے کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا،فیلڈنگ کوچ سے بھڑنے کے بعد اب احمد شہزاد ہیڈکوچ وقار یونس سے لڑ پڑے۔

    پاکستان ٹیم ڈسپلن کی خلاف ورزی کاشکار ہوگئی ہے، پہلے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کو تلخ کلامی کا نشانہ بنایا گیا،نوبت یہاں تک آگئی کہ لوڈن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

     چیئرمین پی سی بی اور دیگر افسران نے معاملہ کو رفع دفعہ کرایا، اور ذرائع کے مطابق اب ہیڈ کوچ وقار یونس کیساتھ نیٹ پریکٹس کے دوران احمد شہزاد نے بدتمیزی کرڈالی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اوپنر کو غلط شارٹس کھیلنے پر وقار یونس نے روکنا چاہا جو تلخ کلامی کا سبب بن گیا، ہیڈ کوچ نے احمد شہزاد کو تلقین کی کہ بھارت کیخلاف غلط اسٹروکس کھیل کر وکٹ گنوا بیٹھے تھے اب پریکٹس کے دوران تو ایسے اسٹروکس نہ کھیلیں ۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے فٹنس مسائل پہلے ہی سراٹھا رہے ہیں کہ اب ڈسپلن کی خلاف ورزی سے دیار غیر میں ملک کا نام بدنام ہونے کیساتھ ٹیم کے اندورنی اختلافات بھی منظر عام پر آرہے ہیں۔

  • کرکٹ ورلڈکپ2015 : یواے ای کا زمبابوے کو286رنز کا ہدف

    کرکٹ ورلڈکپ2015 : یواے ای کا زمبابوے کو286رنز کا ہدف

    نیلسن: کرکٹ ورلڈکپ2015 کے آٹھویں میچ میں یواے ای اور زمبابوے کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں، کرکٹ ورلڈ کپ مقابلے میں یو اے ای نے زمبابوے کو جیت کے لیے دو سو چھیاسی رنز کا ہدف دے دیا۔

    یو اے ای کے 286رنز کے تعاقب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری ہے، جس میں زمبابوے نے 28اوور میں 4وکٹوں  کے نقصان پر  145رنز بنا لئے ہیں، زمبابوے کے ولیمز 6اور  سولومون 1رنز پر وکٹ پر موجود ہیں، زمبابوے کےسکندر رضا 44 گیندوں میں 46 رنز بنا کر توقیر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، مسکاڈزا 1، ریگس 35 اور ٹیلر 47رنز بنا کرناصر عزیز کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔

    نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں کھیلے جارہے میچ میں یواے ای کے خلاف زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو پچیاسی رنز بنائے، یو اے ای کا ون ڈے میں یہ سب سے بڑا اسکور ہے، اس سے قبل انھوں نے سنہ 2008 میں بنگلہ دیش کے خلاف 204 رن سکور کیے تھے۔

    یو اے ای کی جانب سے شامان انور نے 59 گیندوں پر 67 رنز بنائے اور خرم خان نے 77 گیندوں پر 45 رنز سکور کیے، زمبابوے کی جانب سے چتارا نے تین، سولومون مائر اور سین ولیمس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    دونوں ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی مرتبہ مد مقابل  ہیں ، یواے ای کا ایونٹ میں یہ پہلا میچ ہے جبکہ زمبابوے کی ٹیم کو پہلے میچ میں جنوبی افریقا سے باسٹھ رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • ورلڈکپ: بنگلا دیش کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری

    ورلڈکپ: بنگلا دیش کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری

    کینبرا: ورلڈ کپ دوہزارپندرہ کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔

    بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میچ کینبرا میں کھیلا جارہا ہے، بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے انعام الحق اور تمیم اقبال نے اننگز کا آغاز کیا، بنگلہ دیش نے اب سے کچھ دیر قبل 14 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 50 رنز بنا لیے تھے۔

    افغانستان کی ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کررہی ہے جبکہ بنگلہ دیش کا یہ پانچواں ورلڈ کپ ہے۔ افغانی ٹیم کو بیٹنگ مشکلات درپیش ہیں، ایسے میں وہ کپتان محمد نبی پر انحصار کریں گے۔

    دوسری جانب افغانستان دوہزار چودہ کے ایشیاء کپ میں بنگلہ دیش کو شکست دے چکا ہے اور اس بار بھی افغانستان کے کھلاڑی عالمی کپ میں کچھ کردکھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔

      بنگلہ دیش کو افغانستان اور اسکاٹ لینڈ کے علاوہ ایک بڑی ٹیم کو ہرانا ضروری ہوگا، دوہزار سات کے عالمی کپ میں بنگلہ دیش نے سپر سکسز کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

  • پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں جھگٹرا

    پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں جھگٹرا

    سڈنی: کرائسٹ چرچ میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں تلخ کلامی، جس پر گرانٹ لوڈن نے اپنا استعفی چیئرمین پی سی بی کو بھجوادیا۔

    عالمی کپ میں شریک قومی کرکٹ ٹیم میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی، بھارت سے شکست کے بعد کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ میں اختلافات جنم لینے لگ گئے، گرانٹ لوڈن نے سنئیر کھلاڑیوں کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر چیئرمین پی سی بی کو اپنا استعفی بھجوادیا۔

     ذرائع کے مطابق پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی، عمراکمل اور احمد شہزاد نے فیلڈنگ کوچ سے بدتمیزی کی، بھارت کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے تین کیچز ڈارپ کیے،جس کے بعدگرانٹ لوڈن نے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے بھرپورپریکٹس کرائی تو سینرپلیئرز نے فیلڈنگ کوچ پر چڑائی شروع کردی۔

    گرانٹ لوڈن نےشہریار خان کو واقع سے آگاہ کرتے ہوئےعہدہ چھوڑنے کی پیشکش کردی ہے،غیر ملکی کوچ نے موقف اختیار کیا کہ سنیر پلیئرز نے نیٹ سیشن کے دوران نامناسب زبان استعمال کی جو کسی صورت قابل برداشت نہیں، چیئرمین پی سی بی نے نوید اکرم چیمہ کو معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دے دی۔

  • ورلڈکپ :  کیویز نے اسکاٹ لینڈ کو 3وکٹ سے ہرادیا

    ورلڈکپ : کیویز نے اسکاٹ لینڈ کو 3وکٹ سے ہرادیا

    ڈینڈن : ورلڈ کپ دوہزارپندرہ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں مدِمقابل تھیں ۔

    کرکٹ ورلڈکپ مقابلے میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 142 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس طرح کیویز کو  143رنز کا ہدف ملا ، جس کے بعد کیویز نے اسکاٹ لینڈ کو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔

    نیوزی لینڈ نے  143 رنز کا ہدف 25اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، نیوزی لینڈ کے اوپنر اننگز کا آغاز اچھا نہ کر سکے اور رنز کے ساتھ ساتھ وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ، مارٹن گپٹل صرف 17 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔

    اس کے فوراً بعد میککلم بھی زیادہ دیر جم کر نہ کھیل سکے اور 15 رنز بنانا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    میککلم کے آؤٹ ہونے پر نیوزی لینڈ کا اسکور 48 رنز تھا، میککلم کے بعد راس ٹیلر بھی کیچ آؤٹ ہوگئے، نیوزی لینڈ 117 رنز پر پانچ وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی لیکن آخر میں ڈینیئل ویٹوری اور ایڈم ملنے نے ٹیم کو فتح دلوا دی۔

     اسکاٹ لینڈ کی جانب سے این وارڈ لاء اور جوش ڈیوے نے 3، 3 جب کہ ماجد حق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    اس سے قبل کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، اسکاٹش بیٹنگ کیویز پیسرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، دوسرے ہی اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے دو کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا، پانچویں اوور میں ٹم ساؤتھی نے دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کر کے اسکاٹش ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا۔

    تاہم پانچویں وکٹ کی شراکت میں میٹ میچن اور رچی بیرنگٹن نے ستانوے رنز بناکر ٹیم کو سہارا دیا اور اسکورایک سو نو رنز تک پہنچا دیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں۔

    میٹ چھپن رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو رچی بھی ففٹی بنا کر پویلین لوٹ گئے، دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کیوی بولز کے سامنے نہ ٹک سکا اور پوری ٹیم سینتیس ویں اوور میں ایک سو بیالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری اور کورےاینڈرسن نے 3،3 وکٹیں جبکہ ٹرینٹ بولٹ اورٹم ساؤتھی 2،2وکٹیں حاصل کرسکے۔

    واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ تیسری مرتبہ عالمی کپ میں شرکت کررہی ہے۔