Tag: WORLD CUP 2018

  • مصر کےاسٹار فٹبالرمحمد صلاح کےلیے چیچنیا کی اعزازی شہریت

    مصر کےاسٹار فٹبالرمحمد صلاح کےلیے چیچنیا کی اعزازی شہریت

    ماسکو: چیچنیا کےسربراہ رمضان کیدروو نے مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح کوروس کے جنوب میں واقع چیچنیا کی اعزازی شہریت دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعے کی رات چیچنیا کے سربراہ رمضان کیدروو کی جانب سے مصری ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا جہاں مصرکے فٹبالر محمد صلاح کو اعزازی شہریت سے نوازا گیا۔

    چیچنیا کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ محمد صلاح جمہوریہ چیچن کے ایک اعزازی شہری ہیں اور یہ بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد صلاح کو خصوصی بیج اور حکم نامہ دیا گیا ہے۔

    رمضان کیدروو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس تاثر کی نفی کی تھی کہ وی چیچنیا میں مصری ٹیم کی موجودگی کو پروپیگنڈے کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں اس قسم کے ہتھکنڈوں کا قائل نہیں ہوں میں نے مصری ٹیم یا محمد صلاح کو آنے کی دعوت نہیں دی تھی بلکہ انہوں نے خود مجھ سے ملاقات کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسری جانب مصر کی فٹبال ایسوی ایشن کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آسکی ہے۔

    خیال رہے کہ روس کے حمایت یافتہ رمضان کیدروو نے 2007ء میں چیچنیا کا اقتدار سنبھالا تھا۔

    اسٹار مصری فٹ بالر محمد صلاح نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا

    واضح رہے کہ رواں سال 14 مئی کو مصر سے تعلق رکھنے والے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے انگلش پریمئیر لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بنا کر گولڈن بوٹ ایوارڈ حاصل کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ورلڈ کپ 2018: کیا نیمار اور محمد صلاح عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے؟

    ورلڈ کپ 2018: کیا نیمار اور محمد صلاح عالمی مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے؟

    ماسکو: برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار ڈی سلوا اور مصری کے ہر دل عزیز فٹ بالر محمد صلاح کے ان فٹ ہونے سے ان کی ٹیموں پر مشکلات کے بادل منڈلانے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق جوں جوں روس میں ہونے والا ورلڈ کپ قریب آرہا ہے، شائقین کا جوش و خروش بڑھتا جارہا ہے، البتہ یہ خدشہ بھی بڑھ رہا ہے کہ چند اسٹار کھلاڑی شاید ایکشن میں دکھائی نہ دیں۔

    سب سے زیادہ فکر مند مصری مداح ہیں۔ یاد رہے کہ چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کے ڈیفینڈر راموس نے محمد صلاح کو زخمی کرکے میچ سے باہر کر دیا تھا، جس کے بعد یہ اندیشے ظاہر کیے جانے لگے کہ شاید وہ ورلڈ کپ بھی نہ کھیل سکیں۔

    لیورپول انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی میڈیکل ٹیم صلاح کی فٹنس پر کام کر رہی ہے۔ البتہ اندیشہ ہے کہ وہ عالمی مقابلے میں یوروگوائے کے خلاف پہلا میچ نہ کھیل سکیں۔

    برازیل کے اسٹار اسٹرائیکر نیمار بھی پوری طرح فٹ نہیں۔ فرانسیسی کلب پی ایس جی کی طرف سے کھیلنے والے نیمار تین ماہ مقابلوں سے دور رہنے کے بعد کروئیشیا کے خلاف میدان میں ضرور اترے، مگر21 منٹ بعد انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

    نیمار نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ابھی وہ 80 فیصد فٹ ہیں۔ تجزیہ کار اندیشے ظاہر کر رہے ہیں کہ اس فٹنس کے ساتھ وہ ارجنٹینا، جرمنی اور فرانس جیسی بڑی ٹیموں کے مدمقابل پرفارم نہیں کرسکیں گے۔

    سویڈن کے مداح زلاٹان ابراہمووچ اور فرانسیسی شائقین کریم بینزیما کو بھی ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے، کیوں کہ دونوں کھلاڑی اپنے کوچز کو متاثر کرن میں ناکام رہے ہیں۔


    فلسطین: ارجنٹینا نے اسرائیل سے دوستانہ فٹبال میچ منسوخ کردیا


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2018: سنہری ٹرافی  کا سفر کولمبو سے شروع ہوگا

    فیفا ورلڈ کپ 2018: سنہری ٹرافی کا سفر کولمبو سے شروع ہوگا

    ماسکو: فٹ بال کے سب سے بڑی عالمی مقابلے فیفا ورلڈ کپ کی سنہری ٹرافی کے رنگا رنگ سفر کا آغاز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق 2018 فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی رواں ماہ 24 تاریخ کو سری لنکا کے دار الحکومت کولمبو لائی جائے گی، جہاں فٹ بال مداحوں کے لیے اس کی رونمائی کی جائے گی۔

    فیفا کی جانب سے تقریبا 54 ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے، جن میں ورلڈ کپ ٹرافی سفر کرے گی، سب سے پہلے ٹرافی سری لنکا لائی جائے گی۔

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی 18 کیرٹ سونے سے تیار کی گئی ہے، جس کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر، جب کہ وزن 6.1 کلو گرام ہے۔ فٹبال فیڈریشن آف سری لنکا کے صدر انورا دی سلوا کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ سری لنکن تاریخ میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ ٹرافی ہمارے ملک میں لائی جارہی ہے، جس کے لیے کولمبو میں تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ویژن 2030 کے تحت سری لنکا میں فٹ بال کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جس کے لیے میں فٹ بال کمیونٹیز کے تعاون اور کاوشوں کو سراہتا ہوں۔

    برازیل کے معروف فٹ بالر رونالڈینو پاکستان کا دورہ کریں گے

    یاد رہے کہ چند روز قبل فیفا ورلڈ کپ 2018 کے آغاز اور ٹرافی کے دنیا بھر میں سفر کے حوالے سے ماسکو میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے مہمان خصوصی روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور سربراہ نفنٹینو تھے۔

    خیال رہے کہ فیفا ٹرافی ورلڈ کے آغاز سے قبل روس کے 24 شہروں اور دنیا کے 50 ممالک کا سفر کرتے ہوئے واپس روس پہنچے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔