Tag: world cup 2019

  • ورلڈ کپ2019 : فاتح ٹیم کے لیے چالیس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان،  آفیشل اینتھم بھی ریلیز کردیا گیا

    ورلڈ کپ2019 : فاتح ٹیم کے لیے چالیس لاکھ ڈالر انعام کا اعلان، آفیشل اینتھم بھی ریلیز کردیا گیا

    دبئی : آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے لیے چالیس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان اور آفیشل اینتھم جاری کردیا، مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالر کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا ورلڈ کپ2019 میں ہونے جارہا ہے ، آئی سی سی نے اس بار کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے لیے چالیس لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

    رنر اپ ٹیم کو بیس لاکھ ڈالر ملیں گے، مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں ایک کروڑ ڈالر کے نقد انعامات دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سیمی فائنل ہارنے والی ٹیموں کو 8، 8 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

    لیگ میچز جیتنے والی ٹیمیں 40، 40 ہزار ڈالر کی حق دار ہوں گی۔ گزشتہ ورلڈکپ میں فاتح ٹیم آسٹریلیا کو 37 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملے تھے۔

    مزید پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ 2019: وارم اپ میچوں کے شیڈول کا اعلان

    علاوہ ازیں آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ دو ہزار انیس کا آفیشل اینتھم "اسٹینڈ بائے” جاری کردیا، میگا ایونٹ کا انتھم برطانیہ کےمشہور گلوکاروں نے گایا ہے۔

    مزید پڑھیں: سرفراز احمد کوورلڈ کپ 2019 کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ سرفراز احمد کو ورلڈ کپ2019 کے لیے قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس بات کا اعلان چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں کیا۔

  • مدثرنذر نے محمد عامر کو ورلڈ کپ کے لیے ضروری قرار دے دیا

    مدثرنذر نے محمد عامر کو ورلڈ کپ کے لیے ضروری قرار دے دیا

    لاہور : گولڈن آرم سے عالمی شہرت حاصل کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے فاسٹ بولر محمد عامر کو ورلڈ کپ کے لیے ضروری قرار دے دیا۔

    ورلڈ کپ2019کے باقاعدہ آغاز30مئی میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ سے ہوگا اور23مئی تک پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے15رکنی اسکواڈ میں آئی سی سی کی منظوری کے بغیر رد و بدل کر سکتی ہے ۔

    محمد عامر اورآصف علی کے ساتھ انگلینڈ سیریز کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جب کہ شاداب خان بھی اس وقت ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور شاہین شاہ آفریدی سمیت بولرز ایک دو سال سے کھیل رہے ہیں۔

    اس حوالے سے مدثر نذر کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ محمد عامر کو ورلڈ کپ ٹیم میں ہونا چاہیے، وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں وکٹیں لے کر فارم میں آئیں سخت محنت کریں کیونکہ محمد عامر تجربہ کار ہیں ان کے لیے ورلڈ کپ کھیلنا بہت ضروری ہے۔

    مدثر نذر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم1982سے لے کر اب تک انگلینڈ میں اچھا پرفارم کرتی آرہی ہے، چیمپیئنز ٹرافی میں آغاز اچھا نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان ٹیم چمپئن بنی۔ انہوں نے شاداب خان سے متعلق بھی امید ظاہر کی اور کہا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلیں گے کیونکہ اکیڈمی میں سب ان کے بارے میں بہت مثبت ہیں۔

  • پورا سال محنت کے بعد ورلڈ کپ میں شامل نہ ہونے پر دکھ ہوا، وہاب ریاض کا شکوہ

    پورا سال محنت کے بعد ورلڈ کپ میں شامل نہ ہونے پر دکھ ہوا، وہاب ریاض کا شکوہ

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی پورا سال محنت کرتا ہے اور پھر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر دکھ ہوتا ہے۔

    گزشتہ روز فاسٹ بولر وہاب ریاض نے پی سی بی سے شکوہ کیا کہ ہر کھلاڑی پورا سال محنت کرتا ہے اور پھر ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے پر دکھ ہوتا ہے تاہم ورلڈکپ میں مجھے سلیکٹ نہ کرنے کا سوال سلیکشن کمیٹی سے پوچھا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اچھا اور برا وقت آتا رہتا ہے، ٹیم میں جب بھی موقع ملا اچھا پرفارم کروں گا۔ وہاب ریاض نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کے لیے سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ ہے لیکن پاکستان کے پاس اچھی پرفارمنس دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

    مزید پڑھیں : مجھے سلیکٹ کیوں نہیں کیا گیا سلیکٹرز اور بورڈ ہی بتا سکتے ہیں، کامران اکمل

    اس سے قبل قومی ٹیم کے بلے باز کامران اکمل نے بھی شکوہ کیا تھا کہ میری کرکٹ ختم نہیں ہوئی، سلیکٹرز اور بورڈ ہی بتا سکتے ہیں کہ مجھے ورلڈ کپ کیلئے کیوں سلیکٹ نہیں کیا گیا۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آف سیزن ہے، اپنی ٹریننگ کروں گا، ابھی میری کرکٹ ختم نہیں ہوئی مختلف لیگز کھیل رہا ہوں۔

  • ورلڈ کپ2019میں وسیم اکرم کی طرح پرفارمنس کا مظاہرہ کر ناچاہتا ہوں، شاہین آفریدی

    ورلڈ کپ2019میں وسیم اکرم کی طرح پرفارمنس کا مظاہرہ کر ناچاہتا ہوں، شاہین آفریدی

    لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میرا مورال بلند ہوا ہے، وسیم اکرم کی طرح پرفارمنس کا مظاہرہ کر ناچاہتا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات پر شاہین شاہ آفریدی نے  ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات سے قبل وہ تھوڑا نروس تھے تاہم اس ملاقات کے بعد ان کا مورال بلند ہوا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے آپ کو وسیم اکرم سے موازنہ کرنے سے متعلق کہا کہ یہ موازنہ کرنا ٹھیک نہیں ہے، تاہم میری پوری کوشش ہوگی کہ 2019 کے ورلڈ کپ میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی طرح پرفارمنس دے کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں۔

    مزید پڑھیں: ٹیم نے شاندارپرفارمنس دی، شاہین آفریدی کو جلد موقع دیں گے، سرفرازاحمد

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ نے گزشتہ روز بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی پی سی بی حکام نے وزیراعظم کو ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے قومی کرکٹ ٹیم کی ملاقات

    وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب کپتان دلیری کے ساتھ کھیلے گا تو ٹیم بھی دلیری کے ساتھ کھیلے گی۔

  • ورلڈ کپ کے دوران کرکٹرز اہل خانہ کوساتھ نہیں لے جاسکیں گے

    ورلڈ کپ کے دوران کرکٹرز اہل خانہ کوساتھ نہیں لے جاسکیں گے

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشن ورلڈکپ 2019 سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا دوران ورلڈ کپ کرکٹراہل خانہ کوساتھ نہیں لے جاسکیں گے، کھلاڑیوں کا کہنا ہےدو ماہ طویل دورے میں کھلاڑیوں کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے انگلینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑیوںکو اہلخانہ کو اپنے ساتھ لے جانے سے روک دیا، فیصلہ ورلڈ کپ کادورہ طویل اور متعدد شہروں میں ہونے کے باعث کیاگیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق بورڈ نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کے دوران کھلاڑی اہلیہ اور بچوں کو ساتھ رکھ سکتے ہیں تاہم دوران ورلڈ کپ انہیں اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب تمام صورت حال میں کھلاڑی نے بورڈ کے فیصلے پر مؤقف اختیار کیا کہ ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو 5 جولائی کو کھیلنا ہے اور اگر ٹیم پاکستان نے فائنل کھیلا تو 15 جولائی کو وطن واپسی ہوگی، اس اعتبار سے دو ماہ طویل دورے میں کھلاڑیوں کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔

    مزید پڑھیں : ورلڈ کپ 2019 اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

    یاد رہے 2017ء میں آئی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کے اہل خانہ ان کے ساتھ موجود تھے۔

    گذشتہ روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 اور دورہ انگلینڈ کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا، ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، عابد علی، بابر اعظم، شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، عماد وسیم، حارث سہیل، محمد حفیظ، جنید خان، محمد حسنین شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2019 برطانیہ میں 30 مئی سے شروع ہوگا، بھارت اپنا پہلا میچ جنوبی افریقا کے خلاف 5 جون کو کھیلے گا جبکہ پاک بھارت ٹاکڑا 16 جون کو شیڈول ہے۔

  • ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا؟

    ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کب کیا جائے گا؟

    لاہور: چیف سلیکٹر 18 اپریل کو ورلڈکپ اوردورہ انگلینڈ کے لیےٹیم کا اعلان کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے سلیکشن کمیٹی اجلاس کا شیڈول جاری ہوگیا، کمیٹی کا اجلاس 15، 16 اور 17 اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا.

    [bs-quote quote=”محمد عامرکو ورلڈکپ سے قبل میچز میں اپنی افادیت ثابت کرنی ہوگی” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    پی سی بی ذرائع چیئرمین پی سی بی نے 18 کھلاڑی انگلینڈ بھجوانے کی منظوری دے دی، قومی سلیکشن کمیٹی کھلاڑیوں کے جسمانی ٹیسٹ کی خود نگرانی کرے گی، مزید 7 کھلاڑیوں کوفٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    اس ضمن میں وہاب ریاض، عمر اکمل، احمد شہزاد، افتخار احمد کو بھی ٹیسٹ کےلیے طلب کرنے پر غور کیا گیا، فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا.

    پی سی بی ذرائع کے مطابق محمد عامرکو ورلڈکپ سے قبل میچز میں اپنی افادیت ثابت کرنی ہوگی، وہاب ریاض میگا ایونٹ کے لیے مضبوط امیدوار ہوں گے، عابدعلی، آ صف علی، محمد حسین کو ابتدائی طور پرانگلینڈ بھجوانے کا امکان ہے، جب کہ عماد وسیم، محمدحفیظ کو اسکواڈ میں شمولیت کے لیے فٹنس ٹیسٹ کلیئرکرنا ہوگا.

  • ورلڈ کپ اسکواڈ، سلیکٹرز 13 اپریل کو سر جوڑ کر بیٹھیں گے، کوچ اور کپتان سے مشاورت کا امکان

    ورلڈ کپ اسکواڈ، سلیکٹرز 13 اپریل کو سر جوڑ کر بیٹھیں گے، کوچ اور کپتان سے مشاورت کا امکان

    لاہور: ورلڈ کپ اسکواڈ کا انتخاب کرنے کے لئے سلیکٹرز کی میٹنگ 13 اپریل کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ میں اترنے والی ٹیم کا حتمی فیصلہ کرنے کے لیے ٹیم کے بڑے ہفتے کے روز سر جوڑ کر بیٹھیں گے.

    قومی ٹیم کی سلیکشن کے معاملے میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت بھی طلب کی جائے گی۔

    پی سی بی ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے 18 کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست تیار کرلی، اسکواڈ میں اوپننگ اور پیس بیٹری سمیت پہلی اور دوسری پوزیشن پر کھیلنے کے لیے چند پلیئرز دوڑ میں شامل ہیں۔

    اس حوالے سے فیصلے میں‌ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد کی مشاورت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    پاکستان ون ڈے کپ کے ٹاپ پرفارمرز کے ناموں‌ پر بھی غور کیا جائے گا، ایک دو مزید کھلاڑیوں کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں مدعو کیا جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں: اب کرکٹ میں رنز بنانے کے لیے دوڑنے کی ضرورت نہیں، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

    یاد رہے کہ قبل ازیں ورلڈ کپ ایونٹ کے لیے 23 ممکنہ کرکٹرز کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں عمر اکمل اور وہاب ریاض کے نام شامل نہیں تھے۔

    البتہ پاکستان کپ میں عمر اکمل اور وہاب ریاض دونوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کر لی اور مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں فٹنس ٹیسٹ کے لیے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ طلب کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

  • سرفراز احمد کوورلڈ کپ 2019  کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

    سرفراز احمد کوورلڈ کپ 2019 کے لیے کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

    لاہور : سرفراز احمد کوورلڈ کپ کےلیےکپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی اورسرفراز احمد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں احسان مانی نے سرفراز پر اعتماد کا اظہار کیا اور سرفراز احمد کوورلڈ کپ کےلیےکپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی پریس کانفرنس میں باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میچ میں جنوبی افریقا کھلاڑی پر نسل پرستانہ جملے کسے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔

    بعدازاں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقی کھلاڑی پھلوکوایو پر نسل پرستانہ جملے کسنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معافی مانگ لی تھی۔

    نسل پرستانہ ریمارکس پر معافی مانگنے کے باوجود آئی سی سی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد پر چار میچز کی پابندی عائد کی گئی تھی، جس کے بعد بورڈ نے سرفراز کو وطن واپس بلا کر شعیب ملک کو ٹیم کا کپتان بنایا تھا۔

    مزید پڑھیں : آئی سی سی نے سرفرازاحمد پر4 میچوں کی پابندی لگا دی

    آئی سی سی نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ سرفراز احمد کے خلاف نسل پرستانہ جملوں پر کارروائی کی اور  وہ آئی سی سی اینٹی ریس از کوڈ کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

    سابق کپتان اور کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم نے بھی سرفراز کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کا اب کوئی وقت نہیں ہے، سرفراز سے غلطی ہوگئی، پابندی بھی لگ گئی اب پی سی بی صحیح فیصلے کرے۔

    خیال رہے وطن واپسی پر کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا تھا میں نے غلطی کی، اسے تسلیم کیا، وکٹ کے پیچھے بولنا میری عادت ہے، میری نیچرتبدیل نہیں ہوسکتی، کوشش کروں گا جوچیزیں ہوگئیں وہ پھرنہ ہوں، ایک لفظ کو لے کراتنا بڑا ایشو بنا دیا گیا۔

    مزید پڑھیں : کپتانی کے لیے گرین سگنل پہلے بھی تھا، امید ہے آگے بھی ہوگا‘ سرفرازاحمد

    سرفراز احمد نے کہا کہ کپتان نے کہا کہ ٹیم کا کپتان کوئی بھی ہو پاکستان کے لیے کھیلتے رہیں گے، پی سی بی نے بہت سپورٹ کیا ،عوام کی بھی سپورٹ رہی، کپتانی کے لیے گرین سگنل پہلے بھی تھا، امید ہے آگے بھی ہوگا۔