Tag: world cup 2023

  • پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے انگلینڈ کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

    پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلیے انگلینڈ کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟

    بنگلورو: ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی سرلنکا کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی نے پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

    بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 172 رنز کا ہدف 23.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    اوپنر ڈیوڈ کونوے نے 45 رنز کی اننگز کھیلی، راچن رویندرا 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈیرل مچل نے بھی 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

    کپتان کین ولیمسن 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارک چیمپن 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، گلین فلپس 17 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    سری لنکا کی جانب سے اینجلیو میتھیوز نے دو وکٹیں حاصل کیں، چمیرا اور تھکشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد اب پاکستان سیمی فائنل میں جانے کے لیے انگلینڈ کو 287 رنز سے ہرانا ہوگا، اگر قومی ٹیم 300 رنز بناتی ہے تو انگلینڈ کو 13 رنز پر آؤٹ کرنا ہوگا۔

    اور اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے تو اس کو 50 رنز پر محدود کر کے 2.5 اوورز میں رنزبنانے ہوں گے۔

  • ’ہیلمٹ چیک کرلیا‘ میتھیوز اور ولیمسن کی ویڈیو وائرل

    ’ہیلمٹ چیک کرلیا‘ میتھیوز اور ولیمسن کی ویڈیو وائرل

    بنگلورو: ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے میچ کے دوران اینجلیو میتھیوز اور کین ولیمسن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بنگلورو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    کوشال پریرا 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سری لنکا کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    کوشل مینڈس 6 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا نشانہ بنے، نسانکا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سدیرا سماراوکرما 1 رن بنا کر چلتے بنے۔

    اینجلیو میتھیوز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دھنن جیا ڈی سلوا 19 رنز بناسکے، تھکشانا 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لوکی فرگیوسن، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم جب اینجلیو میتھیوز بیٹنگ کے لیے آئے تو کین ولیمسن نے ان سے کہا کہ ہیلمٹ کا اسٹریپ چیک کرلیا ہے، ولیمسن کے یہ کہنے پر میتھیوز بھی مسکرا دیے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ بھی میتھیوز سے ٹائم آؤٹ سے متعلق کچھ کہتے ہوئے دکھائی رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں سدیرا کی وکٹ گرنے پر میتھیوز میدان میں آئے، بیٹنگ کیلئے ہیلمٹ پہنا ہی تھا کہ اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا جب انہوں نے دوسرا ہیلمٹ منگوایا تو آنے میں وقت لگ گیا تھا۔

    اسی دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے اپیل کردی، امپائر نے سوچ بچار کرکے میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد تجربہ کار سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز ‘ٹائم آؤٹ’ قرار پانے والے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے تھے۔

    ورلڈکپ پلئینگ کنڈیشن کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد نئے بیٹر کو دو منٹ کے اندر گیند کھیلنے کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، میتھیوز ایسا نہ کرسکے تو اُنہیں ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا تھا۔

    تاہم شکیب الحسن کو اس اقدام پر سابق و موجودہ کرکٹرز، شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

  • سری لنکا نے آخری وکٹ پر ریکارڈ پارٹنر شپ بنالی

    سری لنکا نے آخری وکٹ پر ریکارڈ پارٹنر شپ بنالی

    بنگلورو: ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سری لنکن بیٹرز مہیش تھکشانا اور مدھوشنکا نے آخری وکٹ پر ریکارڈ پارٹنر شپ بنالی۔

    بنگلورو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا کی ٹیم پہلے بیٹںگ کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 171 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔

    کوشال پریرا 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سری لنکا کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

    کوشل مینڈس 6 رنز بنا کر ٹرینٹ بولٹ کا نشانہ بنے، نسانکا دو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سدیرا سماراوکرما 1 رن بنا کر چلتے بنے۔

    اینجلیو میتھیوز 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دھنن جیا ڈی سلوا 19 رنز بناسکے، تھکشانا 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، لوکی فرگیوسن، مچل سینٹنر اور رچن رویندرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم سری لنکا کی 9 وکٹیں 128 رنز پر گرنے کے بعد تھکشانا اور مدھوشنکا نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور دسویں وکٹ پر ریکارڈ 43 رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

    مہیش تھکشانا 91 گیندوں پر 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور دلشان مدھوشنکا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  • ورلڈ کپ: میکسویل نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی

    ورلڈ کپ: میکسویل نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی

    ممبئی: ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں آل راؤنڈر گلین میکسویل کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دے دی۔

    ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلین میکسویل کی 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    آسٹریلیا نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 292 رنز کا ہدف 46.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    گلین میکسویل ہیمسٹرنگ انجری کے باوجود بیٹنگ کرتے رہے اور ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیلی، پیٹ کمنز اور میکسویل نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 202 رنز بنائے، کپتان پیٹ کمنز 68 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلوی ٹاپ آرڈر ناکام رہا اور 7 کھلاڑی 91 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔

    اوپنر ڈیوڈ وارنر 18 اور ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، مچل مارش 24، مارنوس لبوشین 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جوش انگلس صفر پر چلتے بنے، مارکس اسٹونس 6، مچل اسٹارک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    افغانستان کی جانب سے نوین الحق، عظمت اللہ عمرزئی اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    اوپنر ابراہیم زدران نے 129 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ابراہیم ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے افغان بیٹر بن گئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    راشد خان نے 18 گیندوں پر 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، رحمان اللہ گرباز 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان حشمت اللہ شاہدی 26 رنز بنا کر اسٹارک کا نشانہ بنے، رحمت شاہ کو 30 رنز پر میکسویل نے آؤٹ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    عظمت اللہ عمرزئی 22 رنز بنا کر چلتے بنے، محمد نبی 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو، ایڈم زمپا، مچل اسٹارک اور میکسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس سے قبل افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شہیدی کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔ حریف اور کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے۔

    آج کے میچ کے لیے افغانستان ٹیم میں ایک جب کہ آسٹریلیا میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    افغان ٹیم میں فضل حق فاروقی کی جگہ نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کینگروز کی ٹیم میں اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی جگہ گلین میکسویل اور مچل مارش کی واپسی ہوئی ہے۔

    ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 10 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے جب کہ افغانستان 8 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ کینگروز کی فتح اسے فائنل فور میں پہنچا دے گی جب کہ افغانستان کی جیت اس کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات کو مزید روشن کر دے گی۔

    افغانستان نے رواں ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے اور تین سابق عالمی چیمپئنز انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا کو روند کر یہاں تک پہنچی ہے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

    آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    آسٹریلیا:

    پیٹ کمنز (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارنس لبھوشن، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکوس اسٹونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ۔

    افغانستان:

    حشمت اللہ شہیدی (کپتان)، رحمت اللہ گرباز، ابراہیم زردان، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد اور نوین الحق

  • ورلڈ کپ میں اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

    ورلڈ کپ میں اہم میچ سے قبل آسٹریلیا کو دھچکا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دھچکا لگ گیا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلوی تجربہ کار بیٹر اسٹیو اسمتھ کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔

    کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنوں سےچکر آ رہے ہیں، اس سے قبل بھی اسمتھ کو کئی بار چکر آنے کی علامات کا سامنا رہا ہے۔

    اس حوالے سے اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے چند دنوں سے چکر آنے کی شکایت رہی ہے اور اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کررہا ہوں۔

    آسٹریلیا کے مڈل آرڈر بیٹر اسٹیو اسمتھ نے امید ظاہر کی کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوں گا۔

    واضح رہے کہ کل بروز بدھ 7 نومبر کو افغانستان اور آسٹریلیا کا میچ شیڈول ہے اور ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا تیسرے اور افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

  • ’ان سب کو نکال دو‘ سری لنکن شائقین کرکٹ برس پڑے

    ’ان سب کو نکال دو‘ سری لنکن شائقین کرکٹ برس پڑے

    کولمبو: سری لنکن وزیر کھیل روشن رانا سنگھے اور شائقین کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر برس پڑے۔

    ورلڈ کپ میں میزبان بھارت کے ہاتھوں 302 رنز کی بدترین شکست کے بعد سری لنکن شائقین کرکٹ نے ٹیم پر تنقید کی ہے اور وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

    سری لنکا کی ٹیم ممبئی بھارت کے خلاف 358 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جو ورلڈ کپ میں چوتھا سب سے کم اسکور ہے۔

    وزیر کھیل روشن رانا سنگھے اس سے قبل بورڈ پر ’بدعنوان‘ ہونے کا الزام عائد کیا تھا، اب ان کا کہنا ہے کہ حکام اور سلیکٹرز کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر بورڈ حکام عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں، کرکٹ بورڈ سے اس بدترین شکست پر باز پرس کرنی چاہیے۔

    رانا سنگھے نے ہفتے کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے اپیل کی کہ وہ انہیں مقامی بورڈ کی تحقیقات کے لیے ایک پینل مقرر کرنے کی اجازت دے۔

    دوسری جانب سری لنکا کے شائقین کرکٹ نے بھی ٹیم کو بدترین کارکردگی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور پوری ٹیم کو نکالنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

  • ذکا اشرف کا فخر زمان کے لیے انعام کا اعلان

    ذکا اشرف کا فخر زمان کے لیے انعام کا اعلان

    لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے فخر زمان کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔

    بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا، فخر زمان کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو شاندار کامیابی دلوائی، پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کیویز کو 21 رنز سے شکست دی۔

    پاکستان نے 25.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور جیت کے لیے 94 گیندوں پر 142 رنز درکار تھے لیکن بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا تھا۔

    فخر زمان 126 اور بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ فخر زمان کی جارحانہ اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لیںڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔

    فخر زمان کی شاندار اننگز کی سابق و موجودہ کرکٹرز، شائقین کرکٹ کی جانب سے تعریف کی جارہی ہے۔

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے فخر زمان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور ان کی 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کو سراہا۔

    ذکا اشرف نے فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر ان کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ آئندہ میچوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

  • فخر زمان سے کیا کہا تھا؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    فخر زمان سے کیا کہا تھا؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    بنگلورو: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جیت کا کریڈٹ اوپنر فخر زمان کو دے دیا۔

    بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا، فخر زمان کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو شاندار کامیابی دلوائی، پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کیویز کو 21 رنز سے شکست دی۔

    پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور جیت کے لیے 94 گیندوں پر 142 رنز درکار تھے لیکن بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا تھا۔

    فخر زمان 126 اور بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ فخر زمان کی جارحانہ اننگز میں 11 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

    نیوزی لیںڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساؤتھی نے حاصل کی۔

    میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فخر سے کہا تھا تم 15 اوور تک رہے تو ہم میچ جیت سکتے ہیں، معلوم تھا بارش ہوگی اسی پلان کے ساتھ کھیلا۔

    بابر اعظم نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ فخر کو جاتا ہے، انہوں نے بہترین اننگز کھیلی، فخر زمان کے ساتھ صرف بڑی شراکت بنانے کی کوشش کی، کوشش کریں گے اگلا میچ بھی جیتں۔

    دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ فخر اور بابر نے جس طرح کھیلا جیت ان کا حق تھا، پاکستان جس طرح کھیل رہا تھا ہمیں جیتنے کے لیے 450 رنز بنانے چاہیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ بولنگ کے دوران غلطی کی گنجائش بہت کم ہے۔

  • ورلڈ کپ: پاکستان کو ڈی ایل ایس کے تحت کتنا ہدف ملے گا؟

    ورلڈ کپ: پاکستان کو ڈی ایل ایس کے تحت کتنا ہدف ملے گا؟

    ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث روک دیا گیا ہے، اب ہر چار منٹ کے بعد ایک اوور کی کٹوتی شروع کردی گئی ہے۔

    بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    پاکستان نے 21.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے ہیں جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

    اوپنر فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ 69 گیندوں پر 106 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 47 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    بارش کے بعد میچ شروع ہوتا ہے تو پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ (ڈی ایل ایس) کے تحت 18.3 اوورز میں 175 رنز کا ہدف مل سکتا ہے، اگر 8.3 اوورز کا میچ ہوتا ہے تو پاکستان کو 92 رنز بنانے ہوں گے۔

    اسی طرح اگر 3.3 اوورز کا میچ ممکن ہوتا ہے تو پاکستان کو جیت کے لیے 37 رنز بنانے ہوں گے۔

  • افغان کھلاڑیوں کی میدان میں نماز کی ادائیگی، تصاویر وائرل

    افغان کھلاڑیوں کی میدان میں نماز کی ادائیگی، تصاویر وائرل

    لکھنؤ: افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے دوران میدان میں نماز ظہر ادا کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    لکھنؤ میں کھیلے جارہے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 46.3 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور افغانستان کو جیت کے لیے 180 رنز دیا جس کے تعاقب میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

    سائبرانڈ 58 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے، میکس او ڈاؤڈ 42 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، کولن ایکرمین 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نور احمد نے دو، مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    تاہم نیدرلینڈز کی اننگز کے دوران افغان کھلاڑیوں نے میدان میں نماز ظہر ادا کی، جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    تصاویر میں افغان کھلاڑیوں کو میدان میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب کھلاڑیوں نے میچ کے دوران گراؤنڈ میں نماز ادا کی ہو، اس سے قبل پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی کئی بار میدان میں نماز پڑھی ہے۔