Tag: world cup 2023

  • آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

    آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

    ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 14رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم 352رنز کے تعاقب میں337رنز بنا سکی۔

    حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابراعظم کی 90رنز کی اننگز ٹیم کےکام نہ آئی جب کہ افتخاراحمد کے 83رنز اور محمدنواز کی ففٹی بھی رائیگاں گئی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے مارنس لبوشین نے3وکٹیں حاصل کیں جب کہ پیٹ کمنز، ماورمچل مارش نے 2، 2وکٹیں کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    Image

    اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کو کینگروز اوپنر نے بالکل درست ثابت کیا۔ مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے 12.2 اوورز میں ٹیم کا 83 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔ اس موقع پر ڈیوڈ وارنر نصف سنچری سے دو رنز دوری پر 48 رنز کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس کو بریک تھرو دلانے والے بولر اسامہ میر تھے جن کی گیند پر کیچ کو کیچ حارث رؤف نے دبوچا۔ اسامہ میز نے ہی اپنے اگلے اوور میں مچل مارش کو چلتا کیا جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 31 رنز بنائے۔

    ان کے بعد آنے والے اسٹیون اسمتھ اور لبھوشن ٹیم کے مجموعے کو 151 تک لے گئے لیکن اس موقع پر لبھوشن 40 کے انفرادی اسکور پر محمد نواز کی وکٹ بن گئے۔ دو رنز کے اضافے کے ساتھ ہی اسٹیون اسمتھ 27 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار ہوئے جب کہ الیکس کیری تیز رفتاری سے رنز بنانے کے چکر میں رن آؤٹ ہوگئے انہوں نے 11 رنز بنائے۔

    گلین میکسویل نے 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ انہوں نے 6 چھکے اور 4 چوکے لگائے جب کہ کیمرون گرین نے 40 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے میکسویل کا بھرپور ساتھ دیا۔

    جوش انگلس نے 30 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جس میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ کپتان پیٹ کمنز 2 اور گرین 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ حارث رؤف، وسیم جونیئر، شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے کس حکمت عملی اور فائنل الیون کے ساتھ میدان میں اترنا ہے ان تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا آج آخری موقع ہے۔

    پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ بڑے اسکور کے باوجود ہارنے کے بعد ورلڈ کپ سے قبل یہ میچ جیت کر اپنے حوصلے بلند کرنا چاہے گی جب کہ آسٹریلیا جس کا پہلا وارم اپ میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا ان کے مچل اسٹارک کی ہیٹ ٹرک کینگروز کے لیے حوصلے کا باعث ہوگی۔

    نیوزی لینڈ سے وارم اپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم نے اپنی خامیاں بالکل بولنگ اور اسپنرز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پریکٹس پر زیادہ توجہ مرکوز کی اور دو روز کے دوران کئی طویل پریکٹس سیشن کوچز کی زیر نگرانی کیے۔

    گزشتہ روز بھی ڈھائی گھنٹے کا پریکٹس سیشن کیا جس میں قومی کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد فیلڈنگ ڈرلز کیں جب کہ نیٹ سیشن میں بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔

    آج دیگر دو وارم اپ میچز میں سری لنکا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کر رہا ہے جب کہ بھارت اور نیدر لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

  • انگلینڈ نے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

    انگلینڈ نے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

    گوہاٹی: انگلینڈ نے وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

    گوہاٹی میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کی وجہ سے 37 اوورز تک محدود کیا گیا، بنگلہ دیش نے 37 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 197 رنز کا ہدف ملا جسے انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا۔

    معین علی نے 39 گیندوں پر 56 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جوز بٹلر 30 اور جونی بریسٹو 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں، حسن محمود اور شرف الاسلام نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش نے 37 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے تھے۔

    مہدی حسن مراز نے 74 رنز کی اننگز کھیلی تھی، تنزید حسن 45 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے، مشفیق الرحیم 8 اور محمود اللہ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈیوڈ ویلی اور عادل راشد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • سہواگ پاکستان کی افغانستان سے شکست کے خواہشمند

    سہواگ پاکستان کی افغانستان سے شکست کے خواہشمند

    سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ افغانستان آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کو شکست دے۔

    کرک بز کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں سہواگ نے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کے شاندار ریکارڈ پر روشنی ڈالی اور اس امید پر زور دیا کہ یہ ریکارڈ برقرار رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ احمد آباد میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں تقریباً 100,000 لوگوں کا نمایاں ٹرن آؤٹ دیکھنے کو ملے گا جس سے دونوں ٹیموں کے لیے دباؤ سے بھرپور ماحول پیدا ہوگا۔

    سہواگ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہندوستان کا ریکارڈ کافی قابل ذکر ہے خاص طور پر ون ڈے ورلڈ کپ میں۔ اب تک ہم ان کے خلاف ایک بھی میچ نہیں ہارے ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ ریکارڈ برقرار رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم کافی مضبوط ہے لیکن ہم نے ان سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس ریکارڈ کو برقرار رکھنا پسند کروں گا، خاص طور پر جب ٹیم احمد آباد میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی مجھے امید ہے کہ 100,000 لوگ میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں آئیں گے۔

  • ’پاکستان نیدرلینڈز سے ہار سکتا ہے‘

    ’پاکستان نیدرلینڈز سے ہار سکتا ہے‘

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر ناصر حسین نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے قبل پاکستان کے غیر متوقع کرکٹ اسٹائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہالینڈ سے ہار سکتا ہے۔

    ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ناصر نے خاص طور پر آئندہ ٹورنامنٹ میں ہالینڈ کے خلاف پاکستان کے پہلے میچ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یورپی ٹیم کے خلاف ممکنہ شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    ناصر حسین نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کی بہت اچھی ٹیم ہے لیکن اسے نیدرلینڈز سے شکست ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی کرکٹ پاکستانی ٹیم کھیلتی وہ دیکھنے کے قابل ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ہی دیکھ لیں جس میں پاکستان قریباً باہر ہو گیا پھر ایک موقع ملتے ہی وہ فائنل میں پہنچ گیا۔

    Pakistan could lose to Netherlands: Nasser Hussain

    انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں کسی بھی حریف کے خلاف برابر کا اسکور حاصل کرتا ہے تو اس کا اندازہ لگائیں کہ وہ کتنی مضبوط ٹیم ہے۔

  • سابق بھارتی کرکٹر افغانستان ٹیم کے مینٹور مقرر

    سابق بھارتی کرکٹر افغانستان ٹیم کے مینٹور مقرر

    افغانستان کرکٹ بورڈ نے سابق بھارتی کرکٹر کو ٹیم کا مینٹور مقرر کردیا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ افغانستان کی ٹیم 7 اکتوبرکو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

    ورلڈ کپ میں افغان ٹیم کے پہلے میچ سے قبل کرکٹ بورڈ نے سابق بھارتی کرکٹر کو ٹیم کا مینٹور مقرر کیا ہے۔

    سابق بھاتی کرکٹر اجے جڈیجا کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا ہے۔

    افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق اجے جڈیجا نے افغانستان ٹیم کو مینٹور کے طور پر جوائن کرلیا، سابق بھارتی کپتان افغانستان کرکٹ ٹیم کے بیٹرز کے ساتھ خصوصی طور پر کام کریں گے۔

    اجے جڈیجا کو صرف ورلڈ کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔

  • مائیکل وان نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتا دیا

    مائیکل وان نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتا دیا

    انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے ورلڈ کپ میں اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام بتا دیے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

    ورلڈ کپ سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے سیمی فائنلسٹ ٹیموں سمیت ورلڈ کپ کے ٹاپ اسکورر اور ٹاپ بولرز سے متعلق پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔

    سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بھی پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مائیکل وان نے لکھا کہ ’ورلڈ کپ کے آغاز کا بے چینی سے انتظار ہے، میرے خیال میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔

    واضح رہے کہ مائیکل وان سے قبل کئی سابق اور موجودہ کھلاڑی بھی پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کی پیش گوئی کرچکے ہیں۔

  • شاداب خان نے اپنی پرفارمنس سے متعلق کیا کہا؟

    شاداب خان نے اپنی پرفارمنس سے متعلق کیا کہا؟

    نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ جانتاہوں میری موجودہ پرفارمنس اچھی نہیں ہے۔

    بھارت میں ورلڈکپ کے لیے موجود ٹیم کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کی فٹنس پر بات کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ایشیاکپ میں غلطیاں کیں مگر ورلڈکپ میں تگڑی ٹیم بن کراتریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ میگاایونٹ میں پرفارم کرتے ہیں تو سپراسٹارز بنتے ہیں گرین جرسی پہنتےہیں تو پوری قوم کی آپ سے تواقعات بڑھ جاتی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فخرزمان جب بھی پرفارم کرتے ہیں تو ٹیم جیتتی ہے ورلڈکپ لمبا ٹورنامنٹ ہے کنڈیشنز اور فٹنس تمام ٹیموں کیلئے اہم ہوگی۔

    نائب کپتان نے کہا کہ نسیم کی غیرموجودگی سے نقصان ہوا اس لیے نہیں چاہتے مزید کھلاڑی انجرڈ ہوں۔

  • آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کا وارم اپ میچ بارش کی نذر

    آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کا وارم اپ میچ بارش کی نذر

    کیرالہ: آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

    بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر تھرووننتھاپورم میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کا وارم اپ میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔

    23 اوورز فی اننگز تک محدود رہنے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔

    اسٹیو اسمتھ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، کیمرون گرین نے 34 اور ایلکس کیری نے 28 رنز بنائے جبکہ مچل اسٹارک 24 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کے بیٹر ابتدا میں اسی وقت مشکلات کا شکار ہوگئے تھے جب مچل اسٹارک نے ہیٹ ٹرک کی۔

    انہوں نے اپنے پہلے اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند جبکہ اگلے اوور کی پہلی گیند پر ایک ڈچ کھلاڑی کو آؤٹ کرکے اپنے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

    بارش کے باعث میچ ختم کیے جانے سے قبل نیدرلینڈز کی ٹیم نے 15ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنالیے تھے۔

    ڈچ ٹیم کی جانب سے کولن ایکرمین 31 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت اور انگلینڈ کا وارم اپ میچ بھی بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

  • یوسف پٹھان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

    یوسف پٹھان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر یوسف پٹھان نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ سے ہوگا جبکہ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    ورلڈ کپ سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے فائنلسٹ ٹیموں اور میگا ایونٹ میں پسندیدہ بیٹرز اور بولرز سے متعلق پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے بھی ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے۔

    یوسف پٹھان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیل سکتی ہیں۔

    واضح رہے کہ یوسف پٹھان ٹی 20 ورلڈ کپ 2007 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2011 میں بھارتی ٹیم کا حصہ تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل عرفان پٹھان نے بھارت، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو اپنی فائنلسٹ ٹیموں میں شامل کیا تھا۔

  • ڈیل اسٹین نے ورلڈ کپ کے پانچ فیورٹ بولرز کے نام بتادیے

    ڈیل اسٹین نے ورلڈ کپ کے پانچ فیورٹ بولرز کے نام بتادیے

    جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ورلڈ کپ میں اپنے پانچ فیورٹ بولرز کے نام بتادیے

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے میچ سے ہوگا جبکہ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

    ورلڈ کپ سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے فائنلسٹ ٹیموں اور میگا ایونٹ میں پسندیدہ بیٹرز اور بولرز سے متعلق پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔

    اس سے قبل ڈیل اسٹین نے فائنل میں پہنچے والی ٹیموں کے حوالے سے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے بھارت فیوریٹ ہے اور وہ فائنلسٹ ٹیموں میں سے ایک ہوگا اور غالباً دوسری ٹیم انگلینڈ کی ہوگی جو ٹرافی کے لیے حتمی مقابلہ کرے گی۔ یعنی آپ کہہ سکتے ہیں کہ فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔

    تاہم اب جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے ورلڈ کپ میں اپنے 5 فیورٹ بولرز کا بتا دیا۔

    ایک ویڈیو بیان میں ڈیل اسٹین نے بھارت کے محمد سراج، جنوبی افریقا کے راباڈا اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو دیکھنے کے قابل قرار دیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور انگلینڈ کے مارک ووڈ کو بھی ڈیل اسٹین نے فیورٹ بولر قرار دیا ہے۔

    ڈیل اسٹین کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ روہت شرما دیہان سے کھیلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مارک ووڈ، شاہین شاہ آفریدی، ٹرینٹ بولٹ، محمد سراج اور راباڈا ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔