Tag: world cup 2023

  • بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی

    بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ پانچ اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے والا ہے، ان دنوں ٹیمیں اپنے وارم اپ میچز کھیل رہی ہیں، شائقین کرکٹ میدان میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز کے پوسٹر اٹھائے انہیں سپورٹ کرنے آتے ہیں۔

    گزشتہ روز پاکستان نے اپنا پہلا وارم اپ میچ کھیلا جس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 346 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

    شائقین کرکٹ اپنے پسندیدہ کرکٹرز کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں موجود ہوں گے، بھارت میں بھی قومی کرکٹرز کی فین فالوئنگ بہت زیادہ ہے اور شائقین بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان سمیت دیگر کو پسند کرتے ہیں۔

    ایسے میں ایک بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والی لڑکی قومی کرکٹر افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    بھارتی لڑکی دبئی میں مقیم ہے اور اس کا تعلق ریاست پنجاب سے ہے اور انہوں نے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد سے شادی کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    یوٹیوبر کو دیے گئے انٹرویو میں لڑکی کو افتخار احمد کا پوسٹر تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

    جب ان سے پاکستانی کرکٹر سے شادی سے متعلق پوچھا گیا تو لڑکی نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے افتخار احمد کا نام لیا۔

    لڑکی نے یہ بھی کہا کہ وہ دنیا کے لیے چاچا ہیں لیکن میرے لیے وہ میری محبت ہیں۔

  • ’بابر اعظم کی کپتانی میں ورلڈ کپ ہار گئے تو کیا ہوگا؟‘

    ’بابر اعظم کی کپتانی میں ورلڈ کپ ہار گئے تو کیا ہوگا؟‘

    چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے شرکت کی اور وارم میچ سمیت کھلاڑی کے سینٹرل کنٹریکٹ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    میزبان نے پوچھا کہ ’بابر اعظم کی کپتانی میں ہم یہ چھٹا ایونٹ کھیلنے جارہے ہیں، خدا نخواستہ ہم چیمپئن نہ بنے نتائج اچھے نہ آئے تو کیا بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹا دیا جائے یا پھر ایک اور ورلڈ کپ کے لیے ان کو کپتان برقرار رکھا جائے گا؟

    ذکا اشرف نے کہا کہ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے بڑا نام ہے میں ان کی صلاحیتوں سے متاثر ہوں ابھی ورلڈ کپ چل رہا ہے ہمارے تمام دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم پوری قوت اور ہمت کے ساتھ کھیلے، جب واپس آئیں گے پھر ایکسپرٹ اور بابر اعظم کے ساتھ بیٹھ کر خامیوں کو دور کرکے آئندہ کی تیاری کریں گے۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ ابھی ٹیم کھیل رہی ہے واپس آئیں گے پھر دیکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ محمد یوسف بڑا نام ہے ان کی پاکستان کے لیے خدمات ہیں لیکن میرے پاس آپشن نہیں تھا جو کوچز کی ٹیم ملی انہیں آگے لے کر چلے، مکی آرتھر کو نجم سیٹھی کے دور میں رکھا گیا تھا اگر انہیں ہٹایا تو پی سی بی کی بدنامی ہوگی۔

    ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے وعدہ کیا تھا وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے ساتھ رہیں گے، ابھی ٹیم کھیلے گئی ہے، کپتان اور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں میرا کوئی کردار نہیں ہے، کھلاڑیوں کی کیٹیگری پرفارمنس سے مشروط ہے، ہم پاکستان کرکٹ کے لیے جو بہتر ہوگا وہی کریں گے۔

  • ’کپتان اور کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد ہوگا‘

    ’کپتان اور کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد ہوگا‘

    کراچی: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ کپتان اور کوچنگ اسٹاف کی تبدیلی کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ امید ہے پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں کم بیک کرے گی، ٹیم چند روز قبل ہی بھارت پہنچی ہے، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔

    ذکا اشرف نے کہا کہ وارم اپ میچ میں ٹیم کے کافی اچھے کھلاڑی ریسٹ پر بھی تھے، پریکٹس میچوں میں پرفارم نہ کرنے والی ٹیمیں کم بیک کرتی ہیں، ہمارے پاس بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے اسٹار کھلاڑی موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ محمد یوسف بڑا نام ہے ان کی پاکستان کے لیے خدمات ہیں لیکن میرے پاس آپشن نہیں تھا جو کوچز کی ٹیم ملی انہیں آگے لے کر چلے، مکی آرتھر کو نجم سیٹھی کے دور میں رکھا گیا تھا اگر انہیں ہٹایا تو پی سی بی کی بدنامی ہوگی۔

    ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ مکی آرتھر نے وعدہ کیا تھا وہ ورلڈ کپ میں ٹیم کے ساتھ رہیں گے، ابھی ٹیم کھیلے گئی ہے، کپتان اور کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں میرا کوئی کردار نہیں ہے، کھلاڑیوں کی کیٹیگری پرفارمنس سے مشروط ہے، ہم پاکستان کرکٹ کے لیے جو بہتر ہوگا وہی کریں گے۔

  • ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان کو گہرا صدمہ

    ورلڈ کپ سے قبل شاداب خان کو گہرا صدمہ

    ورلڈ کپ کے آغاز میں چند روز قبل باقی ہیں لیکن اس سے قبل قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو دھچکا لگا ہے۔

    پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ سے قبل کل وارم اپ میچ میں جس میں نیوزی لینڈ ںے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 345 رنز بنائے جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر نیدرلینڈز سے کھیلے گی لیکن اس سے قبل ہی شاداب خان نے افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر نائب کپتان شاداب خان نے لکھا کہ ’ابھی سنا ہے کہ پھوپھو کا انتقال ہوگیا ہے، تمام لوگوں سے ان کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے۔‘

    شاداب خان کی پوسٹ پر مداح ان سے تعزیت کررہے ہیں اور ان کی پھوپھو کے لیے دعائے مغفرت بھی کررہے ہیں۔

  • سعود شکیل نے مداحوں کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر دھوم

    سعود شکیل نے مداحوں کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر دھوم

    حیدر آباد : ورلڈ کپ 2023کے وارم اپ میچ میں پاکستانی بلے باز سعود شکیل کی شاندار کارکردگی نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے، سوشل میڈیا پر تعریفوں کا تانتا بندھ گیا۔

    پاکستان کی جانب سے ’وائلڈ کارڈ انٹری‘ کے طور پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے آج جو کھیل پیش کیا اُسے دیکھ کر پاکستانی شائقین کی ٹیم کے مڈل آرڈر سے اُمیدیں وابستہ ہوگئیں۔

    پاکستانی کرکٹ شائقین نے ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ دیکھنے کے بعد کچھ سکون کا سانس لیا ہے، سعود شکیل کی نیوزی لینڈ کے خلاف 53 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 75 رنز کی اننگز کے بعد اُن کا نام ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹرینڈ کررہا ہے۔

    وارم اپ میچ میں ان کی پرفارمنس دیکھنے کے بعد کرکٹ شائقین ان کے مداح ہوگئے اور مداحوں نے اپنی پوسٹس میں سعود شکیل کی دل کھول کر تعریفیں کیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمیر جاوید نامی صارف نے لکھا کہ سعود کی جگہ بناؤ بھائی۔ جبکہ اففی نامی صارف کا کہنا تھا کہ سعود شکیل نے مڈل آرڈر میں اسٹرائیک ریٹ کو 100 پر رکھا اسی چیز کا ہم کو انتظار تھا۔

    حمزہ نامی صارف نے کہا کہ سعود شکیل دنیا کے لیے ہمارا سرپرائز ہے!! انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا کپتان بابر اعظم کا بہترین فیصلہ ہے۔

  • ورلڈ کپ وارم اپ میچ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

    ورلڈ کپ وارم اپ میچ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیا

    حیدر آباد : ورلڈ کپ 2023 کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو باآسانی 5 وکٹوں سے ہرا دیا، محمد رضوان کے 103 رنز بھی شکست سے نہ بچا سکے۔

    بھارتی حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور پاکستانی ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے وارم اپ میچ میں قومی ٹیم 5 وکٹوں سے ہار گئی۔

    کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو 346 رنز کا ہدف دیا جسے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز سے 38 گیندوں قبل ہی باآسانی پورا کرلیا۔

    رچن رویندرا نے72 گیندوں پر97رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کین ولیم سن اور ڈیرل مچل نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا نے 97 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیرل مچل 59 اور کین ولیم سن 54 رنز بنا کر ریٹائر ہوئے۔ کپتان ٹام لیتھم نے 18 رنز بنائے گلین فلپس نے 3 اور ڈیون کانوے صفر پر آوٹ ہوئے۔

    مارک چیپ مین نے 65 اورجیمی نیشم 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو جبکہ وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کا ہدف دے دیا

    پہلے کھیلتے ہوئے قومی ٹیم کا آغاز اچھا ثابت نہ ہوا اور اوپنر امام الحق محض 10 گیندوں پر ایک رن بنا کر پویلین واپس چلے گئے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    تاہم بعد میں محمد رضوان نے103اور بابر اعظم نے 80 رنز اسکورکئے، سعود شکیل نے وارم میچ میں53گیندوں پر75رنز اسکور کیے۔

  • شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیا کہا؟

    شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ سے متعلق کیا کہا؟

    بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے لب کشائی کردی۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت پہنچ چکی ہے جہاں شکیب الحسن الیون وارم اپ میچز انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

    ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

    ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کریں گے جبکہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مشفیق الرحیم، لٹن داس، نجم الحسین شنٹو، توحید ہردوئی، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن، حسن محمود، شوریف الاسلام، نسم احمد، مہدی حسن، تنزید تمیم، تنظیم ثاقب اور محمود اللّٰہ شامل ہیں۔

    تاہم شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ وہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے اور 2024 ورلڈ کپ تک ٹی 20 کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔

    آل راؤنڈر نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ میں ایک ہی وقت میں تینوں فارمیٹس سے ریٹائر ہوجاؤں۔

    واضح رہے کہ شکیب الحسن تینوں فارمیٹس کے کپتان رہ چکے ہیں لیکن وہ ابھی تک آئی سی سی کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکے ہیں۔

    شکیب الحسن نے تمام فارمیٹس میں 11 ہزار رنز بنا رکھے ہیں جبکہ ان کی وکٹوں کی تعداد 600 سے زائد ہے۔

  • ’تمیم اقبال کو بنگلہ دیشی ٹیم کی کوئی فکر نہیں‘

    ’تمیم اقبال کو بنگلہ دیشی ٹیم کی کوئی فکر نہیں‘

    بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے تمیم اقبال کا نام لیے بغیر ان پر طنز کردیا۔

    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔

    ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کریں گے جبکہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مشفیق الرحیم، لٹن داس، نجم الحسین شنٹو، توحید ہردوئی، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، مستفیض الرحمٰن، حسن محمود، شوریف الاسلام، نسم احمد، مہدی حسن، تنزید تمیم، تنظیم ثاقب اور محمود اللّٰہ شامل ہیں۔

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہو گا۔

    بنگلا دیش ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 7 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

    ورلڈ کپ اسکواڈ میں تمیم اقبال کو شامل نہ کرنے پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہیں شکیب الحسن کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے کیونکہ شکیب نے کپتانی چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔

    یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ تمیم اقبال ورلڈ کپ کے پانچ میچز کھیلنا چاہتے تھے جس کی وجہ سے انہیں اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا۔

    تاہم اب بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے تمیم کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں ورلڈ کپ کی کوئی فکر نہیں ہے ورلڈ کپ سے چند روز قبل ٹیم سے الگ ہونے کا کیا مطلب ہے۔

    شکیب الحسن نے کہا کہ ان کی حرکت بچوں جیسی ہے، وہ بنگلہ دیش کے کامیاب بیٹرز میں سے ایک ہیں لیکن انہوں نے ٹیم میں زیادہ اپنی بات کو اہمیت دی وہ کبھی ٹیم کے لیے نہیں کھیلا۔

    بنگلہ دیشی کپتان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مجموعی کے بجائے انفرادی کارکردگی کو اہمیت دی ہے، ان کو پہلے ٹیم کے بارے میں سوچنا چاہیے تھا پھر اس کے بعد بات ہوتی۔

  • بھارت نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کردی، اہم کھلاڑی شامل

    بھارت نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کردی، اہم کھلاڑی شامل

    بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کرتے ہوئے اہم کھلاڑی کو شامل کرلیا۔

    آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے گزشتہ دنوں 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، انجری کے باعث مہینوں کرکٹ سے دور کے ایل راہول اور شریاس ائیر جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جب کہ ہاردیک پانڈیا ان کے نائب ہوں گے۔ اس کے علاوہ شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، ایشان کشن، کے ایل راہول، سوریا کمار یادو، رویندرا جڈیجا اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    اکشر پٹیل، شاردل ٹھاکر بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ بیٹے کی ولادت پر سری لنکا سے ممبئی واپس جانے والے جسپریت بمراہ، محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو بھی بھارتی ٹیم میں شامل ہیں۔

    تاہم اب بھارتی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے انجری کا شکار اکشر پٹیل کی جگہ تجربہ کار اسپنر روی چندر ایشون کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اکشڑ پٹیل انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ تیسرے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

    روی چندر ایشون نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار بولنگ کی تھی اور دو میچز میں چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    واضح رہے کہ روی چندر ایشون 2011 اور 2015 ورلڈ کپ میں بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ تھے۔

  • ورلڈکپ: جنوبی افریقی کپتان کون سے میچ نہیں کھیلیں گے؟

    ورلڈکپ: جنوبی افریقی کپتان کون سے میچ نہیں کھیلیں گے؟

    جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما فیملی وجوہات کی بنا پر وطن واپسی کے باعث افغانستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ وارم اپ میچوں سے محروم رہیں گے۔

    جنوبی افریقی حکام نے اس متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن توقع ہے کہ باووما 7 اکتوبر کو دہلی میں سری لنکا کے خلاف جنوبی افریقا کا پہلے ورلڈ کپ میچ کھیلنے کے لیے ٹیم میں دوبارہ شامل ہو جائیں گے۔

    جمعہ کو جنوبی افریقا کا افغانستان اور پیر کو نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہوگا جس میں ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ریزا ہینڈرکس باووما کی جگہ بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔

    باووما حالیہ دنوں میں جنوبی افریقا کے ٹاپ آرڈر کا کلیدی حصہ رہے ہیں۔

    انہوں نے اس سال انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچریاں اسکور کیں اور حال ہی میں اس ماہ کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست 114 رنز بنائے۔