Tag: world cup 2023

  • پاکستان ٹیم کے بھارت میں استقبال پر شعیب اختر خوش

    پاکستان ٹیم کے بھارت میں استقبال پر شعیب اختر خوش

    پاکستان کے سابق اسپیڈاسٹار شعیب اختر نے قومی ٹیم کے بھارت میں پرُتپاک استقبال پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کے لئے بھارت کے شہر حیدرآباد دکن پہنچی تو ایئر پورٹ پر موجود بھارتی شہری قومی کپتان بابر اعظم کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے بے تاب دکھائی دیئے

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات دیکھنے میں آئے، سیکورٹی اداروں کی 20زائد گاڑیاں ایئرپورٹ پر موجود تھیں، اس موقع پر قومی ٹیم کو بھرپور پروٹوکول دیا گیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ایئرپورٹ پہنچتے ہی وہاں پر موجود شائقین کرکٹ اور حکام کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/video-indian-fans-warm-welcome-to-babar-azam-team-pakistan-airport-to-hotel-journey/

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دیکھ کر ائیرپورٹ پر موجود بھارتی شہری اور پاپارازی(فوٹوگرافر ز) بابر بھائی، بابر بھائی کے نعرے لگانا شروع ہوگئے۔ قومی کپتان نے انہیں نظر انداز نہیں بلکہ انہیں دیکھ کر مسکرا دیئے اور ہاتھ ہلا دیا۔

    https://x.com/shoaib100mph/status/1707384445710286848?s=20

    قومی ٹیم کی بھارت آمد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔ ان مناظر کو دیکھ کر شعیب اختر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بھارت میں استقبال دیکھ کر خوشی ہوئی یہ کھیلوں کی خوبصورتی ہے۔

    اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ اس سے ہمیں اندازہ ہوتا ہے کہ ہم سب ایک دہائی یا اس سے زیادہ عرصے سے کیا کھو رہے ہیں۔

  • بھارت پہنچنے پر افتخار احمد کی ویڈیو وائرل ہوگئی

    بھارت پہنچنے پر افتخار احمد کی ویڈیو وائرل ہوگئی

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد کی بھارت پہنچنے پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے گزشتہ روز بھارت پہنچی، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال پر قومی کھلاڑیوں نے شائقین کرکٹ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    قومی ٹیم نے پریکٹس سیشن کا آغاز کردیا ہے اور گرین شرٹس کل وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے مدمقابل آئیں گے۔

    پاکستانی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جبکہ 10 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، 14 اکتوبر کو پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔

    تاہم گزشتہ روز بھارت پہنچنے پر آل راؤنڈر افتخار احمد نے ایکس پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ’وکٹری‘ کا نشان بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    افتخار احمد نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انڈیا اور کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

    آل راؤنڈر کی ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کے پانچ میچز میں افتخار احمد نے 146 رنز اسکور کیے تھے جس میں نیپال کے خلاف 109 رنز کی شاندار اننگز بھی شامل تھی۔

    افتخار احمد 72 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 5 نصف سنچری اور ایک سنچری کی مدد سے 1347 رنز بناچکے ہیں۔

  • سینٹرل کنٹریکٹ میں بابر، رضوان اور شاہین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

    سینٹرل کنٹریکٹ میں بابر، رضوان اور شاہین کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دو روز قبل قومی کھلاڑی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا۔

    پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے لیے تین سالہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے، اے کیٹیگری میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں 200 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کے معاوضے میں 144 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    اے کیٹیگری میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ کھلاڑیوں کے لیے ٹیسٹ میچ کی فیس میں 50 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 202 فیصد اضافے کے بعد بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو ماہانہ 45 لاکھ روپے ملنے کی توقع ہے، جو پچھلے کنٹریکٹ کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ ہے۔

    اس کے علاوہ کیٹیگری بی میں 6 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 144 فیصد اضافہ کیا گیا ہےجبکہ کیٹیگری سی میں 2 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضوں میں 135 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    کیٹیگری ڈی میں 14 کرکٹرز شامل ہیں جن کے معاوضے میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد، ون ڈے میں 25 فیصد اور ٹی ٹوئنٹی میں ساڑھے 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

    سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کو دو غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے پر 50 فیصد انٹرنیشنل میچ فیس ملے گی۔

  • حسن علی کی شمولیت پر وقاریونس نے کیا کہا؟

    حسن علی کی شمولیت پر وقاریونس نے کیا کہا؟

    سابق کپتان وقار یونس نے حسن علی کے لیے ورلڈکپ چیلنج قرار دے دیا۔

    اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے وقاریونس نے کہا کہ حسن علی کو نسیم شاہ کا متبادل قرار دیا گیا ہے اس کے پاس کافی تجربہ ہے اور اس نے ماضی میں بھی شاندار پرفارمنس دی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اچانک اس قسم کے بڑے اسٹیج پر آنا اور پرفارم کرنا ان کے لیے آسان کام نہیں ہوگا۔

    https://x.com/TheRealPCB/status/1707342571557835204?s=20

    انہوں نے کہا کہ پھر جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں پاک بھارت ٹاکرا سب سے بڑا میچ ہوگا جو تمام کھیلوں کی ماں ہے لہٰذا، جب آپ احمد آباد میں کھیلیں گے جس کا شمار دنیا کے سب سے بڑے اور بہترین اسٹیڈیموں میں سے ایک ہے تو آپ کو اپنے اعصاب پر قابو رکھنا ہوگا اور نہ صرف پاکستان دباؤ میں رہے گا کیونکہ وہ ہندوستان کے مقابلے کمزور ٹیم ہے بلکہ ہندوستان دباؤ میں بھی ہو گا کیونکہ اسٹیڈیم میں تماشائی دونوں ٹیموں پر دباؤ پیدا ڈالیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم مکمل طور پر ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ کریں تو واضح طور پر ہندوستان ایک بہتر ٹیم ہوگی۔

  • حیدرآباد دکن میں قومی کھلاڑیوں کے کھانے کا مینیو سامنے آگیا

    حیدرآباد دکن میں قومی کھلاڑیوں کے کھانے کا مینیو سامنے آگیا

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی گزشتہ روز بھارت پہنچی ہے۔

    قومی ٹیم کے بھارت پہنچنے پر شائقین کرکٹ نے شاندار استقبال کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، شائقین کی جانب سے بابر اعظم کے نعرے بھی لگائے گئے۔

    قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

    تاہم حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو سامنے آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی اسکواڈ سمیت تمام ٹیموں کے لیے بیف دستیاب نہیں ہوگا، پاکستانی ٹیم کے مینیو میں چانپے، مٹن کڑاہی، بٹر چکن اور گرلڈ فش شامل ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستانی دستے کے مینیو میں حیدرآباد کی مشہور بریانی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر پروٹین والے کھانوں میں مٹن، چکن، اور مچھلی شامل ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم نے اسٹیڈیم منتظمین سے باستمی چاول، بولوگنیز ساس کےساتھ اسپیگٹیز اور سبزی پلاؤ کی فرمائش کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم حیدرآباد دکن میں تقریباً 2 ہفتوں تک قیام کرے گی۔

  • ورلڈ کپ 2023 کا ابتدائی شیڈول، پاک بھارت پہلا میچ کہاں ہوگا؟

    ورلڈ کپ 2023 کا ابتدائی شیڈول، پاک بھارت پہلا میچ کہاں ہوگا؟

    دبئی : بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے اعلان کردہ شیڈول میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے مقام کا تعین کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2023 کا ہائی وولٹیج مقابلہ 15اکتوبر کو شیڈول ہے جو احمدآباد میں کھیلا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کے اعتراض کے باوجود پاکستان اور بھارت کا میچ احمدآباد میں رکھا گیا ہے، شیڈول آئی سی سی اپنے ممبر ملکوں سے منظوری کے بعد جاری کرے گا۔

    شیڈول کے مطابق 5اکتوبر کو ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، پاکستان کے ابتدائی 2میچ کوالیفائر ٹیموں کے ساتھ 6اور 12اکتوبر کو حیدرآباد دکن میں ہونگے۔

    اس کے علاوہ پاکستان 20 اکتوبرکو آسٹریلیا سے بنگلور میں میچ کھیلے گا جبکہ پاکستان کا افغانستان سے میچ 23اکتوبر کو چنائے میں شیڈول ہے۔

    شیڈول کے مطابق پاکستان کا بنگلادیش سے31اکتوبر کو کولکتہ، نیوزی لینڈ سے5نومبر کو بنگلور میں میچ ہوگا، پاکستان کا آخری میچ انگلینڈ سے12 نومبر کو کولکتہ میں شیڈول ہے۔

    میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 15 نومبر جبکہ دوسرا16نومبر کو شیڈول ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

  • بھارت میں 2023 ورلڈ کپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا

    بھارت میں 2023 ورلڈ کپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا

    آئی سی سی اور بھارتی حکومت میں ٹیکس معاملات پر ٹھن گئی ہے جس کے بعد بھارت میں آئندہ سال کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور بھارتی حکومت میں ٹیکس امور کے معاملات طے نہیں پاسکے ہیں۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی ٹیکس معاملے میں کچھ نہ کرپانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیکس چھوٹ نہ ملنے پر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 بھارت سے باہر لے جاسکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کرکٹ کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے پر راضی نہیں ہے، اسی طرح 2016 میں بھی ٹی20 ورلڈ کپ میں بھی ٹیکس چھوٹ نہیں ملی تھی۔

    واضح رہے کہ ٹیکس چھوٹ نہ ملنے کی وجہ سے آئی سی سی نے بھارت کے حصے سے رقم کاٹی تھی۔یاد رہے کہ 2023 ون ڈے فارمیٹ کے ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔