Tag: world cup 2023

  • ویرات کوہلی کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل

    ویرات کوہلی کے ہمشکل کی ویڈیو وائرل

    بھارتی مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی کے ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح کے چرچے تو ہوہی رہے ہیں ایسے میں ویرات کوہلی کے ہمشکل کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کے ہم شکل کارتک شرما کا تعلق بھارت کے شہر چندی گڑھ سے ہے جب کہ وہ پیشے کے اعتبار سے سوفٹ ویئر انجینئر ہیں۔

    کارتک کے چہرے کے خدوخال کو دیکھیں تو وہ ویرات کوہلی سے مشابہت رکھتے ہیں اور ان کی داڑھی کا اسٹائل بھی کرکٹر سے ملتا جلتا ہے۔

    کارتک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود بھی ویرات کوہلی سے خاصے متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے اکاؤنٹ پر کرکٹ کھیلنے کی بھی کئی ویڈیوز موجود ہیں ۔

    کارتک کی ایک ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ وہ کہیں بھی جائیں تو لوگ انہیں ویرات کوہلی سمجھ کر ان کے ساتھ تصویریں بنوانے لگتے ہیں لیکن وہ کرکٹ کا جنون رکھنے کے ساتھ ساتھ ویرات کوہلی کی ہی طرح دکھتے ہیں۔

    کارتک نے کہا کہ ان کی خواہش ہے وہ ویرات سے مل کر انہیں بتائیں کہ وہ ان کے کتنے بڑے فین ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی کرکٹرز کے ہمشکل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہوں اس سے قبل بھی کھلاڑیوں کے ہمشکل کی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہی ہیں۔

  • ویڈیو: امپائر نے اسٹمپڈ کے بجائے نوبال کیوں دی؟

    ویڈیو: امپائر نے اسٹمپڈ کے بجائے نوبال کیوں دی؟

    حیدرآباد: ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر نے نیدرلینڈز کے بیٹر کو اسٹمپڈ آؤٹ کیا پھر نوبال کیوں ہوگئی؟

    حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 323 رنز کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 46.3 اوورز میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کولن ایکرمین 69 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 30 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اوپنر وکرم جیت سنگھ کو میٹ ہینری نے 12 رنز پر بولڈ کیا، تیجا ندامنرو 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سیبرنڈ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، میٹ ہینری نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم میچ کے 41ویں اوور میں کیوی وکٹ کیپر کپتان ٹام لیتھم نے نیدرلینڈز کے بیٹر سائبرینڈ اینجلبرچٹ کو اسٹمپڈ آؤٹ کیا لیکن امپائر نے نوبال قرار دے کر بیٹر کر واپس بلا لیا۔

    سابق وکٹ کیپر معین خان ’دی پویلین‘ میں بتایا کہ ’اسٹمپڈ کے بعد سب سے پہلے جو دیکھا گیا کہ بیٹر کو پتا ہی نہیں چلا کہ کیا ہوا ہے وہ آؤٹ ہونے کے بعد باؤنڈری بھی کراس کرچکے تھے۔

    معین خان نے بتایا کہ ’قانون یہ کہتا ہے کہ جس وقت آپ گیند پکڑ رہے ہوں تو وکٹ کیپر کے ہاتھ آگے نہیں جانے چاہئیں، اس اسٹمپڈ میں یہ نظر آرہا ہے کہ وکٹ کیپر کی ایک دو انگلیاں آگے کی جانب گئی تھیں جس کی وجہ سے بینیفٹ آف ڈاؤٹ بیٹر کو دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس اینگل سے صحیح واضح نہیں ہورہا کہ اگر وکٹ کے اینگل میں ایک کیمرا اور لگانا پڑے گا جس سے صورتحال مزید واضح ہوگی۔

    معین خان نے کہا کہ ٹرننگ پچز جہاں ہوتی ہیں وہاں وکٹ کیپر تھوڑا سا پیچھے بیٹھتے ہیں یہاں میں نے دیکھا کہ ٹام لیتھم آگے بیٹھے ہیں، ان سے غلطی ہوئی کہ وہ جلد اسٹمپڈ کرنے چلے گئے۔

    شعیب ملک نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’بیٹر اتنا آگے نکل گئے تھے اگر سلپ پر کوئی کھڑا ہوتا تو وہ بھی اسٹمپڈ کردیتا۔

  • پاکستان کے خلاف سری لنکا کے اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان

    پاکستان کے خلاف سری لنکا کے اہم کھلاڑی کی واپسی کا امکان

    حیدرآباد: ورلڈ کپ میں کل سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی جبکہ سری لنکا کو پہلے میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    تاہم سری لنکن اسپنر مہیش تھکشانا کی پاکستان کے خلاف ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

    سری لنکا کے اسسٹنٹ کوچ نوید نواز نے کہا کہ مہیش تھکشانا فٹ ہیں اور کل پاکستان کے خلاف میچ کھیلیں گے، میڈیکل پینل کے مشورے کی وجہ سے تھکشانا کو پہلا میچ نہیں کھلایا ہم کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف شکست ماضی کا حصہ بن چکی امید ہے کہ کھلاڑی پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

    واضح رہے کہ مہیش تھکشانا جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سری لنکن اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے، وہ ایشیا کپ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے گئے۔

    یاد رہے کہ 20 سالہ اسپنر دونتھ ویلالاگے کو ونیندو ہسارنگا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، ویلا لاگے نے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے دس اوورز میں 81 رنز دیے تھے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کرسکے تھے، تھکشانا بھی انجری کی وجہ سے پہلے میچ کا حصہ نہیں تھے۔

  • محمد یوسف کو 2011 ورلڈ کپ کس کے کہنے پر نہیں کھلایا گیا؟

    محمد یوسف کو 2011 ورلڈ کپ کس کے کہنے پر نہیں کھلایا گیا؟

    کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے 2011 ورلڈ کپ نہ کھلائے جانے کی وجہ بیان کردی۔

    ورلڈ کپ 2011 کا ٹائٹل بھارت نے اپنے نام کیا تھا تاہم پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تھی اور ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی نے کی تھی۔

    تاہم ورلڈ کپ 2011 کی ٹیم میں محمد یوسف شامل نہیں تھے اور ان کی جگہ مصباح الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

    نجی ٹی وی کے شو میں جب محمد یوسف سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’2011 کا ورلڈ کپ میں کھیل سکتا تھا نہیں کھیلا جس کا افسوس ہے۔

    پروگرام میں شریک شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے آپ سے کتنی مرتبہ کہا اور آپ کو منانے کی کوشش بھی کی۔

    محمد یوسف نے شاہد آفریدی سے کہا کہ ’میں تو کھیلنے پر رضامند تھا لیکن آپ نے کہا کہ وقار یونس نہیں کھلا رہے۔‘

    یہ سن کر شاہد آفریدی بولے میں نے کہا تھا مجھے یاد نہیں آرہا لیکن میں نے یہ ضرور کہا تھا کہ کوئی مسئلہ ہے تو بورڈ کے ساتھ بیٹھ کر بات کرلیتے ہیں۔

    محمد یوسف نے کہا کہ ’آپ نے کہا تھا کہ آپ مجھے کھلانا چاہ رہے ہو لیکن وقار یونس نہیں مان رہے۔‘

  • سوشل میڈیا صارفین نے ہاردک پانڈیا کو ’سانپ‘ کہہ دیا

    سوشل میڈیا صارفین نے ہاردک پانڈیا کو ’سانپ‘ کہہ دیا

    چنئی: بھارت نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دی۔

    چنئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا جسے میزبان ٹیم نے باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    بھارت کی ابتدائی تین وکٹیں 2 رنز پر گرنے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے شاندار پارٹنر شپ قائم کی، کے ایل راہول نے 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ویرات کوہلی 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کے ایل راہول کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تاہم میچ کے بعد ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین ہاردک پانڈیا پر برس پڑے جنہوں نے وننگ شاٹ کھیلتے ہوئے چھکا مارا تھا۔

    کے ایل راہول 97 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے وہ وننگ شاٹ کھیل کر سنچری اسکور کرسکتے تھے لیکن ہاردک پانڈیا نے کے ایل راہول کو اسٹرائیک دینے کے بجائے خود پیٹ کمنز کی گیند پر چھکا لگا کر میچ فنش کردیا۔

    سوشل میڈیا صارفین نے ہاردک پانڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’سانپ‘ کہہ رہے ہیں۔

    ایک صارف نے کے ایل راہول کی ہاردک پانڈیا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کے ایل راہول، سانپ ہاردک پانڈیا کے ساتھ موجود ہیں۔‘

    دوسرے صارف نے لکھا کہ ’کسی کی سنچری روکنا ہے؟ آجاؤ، رکوا دوں گا۔‘

    تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ہارک پانڈیا کے آگے کوئی سنچری اسکور کرسکتا ہے کیا؟‘

    ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ہاردک پانڈیا خود غرض کھلاڑی ہے، ایک سانپ نے کے ایل راہول کی سنچری چرا لی ہے۔‘

  • سعود شکیل کی حاضر دماغی کس طرح کام آئی؟ ویڈیو وائرل

    سعود شکیل کی حاضر دماغی کس طرح کام آئی؟ ویڈیو وائرل

    حیدرآباد: ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں قومی بیٹر سعود شکیل کی حاضر دماغی کام آگئی۔

    بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو با آسانی 81 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا۔

    پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    سعود شکیل نے میچ میں 68 رنز بنائے اور ففٹی صرف 32 گیندوں پر مکمل کی۔

    تاہم پاکستانی بیٹر سعود شکیل کی کرکٹ قوانین سے واقفیت اور حاضر دماغی کی بدولت پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف نہ صرف ’نوبال‘ ملی بلکہ فری ہٹ پر سعود شکیل نے چھکا بھی جڑ دیا۔

    ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستانی اننگز کا 22واں اوور تھا اور بولنگ وین ڈر موروو کررہے تھے دوسری گیند پر سعود شکیل نے لانگ آن اور مڈ وکٹ کے درمیان خوب صورت چوکا لگایا اور ساتھ ہی قانون سے واقفیت اور حاضر دماغی دکھائی۔

    سعود نے فوری طور پر امپائرز سے ’نو بال‘ کی بھی اپیل کر دی کیونکہ نیدرلینڈز کے 5 فیلڈر 30 گز کے سرکل سے باہر تھے۔

    امپائر نے بیٹر کی اپیل پر فیلڈ کا جائزہ لیا اور وین ڈر مورو کی گیند کو نوبال قرار دیا، اس فری فری ہٹ کو بھی سعود شکیل نے باؤنڈری سے باہر پہنچایا اور اننگز کا پہلا چھکا لگایا۔

  • دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ پر جوز بٹلر بھی بول پڑے

    دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ پر جوز بٹلر بھی بول پڑے

    ورلڈ کپ کے وینیو دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر بھی بول پڑے۔

    ورلڈ کپ کے وینیو دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ بہت خراب ہے۔

    جوز بٹلر نے کہا کہ آؤٹ فیلڈ ایسی ہے کہ جو ورلڈ کپ کے لیے فٹ نہیں ہے۔

    انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران محتاط رہنا پڑے گا ، اگر یہ میری نظر میں خراب آؤٹ فیلڈ ہے تو پھر تھوڑا احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ، جب آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہو تے ہیں تو پھر احتیاط نہیں کر سکتے۔

    جوز بٹلر نے کہا کہ آپ ایک ایک رنز بچانے کے لیے پورا زور لگا دیتے ہیں ، آپ کو فیلڈنگ کے دوران اعتماد رکھنا پڑتا ہے ،آؤٹ فیلڈ اتنی اچھی نہیں ہے جتنی یہ ہو سکتی ہے یا جتنی اچھی ہونی چاہیے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر صورت میں احتیاط کرنا پڑے گی۔

    واضح رہے کہ افغانستان ٹیم کے انگلش کوچ جوناتھن ٹراٹ نے بھی افغانستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے بعد انگلینڈ کو خبردار کردیا تھا۔

  • شاہین آفریدی کی بولنگ اسپیڈ میں کمی، وسیم اکرم نے کیا کہا؟

    شاہین آفریدی کی بولنگ اسپیڈ میں کمی، وسیم اکرم نے کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ اسپیڈ میں کمی کی وجہ بتادی۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں شائقین کرکٹ کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ شاہین آفریدی انجری کے بعد واپس آئیں ہیں تو ان کی بولنگ اسپیڈ میں کمی کیوں ہوگئی؟

    سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ’شاہین آفریدی کو گھنٹے کی انجری ہوئی اس سے قبل کہنی کی انجری تھی جس سے بولنگ اسپیڈ پر فرق پڑتا ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ شاہین آفریدی ایک سال کھیلیں گے تو ان کا ردھم واپس آئے گا اور بولنگ اسپیڈ بھی بہتر ہوجائے گی۔

    شعیب ملک نے کہا کہ جب آپ کہنی کی انجری کے بعد واپس آتے ہیں تو آپ کے دماغ میں یہ ضرور ہوتا ہے کہ دوبارہ انجری نہ ہوجائے تو آپ اس طرح زور نہیں لگاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کی بولنگ اسپیڈ میں بہتری آرہی ہے اور انشا اللہ امید ہے کہ وہ جلد پرانے والے شاہین کی طرح دکھائی دیں گے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دی تھی، شاہین آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

    قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

  • ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی

    ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے دی

    نئی دہلی: ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی۔

    نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی ٹیم کی جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 429 رنز کے تعاقب میں 44.5 اوورز میں 326 رنز بناسکی۔

    کوشل مینڈس، اسالانکا اور کپتان دسن شناکا کی نصف سنچریاں بھی سری لنکا کو شکست سے نہ بچاسکیں۔

    کوشل مینڈس نے 42 گیندوں پر برق رفتار 76 رنز کی اننگز کھیلی، چرتھ اسالانکا 79 اور دسن شناکا 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    نسانکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کوشل پریرا صرف 7 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، دھنن جیا ڈی سلوا کو 11 رنز پر کیشو مہاراج نے آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج، کوئٹزی اور مارکو جینسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

     جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 429 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ میں تیسری بار 400 رنز بنائے ہیں، ایڈن مارکرم نے 49 گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری اسکور کی۔

    کوئنٹن ڈی کاک نے 100، وین ڈر ڈوسن نے 108 اور ایڈن مارکرم نے 54 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں تین سنچریاں بنی ہیں۔

    سری لنکا کی جانب سے دلشن مدھوشنکا نے دو وکٹیں حاصل کیں، راجیتھا اور پتھیرانا ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

     ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    دوسر جانب بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں افغانستان کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام نظر آئی، افغان کھلاڑیوں نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے صرف 157 رنز کا ہدف دیا تھا، یہ ہدف بنگال ٹائیگرز نے 35ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

  • وقار یونس نے سعود شکیل سے متعلق کیا کہا؟

    وقار یونس نے سعود شکیل سے متعلق کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے سعود شکیل کی کلاس کا راز بتا دیا۔

    سابق ہیڈ کوچ و کپتان وقار یونس نے کمنٹری کے دوران کہا کہ کراچی کے بلے باز اسپن بہت اچھی کھیلتے ہیں، جاوید میانداد، طہیر عباس وغیرہ سب اسپن کو بہت اچھا کھیلتے تھے۔

    وقار یونس نے کہا کہ سعود شکیل نے بھی نیدرلینڈز کے خلاف شاندار کارکردگی دکھا کر اپنا لوہا منوا لیا ہے۔

    اس سے قبل وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ دعا ہے سعود شکیل اسی طرح پاکستان کو میچز جتواتے رہیں، انہوں نے جس سمجھداری سے بیٹنگ کی بہت خوشی ہوئی۔

    وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ میں سعود شکیل کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ اپنی محنت جاری رکھیں، ان کے ساتھ بہترین شراکت قائم ہوئی، شکر ہے مڈل آرڈر نے بھی پر فارم کیا۔

    واضح رہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور نوجوان سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالا۔

    ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلنے والے سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔ یہ پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری تھی۔