Tag: world cup 2023

  • براڈ نے ورلڈکپ ٹرافی کیلیے فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا

    براڈ نے ورلڈکپ ٹرافی کیلیے فیورٹ ٹیم کا نام بتا دیا

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر اسٹورٹ براڈ نے میگا ایونٹ کے لیے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میزبان بھارت کو اپنے فیورٹ کے طور پر منتخب کیا ہے۔

    دفاعی چیمپئن انگلینڈ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے پوری طاقت کے ساتھ حصہ لے رہا ہے تاہم سابق کرکٹر نے برطانوی اخبار میں اپنے کالم میں کہا کہ اگر میزبان بھارت بغیر کسی غلطی کے کھیلنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پھر ان کو روکنا بہت مشکل ہے.

    انہوں نے انگلینڈ کے ٹائٹل کو برقرار رکھنے کے امکانات کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوس بٹلر کے پاس یقینی طور پر چیلنج کرنے والی ٹیم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر انگلینڈ اپنا ورلڈ کپ ٹائٹل برقرار رکھنے میں کامیاب ہوتا ہے تو یہ ایک غیر معمولی کوشش ہوگی لیکن میرا غالب احساس یہ ہے کہ اگر ہندوستان اپنا بہترین ٹورنامنٹ کھیلتا ہے تو اسے روکنا بہت مشکل ہوگا۔

    براڈ نے کہا کہ جوس بٹلر کے پاس یقینی طور پر چیلنج کرنے والی ٹیم ہے جس میں زیادہ اسکور کرنے کی صلاحیت ہے لیکن میں صرف یہ سمجھتا ہوں کہ ہندوستان، بطور میزبان اور ٹاپ رینک والی ون ڈے ٹیم ہے۔

    برطانوی فاسٹ باؤلر نے نشاندہی کی کہ گزشتہ تین ورلڈ کپ میزبان ممالک نے اٹھائے تھے اور یہ رجحان اس سال کے میزبان بھارت کو ٹرافی اٹھانے کے لیے فیورٹ بناتا ہے۔

  • ’آپ کی خدمات کا شکریہ‘ فخر زمان کی وکٹ پر شائقین برس پڑے

    ’آپ کی خدمات کا شکریہ‘ فخر زمان کی وکٹ پر شائقین برس پڑے

    حیدرآباد: قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی کھوئی ہوئی فارم ورلڈ کپ میں بھی بحال نہ ہوسکی۔

    حیدرآباد میں قومی ٹیم کے ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف اوپنر بیٹر فخر زمان پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    فخر زمان نے اننگز میں تین چوکے لگائے اور وین بیک کو وکٹ دے بیٹھے۔

    واضح رہے کہ فخر زمان کو تجربہ کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ عبداللہ شفیق کو فائنل الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔

    اوپنر بیٹر کے وکٹ گنوانے پر شائقین کرکٹ بھی برس پڑے اور فخر زمان پر شدید تنقید کی۔

    ایک صارف نے لکھا کہ ’فخر زمان آپ کی خدمات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘

    دوسرے صارف نے لکھا کہ ’فخر بھائی مجھ سے پیسے لے لیں لیکن پلیز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔‘

    جازب بلوچ نامی صارف نے لکھا کہ ’ایک ہی نام فخر زمان، کیا ہوگیا ہے بھائی، موڈ نہیں ہے کیا۔‘

    ایک اور صارف فخر زمان کی بدترین کارکردگی دیکھ کرتنگ آگئے ہیں۔‘

  • سعود شکیل کو کس نمبر پر بیٹنگ کروانی چاہیے؟

    سعود شکیل کو کس نمبر پر بیٹنگ کروانی چاہیے؟

    سابق قومی کرکٹر یونس خان اور باسط علی نے سعود شکیل کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروانے کا مشورہ دے دیا۔

    حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اورنیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا۔

    سعود شکیل نے 52 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے خصوصی پروگرام میں سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ سعود شکیل بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں وہ مڈل آرڈرمیں کافی سود مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سعود کو تھوڑا سا اوپر کھلانا چاہیے جہاں پر دو سے تین وکٹیں گریں وہاں سعود شکیل کو بھیجنا چاہیے آخری پندرہ اوورز میں ان کے پاس لفٹنگ پاور نہیں ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ افتخار اور نواز کو آخری اوورز میں بیٹنگ کروانی چاہیے۔

    کامران اکمل نے کہا کہ سعود شکیل کی فارم اچھی لگی ہوئی ہے تو انہیں ضرور اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کرواکے آزمانا چاہیے۔

  • محمد نواز کے رن آؤٹ پر شائقین کرکٹ کی تنقید

    محمد نواز کے رن آؤٹ پر شائقین کرکٹ کی تنقید

    حیدرآباد: ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز اور پاکستان کے میچ کے دوران محمد نواز کے رن آؤٹ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اورنیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا۔

    سعودشکیل اور محمد رضوان 68، 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اوپنر فخر زمان ایک بار ناکام ثابت ہوئے اور صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، امام الحق بھی 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

    کپتان بابر اعظم 5 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، افتخار احمد 9 رنز بناسکے، محمد نواز نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، شاداب خان 32 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔

    تاہم محمد نواز 39 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 46.1 اوورز میں پاکستان کے 267 رنز پر 8 کھلاڑی آؤٹ تھے، شاہین آفریدی ریورس سوئپ کھیلنے گئے لیکن گیند پیڈ پر لگی اور نواز سنگل لینے لگے لیکن انہیں شاہین نے منع کردیا۔

    اسی دوران گیند بولر کے ہاتھ سے نکل گئی اور شاہین اوور تھرو کا رن لینے کے لیے کریز سے نکل گئے۔

    محمد نواز بھی رن لینے کے لیے بھاگے لیکن وہ کریز پر نہ پہنچ سکے اور اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    محمد نواز کے رن آؤٹ پر شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔

  • کیوی بیٹر رچن رویندرا کون ہیں؟

    کیوی بیٹر رچن رویندرا کون ہیں؟

    ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔

    نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 283 رنز کا ہدف باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، کیوی بیٹر ڈیوڈ کونوے نے 152 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ ورلڈ کپ میں رچن رویندرا نے بھی اپنی پہلی سنچری اسکور کی اور نیوزی لینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    رچن رویندرا 123 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور انہوں نے کونوے کے ساتھ مل کر 273 رنز کی شاندار شراکت قائم کی۔

    رچن رویندرا کون ہیں؟

    نیوزی لینڈ کے بیٹر رچن رویندرا نے 2019 میں مداح بن کر میچ دیکھا اور 2023 میں سنچری بنا کر اسٹار بن گئے۔
    رچن کے والد نے راہول کا ’را‘ اور سچن کا ’چن‘ ملا کر بیٹے کا نام رکھا تھا، انہوں نے انڈر 19 ورلڈ کپ 2018 میں بطور اوپنر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    وہ آبائی ملک میں ورلڈ کپ کے ڈیبیو پر سنچری بنا کر ہیرو بن گئے۔

    رچن نے 2021 میں پہلی بار ٹی 20 میں کیوی ٹیم کی نمائندگی کی پھر ون ڈے اور ٹیسٹ بھی کھیلے، انہوں نے 12 ون ڈے میں لوئر آرڈر میں بیٹںگ کی، وارم اپ میچ میں بطور اوپنر بیٹنگ کی۔

    کیوی اوپنر کا کہنا تھا کہ وہ سچن کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں جبکہ انہیں برائن لارا اور کمار سنگاکارا بھی پسند ہیں۔

  • عرفان پٹھان نے سعود شکیل سے متعلق کیا کہا؟

    عرفان پٹھان نے سعود شکیل سے متعلق کیا کہا؟

    حیدرآباد: سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان بھی قومی مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی بیٹنگ کے معترف ہوگئے۔

    حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی ٹیم بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 286 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اورنیدرلینڈز کو جیت کے لیے 287 رنز کا ہدف دیا۔

    سعود شکیل نے 52 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کی بیٹنگ کی تعریف سابق پاکستانی کرکٹر بھی کررہے ہیں۔

    تاہم سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے بھی سعود شکیل کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’کل انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا نے پریکٹس میچ کی فارم کا فائدہ اٹھایا اور آج سعود شکیل نے بھی وہی کیا، یہ مڈل آرڈر میں پاکستان کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔

    واضح رہے کہ نیدرلینڈز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    پاکستان کا نیدرلینڈز کے خلاف آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے اس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے عمدہ بیٹنگ کی۔

  • نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کا ممکنہ بولنگ اٹیک

    نیدرلینڈز کیخلاف پاکستان کا ممکنہ بولنگ اٹیک

    ورلڈکپ2023 کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کا 3 فاسٹ بولرز کےساتھ کھیلنےکا امکان ہے۔

    قومی ٹیم کل نیدرلینڈ کے خلاف ورلڈکپ مہم کا آغاز کرے گی جس کے لیے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے مکمل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ شاہین شاہ، حسن اور حارث رؤف فاسٹ بولنگ سنبھالیں گے۔

    اسپنرز میں شاداب، نواز اور افتخار کھیلیں گے جب کہ سعود شکیل کو سلمان آغا پر ترجیح دی جا رہی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-vs-netharlands-micky-arthur-media-talk/

    قومی ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میچز کا دباؤ کسی بھی ٹیم پر بہت زیادہ ہوتا ہے، ہمارا ورلڈ کپ اسکواڈ 2019 کے ایونٹ سے ملتا جلتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی پچ وارم اپ میچز کی طرح ہی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ہمارا بولنگ اٹیک دنیا میں بہترین ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ بابر اور رضوان زبردست کھلاڑی ہیں باقی کھلاڑی بھی اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

  • محمد عامر بھی عماد اور سرفراز کے حق میں بول پڑے

    محمد عامر بھی عماد اور سرفراز کے حق میں بول پڑے

    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں آل راؤنڈر عماد وسیم اور سرفراز احمد کی جگہ بنتی تھی۔

    محمد عامر نے کہا کہ میرے خیال میں زمان خان اور ابرار احمد کو بھی ریزرو کے بجائے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ابرار اسپننگ کنڈیشنز میں کارآمد ثابت ہوتے، زمان خان بھی سنسنی خیز مقابلوں میں اچھی بولنگ کرتے ہیں جو انہوں نے پی ایس ایل کے دوران بھی دکھایا۔

    محمد عامر نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران بھی زمان خان نے ڈیبیو میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو میچ میں واپس لائے۔

    قبل ازیں محمد عامر نے ورلڈکپ کیلئے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان مضبوط امیدوار قرار دیا تھا۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گی۔

  • ’پاکستان پہلی بار ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرائے گا‘

    ’پاکستان پہلی بار ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرائے گا‘

    سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیک اتھرٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلی بار ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرائے گا۔

    معروف انگلش کمنٹیٹر مائیک اتھرٹن نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں 1992 سے اب تک بھارت کو نہیں ہرایا لیکن گرین شرٹس اس بار تاریخ بدلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل یا فائنل میں دونوں ٹیمیں دوبارہ ٹکرائیں تو وہ بھی بڑا میچ ہوگا، ہوسکتا ہے پاک بھارت میچ میں پاکستا ن سرپرائز دے دے۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے ایک اور سابق کپتان این مورگن نے کہا کہ میرا خیال ہے جو ٹیم اس ورلڈکپ میں سب کو حیران کرسکتی ہے وہ پاکستان ہے، پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دے سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کےدرمیا ن میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد میں کھیلا جائےگا اور ورلڈکپ کے 7 مقابلوں میں اب تک پاکستان ٹیم بھارت سے کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔

  • بابر اعظم کے پنجابی میں مزاحیہ جملے، ویڈیو وائرل

    بابر اعظم کے پنجابی میں مزاحیہ جملے، ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پنجابی میں مزاحیہ جملے بولنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا تعلق پنجاب سے ہے اور وہ اسٹیڈیم میں اکثر ساتھی کھلاڑیوں کو پنجابی میں مزاحیہ جملے بولتے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔

    بابر اعظم کے پنجابی میں جملوں پر اکثر سوشل میڈیا پر میمز بھی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

    تاہم حال ہی میں ایک بھارتی پنجابی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ بھی بابر اعظم کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انفلوئنسر کپتان کے ساتھ پنجابی میں دلچسپ اور مزاحیہ جملے بول رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین بابر سے اپنی محبت کا بھی اظہار کررہے ہیں۔

    واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کیلئے بھارت میں موجود ہے جہا ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔