Tag: world cup squad

  • ورلڈ کپ‘ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی چیریٹی پروگرامزمیں شرکت پرپابندی لگادی

    ورلڈ کپ‘ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی چیریٹی پروگرامزمیں شرکت پرپابندی لگادی

    لندن: انگلینڈ کی سیریزاورورلڈ کپ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کو بھاری معاوضہ وصول کرکے مختلف چیریٹی پروگرامز میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق 2016 میں انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز، 2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور 2018 میں پھر ٹیسٹ سیریز کے دوران انگلینڈ میں بعض پروفیشنل آرگنائزرز نے ایسے چیریٹی پروگرام کرائے جس میں کئی بڑے کھلاڑی شریک ہوئے، موجودہ اورسابق کھلاڑیوں نے ان پروگراموں میں شرکت کےلئے منتظمین سے بھاری معاوضے لیے تھے۔

    ذرائع کے مطابق یہ آرگنائزر دراصل چیریٹی کے نام پر پیسہ جمع کرتے ہوئے یہ دعویٰ کرتے تھے کہ ان پیسوں سے پاکستان میں مختلف فلاحی منصوبوں پر کام ہو گا لیکن ان منصوبوں کا پاکستان میں وجود ہی نہیں ہوتا تھا۔گزشتہ تین سال میں کئی کھلاڑیوں نے ان تقاریب میں شرکت کرکے خاصے پیسے کمائے۔

    ان پروگراموں میں بعض کرکٹرز کے پاکستانی نژاد ایجنٹس بھی پیش پیش رہے جنہوں نے پیسوں کا لالچ دے کر کھلاڑیوں کو تقاریب میں مدعو کیا اور کھلاڑیوں کے پرستار نیلامی میں مختلف اشیاءخریدتے رہے اورڈنر کے مہنگے ٹکٹ فروخت کیے گئے۔

    اس قسم کی صورتحال سے گریز کرنے کے لیے اس بار پاکستان کرکٹ بورڈ نے برٹش ایشین ٹرسٹ سے معاہدہ کیا ہے ،اس ٹرسٹ کے مرکزی حکام میں شہزادہ چارلس شامل ہیں۔اس سے قبل پی سی بی کا معاہدہ ایدھی ٹرسٹ کے ساتھ تھا۔

    کراچی میں وسیم خان نے چیریٹی کے آفس کا دورہ کر کے ڈیل کو حتمی شکل دی اور پی سی بی نے اس بات کا اطمینان کر لیا کہ چیریٹی ٹرسٹ کا وجود موجود ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کسی اور مقصد کےلئے خرچ نہیں ہو گی۔

    یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سے نیا معاہدہ کر رہا ہے۔شاہد آفریدی اس ورلڈ کپ میں معاہدہ کرنا چاہتے تھے لیکن پی سی بی پہلے ہی ڈیل فائنل کر چکی تھی۔

    پی سی بی ترجمان نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ پی سی بی نے انگلش سیزن کے لیے برٹش ایشین ٹرسٹ سے معاہدہ کیا ہے جب کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سے مستقبل کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    کرکٹ ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ولینگٹن: ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ملک نیوزی لینڈ نے میگا ایونٹ کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی ورلڈ کپ میں کیوی ٹیم کی قیادت برینڈن میککلم کریں گے،آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ ایک سال سے زائد عرصے کے بعد ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ جمی نیشم حیران کن طور پر اسکواڈ کا حصہ نہ بن سکے۔ پاکستان، جنوبی افریقہ اور بھارت کے خلاف سیریز میں شامل فاسٹ بولر میٹ ہینری بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے۔

    پندرہ رکنی کیوی اسکواڈ میں ٹرینٹ بولٹ، ٹام لیتھم، مارٹن گپتل، مچل میکلنگن، نیتھن میککلم، کائل ملز، ایڈم ملنے، ڈینئیل ویٹوری، کین ولیمسن، کورے اینڈرسن، ٹم ساؤتھی، لیوک رانچھی اور روز ٹیلر شامل ہیں۔

  • ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

    افریقہ: جنوبی افریقہ نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    جنوبی افریقہ اس بار بھی ٹائٹل کے لئے فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے، میگا ایونٹ کے لئے جنوبی افریقہ کی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیم کی قیادت اے بی ڈولیئرز کریں گے۔

    فٹنس مسائل میں گھرے اوپننگ بیٹسمین کوانٹن ڈی کوک کو بھی سلیکٹرز نے موقع دیا ہے ، آل راؤنڈر ریان میکلارن اور لیفٹ آرم پیسر لونوابو سوٹسوبے حتمی اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔

    ٹیم میں ہاشم آملہ، کائل ایبٹ، فرحان بہاردین، جے پی ڈومینی، فف ڈوپلیسی، عمران طاہر، ڈیوڈ ملر، مورن مورکل، وائن پارنل، ایرون فینگسیو، ورنن فیلنڈر، ڈیل اسٹائن اور رلی روسو شامل ہیں۔

    جنوبی افریقہ ورلڈ کپ میں اپنی مہم جوئی کا آغاز پندرہ فروری کو زمبابوے کے خلاف میچ سے کرے گا۔