Tag: world cup T 20

  • کیسنر کے مرض میں مبتلا انواراللہ کی شاہد آفریدی سے ملاقات

    کیسنر کے مرض میں مبتلا انواراللہ کی شاہد آفریدی سے ملاقات

    کراچی: آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا کراچی کے انوار اللہ کی دوائیوں کے اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     بوم بوم آفریدی نے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا سترہ سالہ انوار اللہ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی، میٹرک کے طالب علم میں ایک سال قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا اور اب یہ کرکٹ لوور زندگی کی آخری گھڑیاں دیکھ رہا ہے۔

    شاہد آفریدی نے اپنے پرستار کے علاج و معالج کے اخراجات برداشت کرنے کیساتھ پانچ لاکھ روپے کا چیک بھی دیا ہے۔

     آفریدی کا کہنا ہے کہ کینسر کا مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، عمران خان سے درخواست کرتا ہوں شوکت خانم کراچی میں بھی بنائیں۔

     انوار اللہ کا کہنا تھا کہ وہ آفریدی سے ملنے کے خواہشمند تھے، کرکٹ کیساتھ انھیں پاکستان آرمی سے بھی محبت ہے۔

  • آئندہ سال ورلڈ ٹی 20 کیرئیر کا آخری ایونٹ ہے، شاہد آفریدی

    آئندہ سال ورلڈ ٹی 20 کیرئیر کا آخری ایونٹ ہے، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ انکا آخری انٹرنیشنل ایونٹ ہوگا, ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کاؤنٹی اور لیگ کرکٹ کھیلتے رہینگے۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ہونے والا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی انکے کیرئیر کا آخری ایونٹ ہے،کیرئیر کا اختتام خوشگوار یادوں کے ساتھ کرنا چاہتا ہوں۔

     آفریدی کے مطابق وہ دو سال پہلے واضح کرچکے تھے کہ اگر کرکٹ بہتر نہ بنائی گئی تو کمزور حریفوں سے بھی شکست کھا سکتے ہیں۔

    آل راؤنڈ کا کہنا تھا کہ کوانٹیٹی کے بجائےکوالٹی بہترہونی چاہیئے، عالمی کرکٹ تیزی سے تبدیلی آئی ہے، اب پاکستان کرکٹ کو بھی تبدیل ہونا پڑیگا۔

  • ون ڈے کیریئرکا شانداراختتام کرنا چاہتا ہوں، شاہد خان آفریدی

    ون ڈے کیریئرکا شانداراختتام کرنا چاہتا ہوں، شاہد خان آفریدی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ون ڈے کیرئیر کا شاندار اختتام کرنا چاہتے ہیں اور ریٹائرڈ منٹ کا فیصلہ اب واپس نہیں لیں گے۔

    کراچی میں میڈیاسے گفتگو میں بوم بوم آفریدی کا کہناتھا کہ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے عوام کو مایوس نہیں کریں گے،ان کا خواب ہے کہ وہ اپنے ون ڈے کیرئیرکا اختیتام عمدہ پرفارمنس کے ساتھ کریں۔

    شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کرسکتی ہے لیکن اس  کیلئے کھلاڑیوں کوسخت محنت کرنا ہوگی، بوم بوم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، سعید اجمل کی غیرموجودگی میں ٹیم پر پریشر ہوگا لیکن امید ہے کہ نوجوان بولرز کا جادو چل جائے گا۔

  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہے، شاہد آفریدی

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی ہے، شاہد آفریدی

    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ وہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ کو مدنظر رکھتے ہوئے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دینگے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع مل سکے۔

    ان کا کہنا ہے کہ اب انکا مقصد ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیم بنانا ہے جو ان کی قیادت میں کامیابیاں سمیٹ سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دو ہزار سولہ تک کیلئے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

    وہ آسٹریلیا کیخلاف یو اے ای سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ سے قیادت کے فرائض سنبھالیں گے۔