Tag: world cup

  • بوم بوم آفریدی – انوکھا ریکارڈ بنانے والے ہیں

    بوم بوم آفریدی – انوکھا ریکارڈ بنانے والے ہیں

    کراچی (ویب ڈیسک) – بوم بوم آفریدی کا شمار دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھرکے شائقینِ کرکٹ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

    شاہد خان آفریدی کرکٹ میں کئی طرح کے ریکارڈز کے حامل ہیں۔ ورلڈ کپ 2015 میں یو اے ای کے خلاف کھیلتے ہوئے انہوں نے آٹھ ہزاررنز بھی مکمل کرلئے ہیں، آپ آٹھ ہزار رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی ہوگئیے ہیں اس سے قبل انضمام الحق، سعید انوراورمحمد یوسف اعزازاپنے نام کرچکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ان کا نمبر 27واں ہے۔

    اس سے قبل سنتھ جیسوریا 13430 رنز اور323رنز بنا کر ایک عمدہ آل راؤنڈ ریکارڈ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

    آفریدی اس وقت 395وکٹیں لے چکے ہیں اوراگر لالہ مزید پانچ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو 8000 رنزاورچارسو وکٹوں کے ساتھ وہ ایک منفرد ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    واضح رہے کہ دنیا کی تیزترین سینچری کا ریکارڈ بھی سولہ سال تک شاہد خان آفریدی کے پاس رہا جبکہ34 چھکوں کے ساتھ سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی آفریدی سے ہی منسوب ہے۔

    CRICKET-WC-2015-PAK-UAE

    ۔

  • ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ریکارڈ  417 رنز بنا لئے

    ورلڈ کپ :آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ریکارڈ 417 رنز بنا لئے

    پرتھ : آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے افغانی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا ،مقررہ پچاس اوورز میں چار سو سترہ رنز بنا کر ورلڈ کپ کا سب سے بڑے اسکور کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پرتھ میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم نے چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر چار سو سترہ رنز بنا لئے۔

    سب سے زیادہ رنز ڈیوڈ وارنر نے اسکور کئےاور انیس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے ایک سو اٹھتّر رنز بنا کر شپور زردان کی بال پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    اسٹیون اسمتھ نے 95 رنزاور گلین میکسویل 88 رنز بنا کر نمایاں رہے،دوسری جانب افغانستان کے دولت زردان نے ایک سو ایک رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ شپور زردان نے 89 رنز دے کر دو وکٹیں لیں۔

  • ورلڈ کپ: گروپ بی میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

    ورلڈ کپ: گروپ بی میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا

    نیپئر : یو اے ای کے خلاف ایک سو انتیس رنز سے شاندار فتح  نے پاکستان کو ورلڈ کپ گروپ بی میں چوتھے نمبر پر پہنچادیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ گروپ بی میں بھارت تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم چار میچ کھیل کر تین کامیابیوں کے ساتھ دوسرے اور ویسٹ انڈیز تیسرے نمبر پر ہے۔

    یواے ای کے خلاف کامیابی نے پاکستان کو چوتھے نمبر پر پہنچادیا ہے۔ گرین شرٹس کے ٹورنامنٹ میں چار پوائنٹس ہیں اور ان کا نیٹ رن ریٹ منفی صفر اعشاریہ تین آٹھ پانچ ہے۔

    گروپ بی میں آئرلینڈ پانچویں اور زمبابوے چھٹے نمبر پر ہے۔ آخری نمبر پر موجود یو اے ای کی ٹیم میگا ایونٹ میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہے۔

  • بانوے اور دوہزار پندرہ کے ورلڈ کپ میں مماثلت

    بانوے اور دوہزار پندرہ کے ورلڈ کپ میں مماثلت

    کراچی : انیس سوبانوے اور دوہزار پندرہ کے کرکٹ ورلڈکپ میں یوں تو کئی مشترکہ باتیں سامنے آئی ہیں، لیکن ایک ایسی بات سامنے آئی ہے جس نے سب کو حیران کردیا۔

    انیس سو بانوے کے ورلڈکپ میں بھی قومی ٹیم کے ستارے گردش میں  تھے ۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ کا آغاز ہار سے کیا تھا۔ اورویسٹ انڈیز کے خلاف بری طرح مار کھائی تھی۔

    لیکن گرتی پڑتی ٹیم نے ہمت نہ ہاری اور زمبابوے کے خلاف میچ جیت کر فتوحات کا آغاز کیا تھا اور پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا۔

    اس بار بھی اب تک حالات مختلف نہیں، منجدھار میں پھنسی قومی ٹیم نے ایونٹ کا آغاز بھی ہار سے کیا ہے اورزمبابوے کے خلاف پہلی جیت کا مزہ بھی چکھ لیا ہے۔

    ایسا لگتا کہ کہیں یہ ملتے جلتے حالات پاکستان کو ایک اور ورلڈ کپ دلانے کی کوئی نوید تو نہیں سنا رہے، کیونکہ خواب دیکھنا توسب کا حق ہے، کہیں ایسا نہ ہو کہ  ہمارا یہ خیال بس خیال ہی رہ جائے گا۔

  • ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    ورلڈ کپ: ساؤتھ افریقہ نے آئرلینڈ کو 412 رنز کا ہدف دے دیا

    کینبرا : ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے چارسو بارہ رنز کا ہدف دے دیا۔ کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بارہ رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد جنوبی افریقہ بلے باز وکٹ پرڈٹ گئے۔ ہاشم آملہ اور ڈوپلیسی نے آئرش بولرز کی جم کرپٹائی کردی۔

    دونوں بیٹسمینوں نے سینچریاں اسکور کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لئے دو سو سینتالیس رنز کی شراکت قائم کی۔ ڈوپلیسی نے ایک سو نو رنز کی اننگز کھیلی۔

    آملہ نے ایک سو انسٹھ رنزبنائے۔جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر نو گیندوں پر چوبیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،جبکہ ڈیوڈ ملر46 اورروسو 61 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقہ نے چار وکٹوں کے نقصان پر چار سو گیارہ رنز بنائے۔

  • ناصرجمشید پرقسمت کی دیوی مہربان، ایک اورچانس کا امکان

    ناصرجمشید پرقسمت کی دیوی مہربان، ایک اورچانس کا امکان

    نیپئیر: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دبے لفظوں میں ناصر جمشید کی پیٹ تھپتھپادی اور غیرتسلی بخش کارکردگی کے باوجود ایک اور چانس ملنے کا امکان نظر آنے لگاہے۔

    مصباح کا کہنا ہے کہ ناصرجمشید صرف دو اننگز میں ناکام ہوئے۔ ان کے بارے میں اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ورلڈ کپ میں ناصرجمشید نے دو میچوں میں ٹیم کے لئے کچھ نہیں کیا، لیکن کپتان نہ جانے کیوں ان کے بارے میں فیصلہ نہیں کرپارہے۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی کیا بات ہے جو رکاوٹ بن رہی ہے۔ ناصر پراتنی مہربانی کیوں کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے آئندہ میچ میں ناصر جمشید کی جگہ سرفراز کو کھلانے کی بات کی تھی، لیکن کپتان تو پھر کپتان ہے۔

    مصباح الحق نے نیپئیر میں نیوز کانفرنس میں سب کہہ بھی دیا اور کچھ کہا بھی نہیں۔ کہتے ہیں ناصرصرف دو اننگز میں ناکام ہوا۔ یو اے ای کے میچ میں ان کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس کا کیا مطلب ہے؟

    کیا ناصر کو ایک اور چانس ملنے والا ہے؟ اور سرفراز پھر ڈریسنگ روم کی زینت بنیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ پول بی اوپن ہے،سب ٹیموں کےپاس کوارٹرفائنل کاچانس ہے۔

    ایک میچ خراب کھیلاتوباہرہوجائیں گے،نیٹ رن ریٹ بھی بہترکرناہوگا۔

  • ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ کا ٹاس جیت کر آئرلینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

     کینبرا : ورلڈ کپ میں گروپ بی میں آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔

     نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں جاری گیارہویں عالمی کپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ہاشم آملہ اور کوئنٹن ڈی کاک نے اننگز کا آغاز کیا تو ڈی کاک  اوور میں ڈی کاک دوسرے اوور میں ایک رن ہی بنا  کر آؤٹ ہوگئے۔

    تاہم اس کے بعد آملہ اور ڈوپلیسی کی پراعتماد انداز میں بیٹنگ جاری ہے، جنوبی افریقہ نے 16 اوورز ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنا لیے ہیں۔

    جنوبی افریقہ تین میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آئرلینڈ دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

    آئرلینڈ ان تین ٹیموں میں سے ایک ہے جو ابھی تک ورلڈ کپ 2015 میں ناقابلِ شکست ہیں۔

     جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین کیرئیر کا سوواں میچ کھیل رہے ہیں جبکہ ورنن فیلنڈر اور جے پی ڈومنی انجری کے باعث آئرلینڈ کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    ولیمز پوٹرفیلڈ کا کہنا ہے کہ ڈی ویلیئرز کو ایک آؤٹ کرنے کیلئے ایک اچھی گیند کی ضرورت ہوگی۔

  • ورلڈ کپ :پاک یو اے ای مقابلہ بدھ کو نیپیئر میں ہوگا

    ورلڈ کپ :پاک یو اے ای مقابلہ بدھ کو نیپیئر میں ہوگا

    نیپیئر : کرکٹ کے عالمی کپ کے ایونٹ میں  پاکستانی ٹیم کا میچ متحدہ عرب امارت سے چار مارچ بروز بدھ کو نیپیئر میں کھیلا جائےگا۔

    زمبابوے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل میں اپنا کھاتہ کھول لیا ہے۔ اب ایک اور کمزور حریف یو اے ای سے گرین شرٹس چار مارچ کو صف آرا ہوگی۔

    پاکستان نے زمبابوے کو کانٹے دار مقابلے کے بعد شکست دیکر ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی تو حاصل کی جو کوارٹر فائنل تک رسائی کیلئے ناکافی ہے۔

    بیٹسمینوں نے ایک مرتبہ پھرغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور زمبابوے کی کمزور بولنگ کے سامنے ناکام رہے۔ کپتان مصباح الحق بھی خود اعتراف کرتے ہیں کہ بیٹسمین ابھی تک غلطیاں کررہے ہیں۔

    اگلے مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا مقابلہ متحدہ عرب امارت سے چار مارچ کو نیپیئر میں ہوگا،یہ میچ پاکستان باآسانی جیت سکتا ہے ۔

    لیکن ایونٹ میں یواے ای کی پرفارمنس حریف ٹیموں کے خلاف اچھی جارہی ہے جس کو نظر انداز کرنا گرین شرٹس کیلئے بہت بڑی بھول ہوگی۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے یو اے ای کو نو وکٹوں سے با آسانی شکست دی تھی۔اور یو اے ای نے بھارت کو صرف ایک سو تین رنز کا ہدف دیا تھا۔

    جو بھارتی سورماؤں نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 18.5 اوور میں پورا کرلیا۔

  • کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے

    کراچی :کیا تاریخ خود کو دہرانے جا رہی ہے، انیس سو بانوے کی فتح کے سائے منڈلانے لگے، پاکستان نے زمبابوے کو شکست دیکر ورلڈ کپ میں پہلی فتح ریکارڈ کرالی۔

    تاریخ اپنے آپ کو دہرانے لگی،ورلڈ کپ میں پہلی کامیابی حاصل ہوتے ہی سو بانوے کی یاد تازہ ہوگئی، تیس سال قبل بھی شاہینوں نے زمبابوے کو ٹھکانے لگا کر عالمی کپ میں اپنا اکاؤنٹ کھولا۔

     اس بار بھی شاہینوں کا شکار زمبابوین ٹیم ہوئی، 1992 میں پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عبرتناک دی۔

     اس بار بھی کالی آندھی شاہینوں کو اڑا کر لئےگئی، سونے پہ سوہاگا یہ وہی براعظم ہے، جہاں پاکستان تیس برس پہلے چیمپیئن بنا۔

    انیس سو بانوے میں ٹیم کے کپتان چالیس سالہ عمران خان اور اس بار چالیس سالہ مصباح ہیں، میانوالی کے دونوں کپتانوں کا تعلق بھی نیازی خاندان سے ہی ہے۔

    پاکستان نے انیس سو بانوے میں ٹائٹل جیتا تو اس وقت بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی تھے، تیس برس قبل جاوید میانداداپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے تھے تو اس بار یہ کارنامہ آفریدی انجام دے رہے ہے۔

     یہ تمام چیزیں ایک جیسی ہیں،ایسے اتفاق کہہ لے یا کچھ اور تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ نتیجہ بھی وہی نکلتا ہے یا نہیں۔

  • پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد زمبابوے کو بیس رنز سے ہرا دیا

    پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد زمبابوے کو بیس رنز سے ہرا دیا

    برسبین :  پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد زمبابوے کو بیس رنز سے شکست دیدی ،زمبابوے کی پوری ٹیم دوسو پندرہ کے اسکور پر پویلین سے باہر ۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ میں گروپ بی اہم میچ میں پاکستان کے دو سو چھتیس رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم دو سو پندرہ رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    شاہینوں کو بیس رنز سے کامیابی مل گئی۔پاکسدتان کی جانب سے محمد عرفان نے تیس رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ وہاب ریاض نے بھی پینتالیس رنز دے کر چارکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،راحت علی نےسینتیس رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

    دووسری جانب زمبابوے کے برینڈن ٹیلر پچاس رنز بنز کر نمایاں رہے، ایلٹن بورا نے پینتیس ،شان ویلیمز تینتیس اور ہملٹن نے انتیس رنز اسکور کئے۔

    اس سے قبل ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف سات وکٹوں پر دوسو پینتیس رنز بنا ئے تھے ،برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنی کپتانی کا حق ادا کرتے ہوئے  تہتّر رنز اسکور کئے ، جبکہ وہاب ریاض نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اورشاندار کا مظاہرہ کرتے ہوئےاسکور میں چوّن رنزکا بہترین اضافہ کیا۔

    پاکستانی ٹیم نے شروع کے دس اوورز میں چودہ رنزبنائے جو قومی ٹیم کا دوہزار ایک کے بعد کم ترین اسکور ہے۔ حارث سہیل نے ستائیس،عمر اکمل نے تینتیس اور صہیب مقصود نے اکیس رنزبنائے تھے۔