Tag: world cup

  • کرکٹ ورلڈکپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو92 رنزسے شکست دے دی

    کرکٹ ورلڈکپ: سری لنکا نے بنگلادیش کو92 رنزسے شکست دے دی

    میلبرن: سری لنکا نے دلشان اور کمار سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت بنگلادیش کو بانوے رنز سے شکست دےدی۔

    میلبرن میں سری لنکا نے بنگال ٹائیگرز کو رنز کے پہاڑ تلے دبا کر ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    سری لنکا نے پہلے بیٹگ کرتے ہوئے دلشان اور سنگاکارا کی سنچریوں کی بدولت مقررہ اوورز میں ایک وکٹ پر تین سو بتیس رنز بنائے، دلشان نے کیرئیر کی بیسویں اور سنگاکارا نے چار سوویں میچ میں بائیسویں سنچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کو پہلے ہی اوور میں تمیم اقبال سےہاتھ دھونا پڑا، سری لنکا کو کوئی بھی بلے باز لاستھ ملنگا اور لکمل کی تیز گیندوں سے نہ بچ سکا، شکیب الحسن ہی چھیالیس رنز کی مزاحمت کرسکے۔

    بنگال ٹائیگرز پورے اوورز کھیلے بغیر دو سو چالیس رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، دلشان ایک سو اکسٹھ رنز کی اننگز کھیل کر مین آف دی میچ قرار پائے۔

  • ورلڈ کپ : سری لنکا کا 333 رنز کا ہدف، بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ : سری لنکا کا 333 رنز کا ہدف، بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری

    میلبورن :کرکٹ ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں سری لنکا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 332 رنز بنالئے۔

    سری لنکا کی جانب سے دلشان اور کمار سنگاکارا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں مکمل کیں۔ بنگلہ دیش 333 رنز کا ہدف دیدیا۔

    سنگاکارا نے 76گیندوں میں 105 رنز بنائے جبکہ دلشان نے 146گیندوں میں 161 رنز بنائے۔

    بنگلہ دیش کی 333 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے، بنگلہ دیش کی جانب سے محمود اللہ اور شکیب الحسن وکٹ پر موجود ہیں اور اب تک  بنگلہ دیش نے 16 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنالئے ہیں۔

    سری لنکا نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں، جن میں اسے ایک میں کامیابی ملی جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ بنگلہ دیش کو بھی دو میں سے ایک میچ میں کامیابی ملی۔

  • آئرلینڈ نے یو اے ای کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہرا دیا

    آئرلینڈ نے یو اے ای کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹ سے ہرا دیا

    بریسبین : آئرلینڈ نے متحدہ عرب امارات کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹ سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ برسبین میں کھیلے گئے پول بی کے اہم میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد امجد علی اور شیمان انور نے ٹیم کو سہارا دیا۔ نیٹ ساؤنڈ شیمان انور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی۔

    شیمان انور کی برق رفتار ایک سو چھ رنز کی بدولت یو اے ای نے دو سو اٹہتر رنز بنائے ، ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کا آغاز مایوس رہا۔ ولیمز پوٹرفیلڈ اور ایڈ جوائس سینتس سینتس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    ایک موقع پر آئرلینڈ کی چار وکٹیں ستانوے رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس وقت گیری ولسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔ جارحانہ آل راؤنڈ کیون او برائن نے چوبیس گیند پر پچاس رنز کی باری کھیل کا میچ کا نقشہ بدلا۔

    آئرلینڈ نےہدف آٹھ وکٹ پرچار گیند قبل حاصل کرکے ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کی۔

  • ورلڈ کپ: یو اے ای کا آئرلینڈ کو جیت کیلئےدوسواناسی رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ: یو اے ای کا آئرلینڈ کو جیت کیلئےدوسواناسی رنز کا ہدف

    برسبین : ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں یو اے ای نے آئرلینڈ کو جیت کے لئے دوسواناسی  رنز کا ہدف دے دیا۔ یو اے ای کے دو سو اناسی رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    برسبین میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آئرلینڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای کے اوپنرز نے ٹیم کو اننچاس رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    ابتدائی وکٹیں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ ایک سو اکتیس رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد شیمن انور اور امجد جاوید نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    شیمن انور نے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کی۔ وہ ایک سو چھ رنزبناکر آؤٹ ہوئے، یواے ای نے مقررہ پچاس اوورز میں نووکٹوں پردوسواٹھتررنزبنائے۔

  • ورلڈ کپ: آئرلینڈ کا ٹاس جیت کر یو اے ای کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ: آئرلینڈ کا ٹاس جیت کر یو اے ای کیخلاف بولنگ کا فیصلہ

    برسبین :کرکٹ ورلڈ کپ کے 16 ویں میچ میں گروپ بی کی آئرلینڈ اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں۔

    برسبین میں کھیلے جانے والے میچ میں  آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    متحدہ عرب امارات کی جانب سے امجد علی اور آندرے برینیگر نے اننگز کا آغاز کیا اور کچھ دیر قبل بغیر کسی نقصان کے 20 رنز بنا لیے ہیں۔


    ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک ایک ایک میچ کھیلا ہے، آئرلینڈ نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا پہلا اپ سیٹ کیا تھا اور دو پوائنٹ حاصل کرچکا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے پہلا میچ زمبابوے سے ہار گئی تھی۔

    ویسٹ انڈیز کو ہرانے سے قبل ماضی میں ورلڈ کپ میں ہی آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان اور انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کو بھی ہرا چکی ہے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے سے مقابلے کیلئے برسبین پہنچ گئی

    قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے سے مقابلے کیلئے برسبین پہنچ گئی

    برسبین  : پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف عالمی کپ میں تیسرا میچ کھیلنے کے لئے برسبین پہنچ گئی ہے۔ ٹیم اور مینجمنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر طویل مشاورت ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق شکست کے زخموں سے چور قومی ٹیم نے کرائسٹ چرچ میں ناکامی کے بعد برسبین میں پڑاؤ ڈال لیا ہے۔

    اگلا امتحان یکم مارچ کو زمبابوے سے ہوگا۔ مسلسل دو میچز کی ناکامی نے مینجمنٹ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ ٹیم اور مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے برسبین میں طویل مشاورت کی۔

    میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ ناکامیوں کو بھول کر تمام توجہ آئندہ آنے والے میچز پرمرکوز کی جائے۔ مینجمنٹ پر امید ہیں کھلاڑی آنے والے تمام میچز جیت کر عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

    ہار کا داغ دھونے کیلئے آئندہ پانچ روز کھلاڑیوں سے بھرپور پریکٹس کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔کوارٹرفائنل کی امیدوں کو روشن رکھنے کے لئے پاکستان کا زمبابوے کے علاوہ دیگر تین میچز جیتنا بھی انتہائی ضروری ہے۔

    ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانچ روزہ پریکٹس کے دوران بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی جائیگی اور ٹریننگ کے ذریعے کھلاڑیوں کی فٹنس کو بہتر بنایا جائے گا۔

  • -ورلڈ کپ:انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی شکست دے دی

    -ورلڈ کپ:انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی شکست دے دی

    کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پہلی کامیابی حاصل کرلی۔ گروپ اے کے میچ میں انگلش ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی ایک سو انیس رنز سے شکست دے دی۔

    کرائسٹ چرچ میں انگلینڈ نے بھرپور کم بیک کیا، اسکاٹ لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ غلط ثابت ہوا۔ انگلش ٹیم ابتدا سے ہی اسکاٹ لینڈ پر حاوی رہی۔

    معین علی اور این بیل کی ایک سو بہتر رنز اوپننگ شراکت نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ معین علی نے ایک سو اٹھائیس اور ای این بیل نے چون رنز کی اننگز کھیلی۔

    کپتان ایوائن مورگن نے چھیالیس رنز اسکور کئے۔ انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں پر تین سو تین رنز بنائے۔

    ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈکے بلے بازوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ اور پوری ٹیم تینتالیسویں اوورز میں ایک سو چوراسی رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ جنرل ساؤنڈ آل راؤنڈ کارکردگی پر معین علی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • ورلڈ کپ:بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایک سو تیس رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ کپ:بھارت نے جنوبی افریقہ کو ایک سو تیس رنز سے ہرا دیا

    میلبورن:کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت نے ساؤتھ افریقہ کو ایک سو تیس رنز سے شکست دے دی، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم تین سو آٹھ رنز کے جواب میں ایک سو ستتر رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق میلبورن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو تین سو آٹھ رنز کا ہدف دیا، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارتی سورماؤں کا مقابلہ نہ کر سکی،اور اس کی وکٹیں باری باری گرتی چلی گیئں۔

    بھارت کی جانب سے ایشونت نے تین وکٹیں، جبکہ موہیت شرما اور شامی نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان چار میچز کھیلے گئے جس میں لگاتارتین میچوں میں ساؤتھ افریقہ نے کامیابی حاصل کی۔

    آج کے میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےتاریخ کو بدل ڈالا اوراس طرح  چوتھے میچ کی فتح بھارت کے حصے میں آئی۔

  • ورلڈ کپ: ناقص کارکردگی سے قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ

    ورلڈ کپ: ناقص کارکردگی سے قومی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ

    کرائسٹ چرچ : کرکٹ ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی نے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے پاکستان کو گروپ کے تمام میچز جیتنا لازمی ہوگئے۔

    کرکٹ کے سب سے بڑے عالمی میلے میں شاہینوں کی ناقص پرفارمنس نے پوری قوم کو مایوس کردیا ہے، پہلے بھارت اور بھر ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں عبرتناک شکست نے پاکستان کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

    ابتدائی دو میچز گرین شرٹس کو صرف شکست ہی نہیں ہوئی بلکہ شرمناک شکست ہوئی، بھارت نے چہتر رنز سے ڈبا گول کیا تو ویسٹ انڈیز نے ایک سو پچاس رنز سے بڑے مارجن سے زیر کیا۔

    دونوں میچز میں شرمناک شکست نے پاکستان کو پول بی میں سب سے آخری نمبر پر بھیج دیا ہے، قومی ٹیم منفی دو اعشاریہ دو چھ کی نیٹ رن ریٹ سے یو اے ای اور زمبابوے جیسی کمزور ٹیموں سے بھی پیچھے ہے۔

    عالمی کپ میں رہنے اور کوارٹر فائنل کی امیدیں زندہ رکھنے کیلئے پاکستان کو اگلے چاروں میچز جیتنا ضروری ہے، اور صرف جیتنا ہی نہیں بلکہ شاہینوں کو بڑے مارجن سے فتح درکار ہوگی۔

    چار میچز میں فتح نصیب ہوئی تو پاکستان باآسانی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا، ایک اور شکست قومی ٹیم کیلئے اگر اور مگر کی صورت حال پیدا کردے گی۔

  • ورلڈ کپ :سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹ سے ہرادیا

    ورلڈ کپ :سری لنکا نے افغانستان کو چار وکٹ سے ہرادیا

    ڈونیڈن : عالمی کپ دوہزار پندرہ میں سری لنکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغانستان کو چار وکٹ سے شکست دےدی۔ ڈونیڈن میں سری لنکن ٹائیگرز نے افغان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر کرکٹ کی عالمی جنگ میں پہلی جیت رجسٹرڈ کرائی۔

    سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بولرز نے بھی کپتان کے فیصلے کی لاج رکھی۔افغان اوپنرز چالیس کے اسکور پر ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ گئے۔

    اصغر اسٹینک زئی اور سمیع اللہ شنواری نے ٹیم کے اسکور کو ایک سو اٹھائیس تک پہنچایا۔ لیکن دونوں کے آؤٹ ہوتے ہی افغان کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہی۔

    افغان ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر دو سو بتیس رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کے تعاقب میں افغان بولرز نے سری لنکن ٹائیگرز کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔سری لنکا کی ابتدائی چار وکٹیں اکیاون کے اسکور پر پویلین بھیج کر کمر توڑ دی۔

    جے وردھنے کی سنچری اور میتھوز کی ذمہ دار اننگز نے مشکلات کم کی۔ افغان بولرز نے دونوں کو آؤٹ کرکے شاندار کم بیک کیا۔ تھسارا پریرا نے چھبیس گیند پر سینتالیس رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر ٹیم کی ناؤ کو جیت کے پارلگائی۔