Tag: world cup

  • ورلڈ کپ:آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش، میچ بارش کے باعث منسوخ

    ورلڈ کپ:آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش، میچ بارش کے باعث منسوخ

    برسیبن : آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کی ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق برسیبن میں ہونے والا پول اے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔ بارش کے وجہ سے میچ میں ایک بھی گیند نہ کرائی جاسکی۔

    گھنٹوں انتظار کے بعد بھی موسم نہ بدلا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیاگیا۔ ایک پوائنٹ حاصل کرنے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم گروپ میں تیسری پوزیشن پر آگئ ہے۔

    نیوزی لینڈ تین فتوحات کے بعد پہلے آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ دوناکامیوں کے ساتھ آخری نمبر پر براجمان ہے۔

  • ورلڈ کپ : شاہین کل کالی آندھی سے ٹکرائیں گے

    ورلڈ کپ : شاہین کل کالی آندھی سے ٹکرائیں گے

    کرائسٹ چرچ :کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا کڑا امتحان ہفتے کو کرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ کے میدان ہیگلے اوول میں اب چھکے اور چوکوں کی برسات  ہوگی۔

    اس میچ میں وکٹیں بھی اڑیں گی اور شائقین کا جوش بھی بڑھے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کو  جیت کا بے صبری سے انتظارہے۔

    دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں شکست سے دوچار ہوئیں اور زخمی شیروں کی طرح ایک دوسرے پر جھپٹیں گی۔

    ورلڈ کپ میں پاکستان  ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں نو مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔ کالی آندھی نے چھ میں کامیابی حاصل کی اور شاہین صرف تین میچز جیت سکے۔

    انٹرنیشنل میچز میں بھی ویسٹ اندیز کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ ایک سوچھبیس مقابلوں میں پاکستان پچپن میچز میں شکست سے دوچار ہوا اور ویسٹ انڈیز اڑسٹھ معرکے میں فاتح رہا،تین میچز بے نتیجہ ثابت ہوئے۔

    شاہین اونچی اڑان اڑنے کیلئے بے تاب دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن کالی اندھی کی تند و تیز ہواؤں کے جھونکے کیا ایسا ہونے دینگے؟ یہ تو میچ کا فیصلہ بتائے گا۔

  • ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

    ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آٹھ وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ایک آسان مقابلہ کے بعد آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔

    کیوی کپتان نے عالمی کپ کی تیز ترین سینچری بناڈالی۔ ویلنگٹن میں میدان سجا اور انگلینڈ کی ٹیم کا شیرازہ بکھر گیا۔انگلش بلے بازوں نے کپتان کو ٹاس جیت کر پر پہلے بیٹنگ کرنے کا یہ تحفہ دیا۔

    وکٹیں انگلینڈ کے مہرے ایک ایک کرکے لڑکھنا شروع ہوئے تو لائن ہی لگ گئی۔ سو رنز تک انگلینڈ کے تین ہی کھلاڑی آؤٹ تھے۔

    جس کے بعد ٹم ساؤتھی نےحریف ٹیم کو بے بس کردیا۔اورکوئی بھی بیٹسمین وکٹ پر نہ جم سکا۔مہمان ٹیم چونتیسویں اوور میں ایک سو تئیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ساؤتھی نے سات وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیوی کپتان برینڈن میککلم نے انگلش بولرز کو دھوڈالا۔ میککلم نے اٹھارہ گیندوں پر ورلڈ کپ کی تیز ترین سینچری جڑدی۔

    میککلم ستتر رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

  • بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی، حارث سہیل

    بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی، حارث سہیل

    ویلنگٹن : پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث سہیل کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کا میچ اہم ہے،جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث سہیل کا کہنا تھا کہ بھارت سے شکست پر مایوسی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ہر میچ اہم ہے، کوئی ٹیم آسان نہیں ہے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

     ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، ویسٹ انڈیز اچھی ٹیم ہے ویسٹ انڈیز سے پاکستان کا مقابلہ سخت ہوگا۔

     حارث سہیل کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ اور بولنگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیم کی جیت سے بڑ کر ان کے لئے کچھ نہیں ہے۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ : کل زمبابوے اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

    کرکٹ ورلڈ کپ : کل زمبابوے اور متحدہ عرب امارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی

    سڈنی: ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں کل زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

    آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں گیارہویں ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے،عالمی کا آٹھواں میچ کل پول بی میں موجود زمبابوے اور یو اے ای کی ٹیموں کے درمیان نیلسن میں کھیلا جائے گا۔

     زمبابوے کو ایونٹ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں باسٹھ رنز سے شکست ہوئی تھی، متحدہ عرب امارات کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلےگی۔

     یو اے ای کی ٹیم دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، اس سے قبل یو اے ای کی ٹیم انیس سو چھیانوے میں ہونے والے عالمی کپ کا حصہ تھی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات تین بجے شروع ہوگا۔

  • ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو ایک سو پانچ رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے افغانستان کو ایک سو پانچ رنز سے ہرا دیا

    کینبرا : کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک سو پانچ رنز سے شکست دے دی۔ ورلڈ کپ میں افغانستان نےمایوس کن آغاز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کینبرا میں کھیلے گئے پول اے کے میچ میں بنگال ٹائیگرز نےافغان ٹیم کا خوب شکار کیا ۔ بنگلہ دیش نے افغانستان کو ایک سو پانچ رنز سے شکست دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

    بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی تو شروع میں افغان بولرز نے نپی تلی بولنگ کی بدولت بنگلہ دیش کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم کے درمیان ایک سو چودہ رنز کی شراکت نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

    شکیب تریسٹھ اور مشفیق اکہتر رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز کھیل کر دو سو سڑسٹھ رنز پر آؤٹ ہوگئی،ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی کپتان نے آغاز میں ہی افغان ٹیم کے اہم بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا،

    جس کے بعد افغان ٹیم سنبھل نہ سکی۔ محمد نبی چوالیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، مشرفی مرتضٰی نے تین اور شکیب الحسن نے دوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ شاندار بلے بازی پر مشفیق الرحیم کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیاگیا۔

  • فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن ورلڈ کپ تک کام کرنے پر آمادہ

    فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن ورلڈ کپ تک کام کرنے پر آمادہ

    ایڈیلیڈ : قومی کرکٹ ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن اور پی سی بی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ گرانٹ لوڈن نے ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

    واضح رہے کہ  قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ گرانٹ لوڈن کا گزشتہ روز تین سینئیر کھلاڑیوں سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے پی سی بی کو مستعفی ہونے کی دھمکی دی تھی۔

    ذرائع کے مطابق پریکٹس کے دوران شاہد آفریدی، عمراکمل اور احمد شہزاد نے فیلڈنگ کوچ سے بدتمیزی کی۔ بھارت کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے تین کیچز ڈارپ کیے۔

    جس کے بعدگرانٹ لوڈن نے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے بھرپورپریکٹس کرائی تو سینرپلیئرز نے فیلڈنگ کوچ پر چڑائی شروع کردی تھی۔

    گرانٹ لوڈن نے چیئر مین پی سی بی شہریار خان کو واقعے سے آگاہ کرتے ہوئےعہدہ چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔

    قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے گرانٹ لوڈن سے بات کرکے انہیں کام کرنے کے لئے رضامند کرلیا ہے۔ گرانٹ لوڈن کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھیں گے جبکہ میگا ایونٹ کے بعد پی سی بی سے نئی شرائط پر بات چیت کی جائے گی۔

  • یونس خان سے اوپننگ کا تجربہ ناکام ہوا، وقار یونس

    یونس خان سے اوپننگ کا تجربہ ناکام ہوا، وقار یونس

    کرائسٹ چرچ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ یونس خان سے اوپننگ کرانے کا تجربہ کامیاب نہیں ہوا۔ بھارت کی شکست کو بھلا کر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف شکست افسوس ناک ہے۔ تین سو ایک رنز کا ہدف حاصل کرنا مشکل نہیں تھا لیکن اب اس ناکامی کو بھلانا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یونس خان سے اوپننگ کرانے کا تجربہ کامیاب نہیں ہوا۔آؤٹ آف فارم کسی بھی سینئیر کھلاڑی کو ڈراپ کرنا مشکل نہیں ہے۔ کوشش کی جاتی ہے کہ سینئیر کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دیا جائے۔

    وقار یونس نے کہا کہ وہ اب بھی اس بات پر قائم ہیں کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں فیورٹ نہیں۔ فیورٹ کو ہمیشہ دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

  • ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کاافغانستان کو دو سو ارسٹھ رنز کا ہدف

    ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کاافغانستان کو دو سو ارسٹھ رنز کا ہدف

    کینبرا: ورلڈ کپ گروپ اے، کے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کے لئے دو سو ارسٹھ رنز کا ہدف دے دیا۔کینبرا میں افغانستان کا برسوں کا خواب پورا ہوگیا۔

    عالمی کپ میں پہلی مرتبہ افغانستان کی ٹیم ایکشن میں ہے۔ بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اوپنرز نے ٹیم کو سینتالیس رنز کا آغاز فراہم کیا۔

    جس کے بعد بیٹنگ لائن بکھر گئی۔ تمیم اقبال انیس اور انعام الحق انتیس رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ ایک سو انیس رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد شکیب الحسن اور مشفیق الرحیم کی نصف سینچریوں نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں دو سو سرسٹھ رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

  • ورلڈ کپ: پاکستان ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں ہفتے کو مد مقابل ہوں گی

    ورلڈ کپ: پاکستان ویسٹ انڈیزکی ٹیمیں ہفتے کو مد مقابل ہوں گی

    کرائسٹ چرچ : ورلڈ کپ کے ایونٹ میں  پاکستا نی ٹیم کا دوسرا معرکہ ویسٹ انڈیز سے اکیس فروری کو ہوگا، تفصیلات کے مطابق کالی آندھی کا مقابلہ زخمی شاہینوں سے ہفتے کے روز کرائسٹ چرچ کے میدان میں ہوگا۔

    دونوں ٹیمیوں کا ورلڈکپ میں مایوس کن آغازہوا ہے، پاکستان نے بھارت سے شکست کھائی تودوسری جانب  آئر لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو دھول چٹائی تھی، شکست خوردہ ٹیموں کے درمیان اس مقابلے میں جو پرفامنس  دے گا وہی ایونٹ میں رہنے کی جنگ جیت پائے گا ۔

    پاکستانی شاہین مشکلات سے نکلنے کے لئے کرائسٹ چرچ میں خوب جم کرتیاری کررہے ہیں،ادھر ویسٹ انڈیز والوں نے بھی  کمرکس لی ہے۔کیا ویسٹ انڈیز کے آؤٹ آف فارم کرس گیل، کوہلی کی طرح فارم میں آئیں گے یا پاکستانی یونس خان اپنا کوئی کمال دکھا سکیں گے؟

    ،کانٹے دار مقابلے میں ویسٹ انڈیز کا پلڑا پہلے ہی بھاری ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ایک سو ستائیس میچز میں سے اڑسٹھ میچ ویسٹ انڈیز جیت چکا ہے۔

    لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کرائسٹ چرچ میں کیا ہوگا، پانسہ پلٹتا ہے یا پھر تاریخ خود کو یونہی دہراتی رہے گی۔