Tag: world cup

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز بہت اہم ہے،مصباح الحق

    نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز بہت اہم ہے،مصباح الحق

    دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز بہت اہم ہے۔ کوشش ہے ایسی ٹیم بنائیں جو میگا ایونٹ میں بھی چل سکے۔

    دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کے لئے اعتماد کا بحال ہونا بہت ضروری ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

    ان کی ٹیم ورلڈ کپ سے قبل زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنا چاہتی ہے۔ مصباح الحق نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ اجمل کے بغیر بھی پاکستان خطرناک ٹیم ہے۔ون ڈے میں دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا آغاز پیر سے دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے میچ سے ہوگا۔

  • ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ورلڈ کپ کیلئے پی سی بی نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لئے تیس رکنی ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ معطل آف اسپنر سعید اجمل کا نام بھی شامل ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیلکشن کمیٹی نے دو ہزار پندرہ میں ہونے والے عالمی کپ کے لئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کردیا۔

    چیف سلیکٹر معین خان کی سربراہی میں تیار کی گئی فہرست چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دی گئی ہے۔ معطل آف اسپنر سعید اجمل کا نام بھی ورلڈ کپ کےاسکواڈ میں شامل ہے۔

    آؤٹ آف فارم آل راؤنڈ شعیب ملک اور وکٹ کیپر کامران اکمل بھی ممکنہ تیس کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ یونس خان، فواد عالم اور انجری سے نجات پانے والے فاسٹ بولر عمر گل بھی ابتدائی اسکواڈ کاحصہ ہونگے۔

    دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ،احمد شہزاد،ناصر جمشید ،شرجیل خان ، سمیع اسلم ،مصباح الحق،یونس خان اسد شفیق،اظہرعلی ،صہیب مقصود،فواد عالم،حا رث سہیل شعیب ملک ،عمر اکمل،محمد عرفان ،وہاب ریاض، جنید خان عمر گل،احسان عادل،محمد طلحہ،سعید اجمل،ذوالفقار بابر، رضا حسن، یاسر شاہ،شاہد آفریدی، انور علی، بلاول بھٹی، سہیل تنویر،سرفراز احمد،اور کامران اکمل شامل ہیں .

    ورلڈ کپ کے لئے حتمی پندرہ کھلاڑیوں کا نام بھجوانے کی تاریخ سات دسمبر ہے۔

  • پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا

    پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا

    لاہور: پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا اہم اجلاس کل لاہور میں ہوگا، اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور منیجر معین خان سے ایک عہدہ واپس لینے کا بھی واضح امکان ہے۔

    گوررننگ بورڈ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں ترمیم کے حوالے سے قرار داد پیش کی جائے گی جس میں آئی سی سی کی صدارت کے لئے چیئرمین پی سی بی کی جگہ کسی دوسرے شخص کا نام تجویز کر کے کرکٹ کی عالمی تنظیم کو بھجوایا جائے گا۔

    اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معین خان کے چیف سلیکٹر اور ٹیم منیجر کے حوالے سے دو عہدوں پر بحث کی جائے گی جس کے بعد اراکین کی مشاورت سے نیوزی لینڈ سیریز سے قبل ان سے ایک عہدہ واپس لئے جانے کا امکان ہے ، پاکستان ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے لئے قومی ٹیم کے مستقل نائب کپتان کا تقرر کرنے کی منظوری بھی لی جائے گی جس کے لئے سابق کپتان محمد حفیظ مضبوط امیدوارہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی جو اس وقت پی سی بی ایگزیکٹو بورڈ کے سربراہ بھی ہیں آئی سی سی کی صدارت کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔

  • پی سی بی کافٹنس پرعدم توجہ دینے والے 11 کھلاڑیوں پرجامانہ عائد

    پی سی بی کافٹنس پرعدم توجہ دینے والے 11 کھلاڑیوں پرجامانہ عائد

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس پر عدم توجہ دینے کے باعث گیارہ کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا، بہترین فٹنس پر پانچ کھلاڑیوں کو بونس دیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا گذشتہ روز فٹنس ٹیسٹ لیا، جس میں گیارہ کھلاڑی معیار پر پورا نہ اترسکے، پی سی بی نے ان گیارہ کھلاڑیوں پر تنخواہ کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ شاہد آفریدی، عبد الرحمان، عمرا کمل اور رضا حسن پر فٹنس پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے تنخواہ کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال سنڑل کنڑیکٹ میں شامل پانچ کھلاڑیوں کو بہترین فٹنس پر بونس دینے کا اعلان بھی کیا، سپرفٹ مصباح الحق، احمد شہزاد اور بلاول بھٹی کو دس فیصد اضافی بونس دیا جائے گا، عمرامین اور شام مسعود کی فٹنس سب کھلاڑیوں سے بہتر ہونے کی وجہ سے سترہ اعشاریہ پانچ فیصد انعامی بونس ملے گا۔

  • کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

    کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی

    لاہور: کرکٹ ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کی ٹرافی کا دنیا کا سفر جاری ہے۔ میگا ایونٹ کی ٹرافی آج پاکستان پہنچے گی۔ کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ سال فروری میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہورہا ہے۔

    ورلڈ کپ کی ٹرافی دنیا کا چکر لگارہی ہے۔ ٹرافی آج افغانستان سے پاکستان پہنچے گی۔ لاہور میں پی سی بی کے آفیشلز ٹرافی کا استقبال کریں گے۔ ورلڈ کپ کی ٹرافی تین دن پاکستان میں رہے گی۔

    کل مینارپاکستان کے سائے تلے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جہاں عام شہری بھی ٹرافی کا نظارہ کر سکیں گے۔ جبکہ اٹھارہ ستمبر کو ٹرافی کراچی پہنچے گی۔

  • اجمل پرپابندی ختم کرانےکیلئے پی سی بی کی کوششیں تیز

    اجمل پرپابندی ختم کرانےکیلئے پی سی بی کی کوششیں تیز

    لاہور: پابندی کا شکار پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل قومی ٹی ٹوئنٹی میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔ ورلڈ کپ میں اجمل کی شرکت یقینی بنانے کے لئے بورڈ نے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اورسعید اجمل کے پاس وقت کم اورمقابلہ سخت ہے۔ اجمل آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے تو باہر ہوگئے لیکن آئندہ سال ورلڈ کپ میں ان کی شرکت یقینی بنانے کے لئے پی سی بی نے کوششیں تیز کردیں ہیں۔

    پی سی بی نے سعید اجمل پر عائد پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ توترک کردیا ہے لیکن اب دنیا کے نمبر ون بولر کواپنا ایکشن درست کرنے کے لئے سخت محنت درکار ہے۔

    اجمل ایکشن ٹھیک کرنے پر توجہ دینے کی وجہ سے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی حصہ نہیں لے رہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اجمل کو ایکشن بہتر کرنے میں کتنا وقت لگ سکتا ہے؟ کیا سعید آئی سی سی کی مقررہ کردہ 15 ڈگری کی حد میں گیند کراسکیں گے؟

    اگر نہیں تو کیا آئی سی سی ان کی میڈیکل رپورٹس تسلیم کرے گا؟ اجمل کلئیر نہ ہوسکے تو بورڈ کے پاس ان کا متبادل کیا ہے؟ ورلڈ کپ میں ابھی پانچ ماہ باقی ہیں اورہرگزرتا دن پی سی بی اور سعید اجمل پر بھاری گزرے گا۔

  • برطانوی بائیکرز نے ماؤنٹین بائیک ڈاؤن ہل ورلڈ کپ جیت لیا

    برطانوی بائیکرز نے ماؤنٹین بائیک ڈاؤن ہل ورلڈ کپ جیت لیا

    برطانوی بائیکرز نے یوسی آئی ماؤنٹین بائیک ڈاؤن ہل ورلڈ کپ کا مینز اینڈ ویمنز ایونٹ جیت لیا ہے۔فرانس کے پہاڑی علاقے میں ہونے والی ماؤنٹین بائیک ریس کے مینز ایونٹ کا آخری مرحلہ دو اعشاریہ ایک کلومیٹر پر محیط تھا۔ آسٹریلوی بائیکر سام ہل پہلے نمبرپر رہے۔

    برطانوی بائیکر جاش برائزلینڈ تیسرے نمبر پر آئی لیکن مجموعی اسکور کی بنیاد پر وہ ورلڈ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب رہے۔ویمنز ایونٹ کا ٹائٹل بھی برطانوی بائیکر نے جیتا، اس ریس میں بھی برطانوی سائیکلسٹ مینن کارپنٹر تیسرے نمبر پر رہیں لیکن مجموعی طور پر ایک ہزار ایک سو اسی پوائنٹس کیساتھ وہ ٹائٹل جیت گئیں۔