Tag: world economic forum

  • ایران کا جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق اہم بیان

    ایران کا جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے متعلق اہم بیان

    ڈیووس: ایرانی نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے ہوتے تو یہ کام بہت پہلے کرلیا ہوتا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور جواد ظریف کا ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارا جوہری پروگرام جوہری ہتھیار بنانے کے لیے نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت تب تک رہے گی جب تک قبضہ و جبر رہے گا۔ کوئی بھی حماس، حزب اللہ، فلسطینی مزاحمت یا ایرانی بازو کاٹنے کے بیانیے پر خوش نہ ہو۔

    انہوں نے کہا کہ ہم دھمکیوں پر نہیں مواقعوں کی بنیاد پر آگے بڑھ سکتے ہیں، کوئی بھی ایران کو اپنی خواہشات پوری کرنے کے لیے آسان جگہ نہ سمجھے۔ آپ لوگ اپنے جوہری ہتھیار خفیہ لیبارٹریوں میں بناتے ہیں جو بین الاقوامی معائنے کے تابع نہیں ہیں۔

    ایران میں ہلاک غیرملکی شخص سے متعلق اہم انکشاف

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایران دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ نہیں، کچھ لوگ ایسا ہی مشہور کرنا چاہتے ہیں، غزہ میں نسل کشی جیسے منصوبوں کے لیے ایرانو فوبیا، اسلاموفوبیا جیسے ہتھیاروں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

  • ورلڈ اکنامک فورم : سعودی عرب کو بڑا اعزاز حاصل

    ورلڈ اکنامک فورم : سعودی عرب کو بڑا اعزاز حاصل

    ریاض : سعودی وزیر اقتصاد فیصل الابراہیم نے کہا ہے کہ سعودی عرب اپریل 2024 کے دوران ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا اجلاس 28 اور 29 اپریل کو ہوگا جس میں بین الاقوامی تعاون، شرح نمو اور توانائی کے موضوعات پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

    سعودی وزیر اقتصاد فیصل الابراہیم جمعرات کو ورلڈ اکنامک فورم ڈیوس میں منعقدہ خصوصی مباحثے ’سعودی عرب مستقبل کا دھارا‘ میں حصہ لے رہے تھے۔

    الابراہیم نے مزید کہا کہ درپیش مشکل حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی سعودی وژن 2030 ترتیب دے کر نافذ کیا گیا۔ سعودی عرب اس کی بدولت طاقتور بنا اور مستقبل میں مزید بہتر ہوگا۔

    وزیر اقتصاد ومنصوبہ بندی نے توجہ دلائی کہ سعودی عرب اپنی پیداواری اور اقتصادی مسابقت کی استعداد بڑھانے کے لیے سیاحت کو فروغ دے رہا ہے۔

  • ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی رہنماؤں نے غزہ کے مسئلے کو اہم قرار دے دیا

    ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی رہنماؤں نے غزہ کے مسئلے کو اہم قرار دے دیا

    ڈیوس: سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں غزہ جنگ کی گونج واضح طور پر گونجتی رہی، اور عالمی رہنماؤں نے فورم میں غزہ کے مسئلے کو اہم قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیوس میں جاری عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے کہا کہ خطے میں کشیدگی پھیلنے سے روکنے کے لیے غزہ کا تنازع حل کرنا ہوگا۔

    انھوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی جاری جنگ کو پہلے حل کیے بغیر بحیرہ احمر میں کشیدگی اور بحران حل نہیں ہوگا، انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو ’اصل مسئلے‘ اور اس کی بنیادی وجہ کو تسلیم کرنا چاہیے۔

    بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے حملوں کے حوالے سے قطری وزیر اعظم نے کہا کہ اس بحران کی جڑ اسرائیلی بمباری اور خود غزہ پر حملہ ہے، انھوں نے کہا غزہ کی پٹی جہاں تھی اب وہاں نہیں ہے، اسرائیل کی قابض افواج نے ہر جگہ کارپٹ بمباری کر دی ہے۔

    الجزیرہ کے صحافی وائل الدحدوح کے حوالے سے اہم خبر

    انھوں نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو غزہ میں جنگ ختم کرانے پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، غزہ کا تنازع ختم ہوگا تو دیگر تنازعات خود بخود دم توڑ دیں گے، کسی بھی تنازع میں فوجی کی بجائے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں۔

    قطری وزیر اعظم نے اعادہ کیا کہ اسرائیل دو ریاستی حل کے لیے پابند عہد کرے، بہتر یہی ہے کہ دو ریاستی حل کو دوبارہ میز پر لایا جائے، اور اگر حماس کا نظریہ منظور نہیں ہے، تو پھر آپ کو اس سے ایک بہتر آئیڈیا سے بدلنا ہوگا۔

    ادھر یونیسیف کے ایک سینئر اہلکار نے منگل کو ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے ایک پینل کے دوران کہا کہ غزہ میں انسانی صورت حال، خاص طور پر بچوں کے لیے ’تباہ کن‘ ہے۔ ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کٹی وان ڈیر ہیجڈن نے کہا کہ حماس اور اسرائیلی افواج کے درمیان لڑائی کے بیچ میں پھنسے لوگوں کے لیے کہیں بھی محفوظ پناہ گاہ نہیں رہی۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کو تین قسم کے مہلک خطرے کا سامنا ہے: ہوا سے موت، گندے پانی سے بیماری اور خوراک جیسی بنیادی ضروریات سے محرومی۔

  • "پاکستان اسٹریٹیجی ڈے” ، وزیراعظم آج  ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے

    "پاکستان اسٹریٹیجی ڈے” ، وزیراعظم آج ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : ورلڈ اکنامک فورم کے تحت آج ’پاکستان اسٹریٹجی ڈے‘ منایا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کے اعتراف میں ورلڈاکنامک فورم کے تحت آج ’پاکستان اسٹریٹجی ڈے‘ منایا جارہا ہے۔

    وزیر اعظم “پاکستان اسٹریٹجی ڈے”کی تقریب سے خطاب کریں گے، جسمیں وہ کورونا پر قابو پانے کی اسٹریٹیجی کے بارے بریفنگ دیں گے اور معیشت ،انسانی جانوں کو ایک ساتھ کیسے بچایا، ہرنقطے پر بات کریں گے جبکہ تعمیراتی صنعت سمیت 1200 ارب روپے کورونا ریلیف پیکج پر روشنی ڈالیں گے۔

    ورلڈاکنامک فورم پاکستان کے لیے دن بھر تقاریب منعقد کرے گا، جس میں دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار، صنعتکار اور بزنس مین تقاریب میں شریک ہوں گے جبکہ بعض پاکستانی وزرا بھی الگ الگ سیشن میں شرکت و اظہار خیال کریں گے۔

    وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر ، اسدعمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی کامیابی پر، معاون خصوصی کلائمٹ چینج ملک امین اسلم گرین اکانومی پر بات کریں گے، کورونا وباکے دوران پسماندہ علاقوں میں 85 ہزار گرین نوکریاں دی گئیں ، ہزاروں غربا درخت لگا کر روزانہ 800روپے تک آمدن حاصل کرتے رہے۔

    وفاقی وزیر حماد اظہر صنعتی پیکج، بجلی و گیس بلز میں ریلیف پر بات کریں گے ، 35لاکھ چھوٹے تاجروں، درمیانے صنعتکاروں کو بجلی اور گیس بلز پر سبسڈی دی گئی جبکہ وزیر توانائی عمر ایوب متبادل توانائی کی پالیسی اور ثانیہ نشتراحساس ایمرجنسی پروگرام سےکروڑوں خاندانوں کی مدد پر بات کریں گے، کورونا کی وبا کے دوران فی مستحق خاندان کو12 ہزار روپے دہلیز تک پہنچائے گئے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل  ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل  ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈاکنامک فورم سے خطاب کریں گے، جس میں عمران خان کوروناپرپاکستان کےاقدامات سے آگاہ کریں گے کمزورمعیشت میں کروڑوں پاکستانیوں کی امداد پربھی بات ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا اہم ہنگامی اجلاس کل طلب کرلیا گیا اور وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں ویڈیو لنک کےذریعےشرکت کی دعوت دی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان  کل اسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے ورلڈاکنامک فورم سے خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں موجودہ عالمی صورتحال پر بات اور عالمی فورم کو انسداد کورونا کیلئے اقدامات سے آگاہ کریں  جبکہ احساس پروگرام کے تحت مزدوروں اوربے روزگاروں کےتحفظ کے اقدامات پر بھی بات ہو گی۔

    اپنے خطاب میں لاک ڈاون کے بعد تعمیراتی صنعت کو ریلیف ،کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر، ایم ڈی این اے کی خدمات پربھی بات کریں گے اور کمزور معاشی حالات میں کروڑوں پاکستانیوں کو امداد کیسے پہنچائی گئی، اس حوالے سے اجلاس میں واضح کریں گے۔

    ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے دس لاکھ رضاکاروں کے منصوبے کوبھی دنیا کے بڑے فورم پراٹھایا جائے گا۔

    دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان کل ورلڈ اکنامک فورم کہ آن لائن سیشن سے خطاب کریں گے،  اپنے خطاب میں کرونا کے انسانی زندگیوں اور معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بات چیت کریں گے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ ماضی قریب میں بھی عالمی برادری نے وزیراعظم کی انسان اور ماحول دوست فلاسفی کو سراہا اور اس کا مثبت جواب دیا۔

  • وزیراعظم عمران خان آج ورلڈاکنامک فورم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج ورلڈاکنامک فورم سے خطاب کریں گے

    ڈیووس : وزیراعظم عمران خان آج ورلڈاکنامک فورم سےخطاب کریں گے اور سوال و جواب کے سیشن میں سرمایہ کاری کے مواقع پرروشنی ڈالیں گے جبکہ عالمی رہنماؤں سےملاقاتیں بھی جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ڈیووس میں دوسرے روز مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا، وزیراعظم آج ورلڈاکنامک فورم میں ’’پاکستان اسٹریٹیجی ڈائیلاگ‘‘کے موضوع پر خطاب کریں اور سوال و جواب کے سیشن میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالیں گے۔

    عمران خان عالمی سرمایہ کارکمپنیوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ یوٹیوب کی سی ای او سوسن ووجیکی ، فیس بک چیف آپریٹنگ آفیسرشیرل سینڈبرگ سے بھی ملاقات شیڈول کا حصہ ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے صدر ، ٹیلی نار گروپ کی چیئرپرسن اور سی ای او بارکلے سے ملاقات متوقع ہے، جبکہ عالمی میڈیکل کونسل اور ڈبلیوای ایف کے خصوصی سیشن سے بھی خطاب کریں گے۔

    وزیراعظم کا یورپی یونین پارلیمنٹ کےصدرڈیوڈسسولی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے آذربائیجان کے صدراورسنگاپورکے وزیراعظم سے ملاقاتیں کی ، وزیراعظم نےالہام علیوف کومقبوضہ کشمیرکی سنگین صورتحال سےآگاہ کیا اور بتایا کہ مقبوضہ وادی میں غیرانسانی لاک ڈاؤن ہے۔

    عمران خان نے کشمیر پر او آئی سی میں آوازاٹھانے پر آذربائیجان کو سراہا، صدرالہام علیوف نےوزیراعظم پاکستان کودورہ آذربائیجان کی دعوت بھی دی جبکہ سنگاپور کے وزیراعظم سےملاقات میں دوطرفہ تعلقات اوراقتصادی شعبےمیں تعاون بڑھانےپرگفتگو ہوئی۔

    وزیراعظم سے ترک کمپنی کیلک ہولڈنگ کے چیئرمین بھی ملے، جس میں پاکستان میں توانائی ،تعمیرات، ٹیکسٹائل،معدنیات اور ڈیجیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری پربات ہوئی۔

  • وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے ڈیووس پہنچ گئے، فورم میں معاشی، جیوپولیٹیکل اور ماحولیاتی موضوعات پرتبادلہ خیال ہوگا اور وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کی خصوصی نشست سےخطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  ورلڈاکنامک فورم میں شرکت کے لئے ڈیووس پہنچ گئے، وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اورعبدالرزاق داؤد ، ذوالفقارعباس بخاری اور ڈاکٹرمعید یوسف بھی ان کے ہمراہ ہیں، عالمی اقتصادی فورم کے بانی پروفیسر کلاوس شواب نے وزیراعظم کو دعوت دی ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ نشست کا موضوع پائیداراورہم آہنگ دنیا کے فریق ہے، اس سال فورم اپنی پچاسویں سالگرہ منارہا ہے، فورم میں معاشی، جیوپولیٹیکل اور ماحولیاتی موضوعات پر تبادلہ خیال ہوگا اور وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کی خصوصی نشست سےخطاب کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کی خصوصی نشست سےخطاب کریں گے اور سی ای اوز اور کارپوریٹ لیڈرز سے پاکستان اسٹرٹیجی ڈائیلاگ بھی ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور بڑا اعزاز

    دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم متعدد رہنماوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے ، جن میں بزنس، ٹیکنالوجی اور عالمی اداروں کےنمائندوں کےساتھ ملاقاتیں بھی شامل ہیں، ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سےبھی رہنماؤں کوآگاہ کریں گے ، عالمی میڈیا کے نمائندوں اورایڈیٹرز سے بھی ملیں گے۔

    خیال رہے امریکی جریدے ٹائم میگزین نے وزیراعظم عمران خان کو ماحول کے لیے موثر آواز بلند کرنے والوں میں شامل کرلیا اور ڈیووس ایشو کے سرورق پر وزیراعظم کی اُن عالمی رہنماؤں کے ساتھ تصویر شائع کی، جو ماحولیات کے لیے شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ڈیوس کے اخراجات کو بھی انتہائی کم رکھنے کی ہدایت کی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے 3 روزہ دورے پر 68 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے، سابق دور حکومت میں ڈیوس دوروں پر لاکھوں ڈالرز اڑائے گئے تھے۔

    ڈیوس دوروں پر نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضا گیلانی نے خطیر رقم خرچ کی، سب سے زیادہ اخراجات نواز شریف کے دورے پر آئے تھے۔

    نواز شریف نے 7 لاکھ 62 ہزار ڈالرز قومی خزانے سے خرچ کیے، شاہد خاقان عباسی نے دورے پر 5 لاکھ 61 ہزار ڈالرز خرچ کیے، یوسف رضا گیلانی کے دورے پر 4 لاکھ 59 ہزار ڈالرز کا خرچ آیا تھا۔

  • وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے کل ڈیووس روانہ ہوں گے

    وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے کل ڈیووس روانہ ہوں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) میں شرکت کے لیے کل سوئٹزرلینڈ کے قصبے ڈیووس روانہ ہوں گے۔ مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر حکام ان کے ساتھ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر کل سوئٹزرلینڈ کے قصبے ڈیووس روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کے دورے کے ایجنڈے اور ملاقاتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر حکام ساتھ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کے کلیدی مقررین میں سے ہوں گے، وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری، کاروباری مواقعوں اور پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

    وزیر اعظم عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم 23 جنوری کو وطن واپس آئیں گے، ان کے بیرون ملک ہونے کے باعث کل کابینہ اجلاس نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر میں ملائیشیا کا بھی دورہ کریں گے جہاں ان کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات ہوگی۔

  • ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت،وزیراعظم  کی 21 جنوری کو ڈیوس روانگی کا امکان

    ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت،وزیراعظم کی 21 جنوری کو ڈیوس روانگی کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی  ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے 21 جنوری کو  ڈیوس روانگی کاامکان ہے، دورے کے دوران عمران خان عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گےاور عالمی سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کا چار روزہ سالانہ اجلاس 21 جنوری سے شروع ہو گا، وزیراعظم عمران خان کی اکیس جنوری کو ڈیوس روانگی کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق دفترخارجہ اور وزیراعظم آفس میں ایجنڈے اور دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں کیلئے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، وزیراعظم کے بیرون ملک ہونے کے باعث اگلے ہفتے کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور عالمی سرمایہ کاروں سے مل کر انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ مکمل کرکے 22 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

    مزید پڑھیں : عمران خان کی دورہ ڈیوس کے اخراجات کو انتہائی کم رکھنے کی ہدایت

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ڈیوس کے اخراجات کو بھی انتہائی کم رکھنے کی ہدایت کی تھی ، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے 3 روزہ دورے پر 68 ہزار ڈالرز خرچ ہوں گے، سابق دور حکومت میں ڈیوس دوروں پر لاکھوں ڈالرز اڑائے گئے تھے۔

    ڈیوس دوروں پر نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضا گیلانی نے خطیر رقم خرچ کی، سب سے زیادہ اخراجات نواز شریف کے دورے پر آئے تھے۔

    نواز شریف نے 7 لاکھ 62 ہزار ڈالرز قومی خزانے سے خرچ کیے، شاہد خاقان عباسی نے دورے پر 5 لاکھ 61 ہزار ڈالرز خرچ کیے، یوسف رضا گیلانی کے دورے پر 4 لاکھ 59 ہزار ڈالرز کا خرچ آیا تھا۔

  • بین الاقوامی اقتصادی فورم کا کل سے آغاز ،عالمی رہنماؤں کی شرکت سالانہ

    بین الاقوامی اقتصادی فورم کا کل سے آغاز ،عالمی رہنماؤں کی شرکت سالانہ

    جنیوا: عالمی اقتصادی فورم کا آغاز سوئٹرز لینڈ میں کل سے ہورہا ہے، فورم میں ترقی استحکام اور صنعت کے موضوعات شامل ہیں، پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی اقتصادی فورم دوہزار اٹھارہ کا آغاز تئیس جنوری سے ڈیواس میں ہوگا، ورلڈ اکنامک فورم تین دن تک جاری رہے گا۔ فورم میں چالیس سے زائد عالمی رہنما اور ایک سو ممالک سے ڈھائی ہزار مندوبین شرکت کریں گے۔

    اس سال فورم کا موضوع موجودہ عالمی حالات میں مشترکہ مستقبل کیلئے کوششیں ہے۔

    فورم میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

    ورلڈ اکنامک فورم کی ویب سائٹ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر شرکاء سے بھی خطاب کر یں گے، اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، کنیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ، فرانسسی صدر ایمانیول میکرون بھی شرکت کریں۔

    اجلاس میں تعلیم صحت ، معیشت سمیت سائبر سیکورٹی، متعدی امراض اور بے روزگاری پر بھی بات چیت کی جائےگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔