Tag: World food program

  • غزہ میں قحط سالی سے متعلق اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

    غزہ میں قحط سالی سے متعلق اقوام متحدہ کی ہوشربا رپورٹ

    اقوام متحدہ نے غزہ کو قحط زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے کچھ حصوں میں وہاں کے مکین شدید بھوک اور پیاس کا شکار ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی سربراہ سنڈی میک کین نے بتایا ہے کہ غزہ کے موجودہ حالات کو دیکھنا بہت مشکل ہے اور سننا اس سے زیادہ دشوار ہے!۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ جنگ کے بعد سے وہاں وحشت کا ماحول ہے، ہم اپنی پوری کوشش کررہے ہیں کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ہر ممکن حد تک کشیدگی کم کرکے جنگ بندی کا معاہدہ کرواسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ کی پٹی کے کچھ حصے شدید قحط سالی کا شکار ہیں اور یہ صورتحال بہت تیزی کے ساتھ جنوبی علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے۔

    gaZa

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ غزہ کیلئے آنے والی امداد کو بھی شہر میں جانے نہیں دیا جارہا۔

    اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور پابندیوں کی وجہ سےغزہ اس وقت شدید نوعیت کے بحرانات سے دوچار ہے جس میں بھوک کا سنگین بحران سار فہرست ہے۔

    مسلسل گولہ باری اور پابندیوں کی وجہ سے علاقے میں متاثرین کو مالی اور طبی امداد پہنچانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔ غزہ میں داخل ہونے والی امداد کی مقدار میں حال ہی میں اضافہ ہوا ہے لیکن امدادی گروپوں کا کہنا ہے کہ یہ کافی نہیں ہے۔

  • ڈبلیو ایف پی کا آئی ڈی پیز کیلئے خوراک کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    ڈبلیو ایف پی کا آئی ڈی پیز کیلئے خوراک کے دوسرے مرحلے کا اعلان

    پشاور: عالمی امدادی ادارہ برائے خوراک نے آئی ڈی پیز کے لئے خوراک کے دوسرے مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، ڈبلیو ایف پی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ فوڈ باسکٹ میں خواتین اوربچوں کے کھانے کے خصوصی آئٹمز بھی شامل ہوں گے۔

    عالمی امدادی ادارہ برائے خوراک ڈبلیو ایف پی نے شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے خوراک کی امداد کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔۔ ڈبلیو ایف پی کے حکام نے اے آروائی نیوز سے بات چیت کے دوران بتایا کہ خوراک کی فراہمی کے دوسرے مرحلے کا آغاز دس اگست سے ہوگا۔

    امدادی خوراک کے لئے چھ لاکھ آئی ڈی پیزکا ہدف مقرر کیا گیا ہے، چھ لاکھ آئی ڈی پیز کو اٹھاون کلو گرام وزن پر مشتمل فوڈ باسکٹ دی جائے گی، ڈبلیو ایف پی حکام کے مطابق فوڈ باسکٹ میں دال، چاول، چینی، آٹا اور دیگر اشیاء شامل ہیں جبکہ فوڈ باسکٹ میں آئی ڈی پیزخواتین اوربچوں کے لیے خوراک کے خصوصی آئٹمزبھی شامل ہیں۔