Tag: World Government Summit

  • عوام سے براہ راست رابطے کے لئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی، وزیراعظم عمران خان

    عوام سے براہ راست رابطے کے لئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام مسائل کوسننے اور ان کے حل کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں قائم  شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بنائی جانے والی ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل کو دنیا کی دوسری بہترین ایپ قرار دینے پر کہا عوام سے براہ راست رابطے کے لئے وزیراعظم ہاؤس میں شکایتی سیل قائم کیاگیا، عوام کے مسائل کوسننے اور ان کے حل کے لئے شکایتی سیل کوزبردست کامیابی ملی ہے۔

    ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں حکومت کی جانب سے لانچ کی جانے والی ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی، انڈونیشیا پہلے اور امریکہ تیسرے نمبر پر ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 87 ممالک سے 44 ہزار 646 ایپلی کیشن مقابلے کے لیے بھیجے گئے، فائنل مقابلے کے لیے 21 ایپلی کیشن کو 7 مختلف کیٹیگریز میں منتخب کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سٹیزن پورٹل ایپلی کیشن کی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں دوسری پوزیشن

    پاکستان سٹیزن پورٹل گوگل پلے اسٹور پر دنیا کی 7 بہترین ایپ کیٹے گری میں شامل ہے، پورٹل پراڈکٹیویٹی میں ساتویں نمبر پر ریکارڈ کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے چند ماہ قبل پاکستان سٹیزن پورٹل کے نام سے ایپ بنائی گئی تھی، جو عوام میں بے حد مقبول ہوئی، عوامی اپنی شکایات اس ایپ پر درج کراتے ہیں اور حکومت کی جانب سے عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جاتا ہے۔

    حکومت کی جانب سے پاکستان سٹیزن پورٹل کے آغاز کے بعد صرف 60 دن میں ایک لاکھ شکایات کو نمٹایا گیا،

  • وزیراعظم عمران خان کی شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ختم

    وزیراعظم عمران خان کی شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ختم

    اسلام آباد/دبئی : وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ابوظبی کے ولی عہد شیخ زید بن النہیان سے ون آن ون ملاقات میں دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سالانہ ساتویں عالمی اجلاس ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کے لیے ایک روزہ دورےپر متحدہ عرب امارات میں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور شیخ زید بن النہیان کے درمیان ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی، جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون کےفروغ سمیت اہم علاقائی اورعالمی امور بھی زیر غور آئے۔

    وزیراعظم عمران خان کی دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی جبکہ  متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے تھے۔

    متحدہ عرب امارات پہنچنے پر ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیر اعظم عمران خان کاشاندار استقبال کیا۔

    وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیربحری امور علی زیدی بھی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پرورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کر رہے ہیں اور اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    عمران خان آج’آئی ایم ایف چیف کرسٹینا ‘سے ملاقات کریں گے

    وزیراعظم عمران خان اجلاس سے خطاب کے دوران مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنے وژن پر روشنی ڈالیں گے۔

    واضح رہے کہ دبئی میں منعد عالمی سربراہ اجلاس 3 روز تک جاری رہے گا جس میں 140 ممالک سے چار ہزار سے زائد ممتاز شخصیار شریک ہیں۔

    ورلڈ گورنمنٹ سمٹ اجلاس میں سربراہان مملکت اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ حکام بھی شرکت کررہے ہیں۔