Tag: World Happiness Report 2023

  • پاکستان نے خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں خطے کے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان نے خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں خطے کے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان نے خوش رہنے والے ممالک کی فہرست میں خطے کے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم ’سسٹینیبل ڈیولپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک‘ نے خوشی کے عالمی دن کے موقع پر ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2023 جاری کی ہے۔

    اس رپورٹ میں دنیا کے ممالک کی خوشی کے لحاظ سے درجہ بندی کی گئی ہے، فن لینڈ وہ ملک ہے جس نے چھٹی بار دنیا کے سب سے خوش ترین ملک کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

    اس رپورٹ میں پاکستان کا نمبر اگرچہ 108 واں ہے، تاہم اپنے خطے میں مسائل کے باوجود پاکستانی سب سے زیادہ خوش رہنے والی قوم ہے، اس حوالے سے پاکستان نے خطے کے کئی ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    اس رپورٹ میں خوش رہنے والے ممالک میں بھارت، افغانستان اور بنگلادیش بھی پاکستان سے پیچھے ہیں، پاکستان دنیا کا 108 واں خوش ترین ملک ہے، بنگلا دیش کا 118 واں، بھارت کا 126 واں اور افغانستان کا 137 واں نمبر ہے۔ اس فہرست میں افغانستان دنیا کا سب سے ناخوش ترین ملک قرار پاتا ہے۔

    دنیا کا ناخوش ترین ملک کون سا؟

    ’’عالمی خوشی کی رپورٹ 2023‘‘ کے مطابق سب سے زیادہ خوش رہنے والوں میں فن لینڈ چھٹی بار بھی پہلے نمبر پر آیا ہے، جب کہ دوسرے پر ڈنمارک اور تیسرے نمبر پر آئس لینڈ ہے۔

  • دنیا کا ناخوش ترین ملک کون سا؟

    دنیا کا ناخوش ترین ملک کون سا؟

    ایک رپورٹ میں افغانستان کو دنیا کا ناخوش ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2023 جاری کر دی گئی، جس میں افغانستان کا نمبر آخری یعنی 137 واں ہے۔

    پیر کو جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ کے مطابق فن لینڈ نے چھٹی مرتبہ دنیا کے سب سے خوش ملک ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے، جب کہ دوسری طرف افغانستان اور لبنان دنیا کے ناخوش ترین ممالک قرار دیے گئے ہیں۔

    سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیریا لیون، زمبابوے، کانگو، بوٹسوانا، ملاوی، کوماروس، تنزانیہ، زمبیا، مڈغاسکر نے بھی بالترتیب ناخوش ممالک میں جگہ پائی ہے۔

    ان ممالک کے بعد پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت کا نمبر 126 واں ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بھارت بھی ناخوش ترین ممالک میں سے ایک ہے، کیوں کہ دیکھا جائے تو رینک میں نیچے آنے والے یہ باقی ممالک ہر لحاظ سے بھارت سے کم تر ہیں۔

    واضح رہے کہ سروے کے مطابق فن لینڈ کے علاوہ ٹاپ ٹین ممالک کی فہرست میں ڈنمارک، آئس لینڈ، اسرائیل، ہالینڈ، سویڈن، ناروے، سوئٹزرلینڈ، لکسمبرگ اور نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔

    ورلڈ ہیپینیس رپورٹ ہر سال 20 مارچ کو خوشی کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جاتی ہے، اور اسے اقوام متحدہ کا ایک پلیٹ فارم ’سسٹینیبل ڈیولپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک‘ شائع کرتا ہے۔

    ورلڈ ہیپینیس رپورٹ اس لیے شائع کی جاتی ہے تاکہ ممالک اپنی پالیسیوں میں خوشی اور بہبود پر زیادہ توجہ مرکوز کریں، اس رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ آج کی دنیا میں لوگوں کی خوشی کی حالت کیا ہے۔