Tag: World Hijab Day

  • امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک پولیس ہیڈ کوراٹر میں حجاب ڈے پروگرام کا سرکاری سطح پر انعقاد

    امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک پولیس ہیڈ کوراٹر میں حجاب ڈے پروگرام کا سرکاری سطح پر انعقاد

    نیویارک: امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک پولیس ہیڈ کوراٹر میں سرکاری طور پر حجاب ڈے کے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق یکم فروری کو دنیا بھر کے 140 ممالک میں عالمی یوم حجاب کی سالانہ تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس کی بنیاد ناظمہ خان نے 2013 میں رکھی تھی، رواں سال یکم فروری کو نیویارک پولیس نے بھی یہ دن باقاعدہ طور پر منایا۔

    اس موقع پر مسلمان خواتین سے یکجہتی کے لیے نیویارک پولیس کی غیر مسلم خواتین نے بھی حجاب لیا ہوا تھا، تقریب میں نیویارک پولیس میں کام کرنی والی باحجاب خواتین، پولیس کے اعلیٰ عہدے داران، مسلم افسر سوسائٹی کے صدر عدیل رانا، پاکستان قونصل جنرل عامر خان اور حجاب ڈے کی بانی بنگالی نژاد امریکی خاتون ناظمہ خان سمیت مسلم کمیونٹی سے بڑی تعداد میں خواتین شریک ہوئیں۔

    حجاب ڈے کی بانی ناظمہ خان کا کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد مسلم خواتین کی خلاف بڑھتی ہوئی نفرت دیکھ کر انھیں اس کا خیال آیا تاکہ پوری دنیا کو بتا سکیں کہ ہم اس پر فخر محسوس کرتے ہیں، انھوں نے فرانس سمیت یورپ کے مختلف میں ممالک پردے کے خلاف اقدامات پر افسوس کا اظہار کیا۔

    مسلم افسر سوسائٹی کے صدر عدیل رانا نے کا کہنا تھا کہ حجاب ہماری مسلم خواتین کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے نہں روکتا، دیگر پولس افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک پولیس ایک ایسا محمکہ ہے جو رنگ نسل و مذیب سے بالاتر ہو کر اپنے ممبران کو اہمیت دیتا ہے، جہاں ان کو مذہبی آزادی بھی حاصل ہے۔ اس موقع پر خواتین میں اسکارف بھی تقسیم کیے گئے۔

  • حجاب کا عالمی دن : ’حجاب مجھے تحفظ فراہم کرتا ہے‘

    حجاب کا عالمی دن : ’حجاب مجھے تحفظ فراہم کرتا ہے‘

    ماسکو: روس کی ملٹری ڈاکٹر اور سرجن ناتالیا الکوزی نے کہا ہے کہ حجاب مجھے تحفظ فراہم کرتا ہے اور یہی میرا حقِ آزادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج حجاب کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس ضمن میں کئی خواتین نے سوشل میڈیا پر اپنی حجاب اور نقاب والی تصاویر شیئر کرکے اس کی اہمیت کا اجاگر کیا۔

    یاد رہے کہ اسلامی اور مہذب معاشروں میں خواتین گھروں سے باہر نکلتے وقت اسکارف یا چادر سے سر یا پھر چہرے کو ڈھانپتی ہیں جس سے اُن کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔

    ہر مذہب اور بالخصوص اسلامی تعلیمات پر چلنے والی خواتین بغیر کسی پابندی یا روک ٹوک کے اپنی خوشی سے حجاب یا نقاب کرتی ہیں البتہ کچھ ممالک کی روشن خیال خواتین اسے جبر اور ظلم بھی قرار دیتی ہیں۔

    مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ نے فرانس میں حجاب پر پابندی کو غیر قانونی قرار دے دیا

    یہ بھی پڑھیں: طاہرہ رحمٰن امریکہ کی پہلی باحجاب نیوز اینکر

    یکم فروری 2019 کو حجاب ڈے منانے کا اعلان کیا گیا جس کی مرکزی تقریب امریکا کے شہر نیویارک میں منعقد کی گئی، اس میں تمام ہی مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  ورلڈ حجاب ڈے  ٹاپ ٹرینڈ بھی بنا، ہر صارف نے اپنے اپنے انداز سے اس دن کی اہمیت کو بیان کیا۔

    یاد رہے کہ 2013 میں یکم فروری کو حجاب ڈے منانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد سے اس دن کو ہر سال عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔

    اس دن کو یادگار بنانے کے لیے ورلڈ حجاب ڈے تنظیم کے تحت مختلف ممالک میں ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے جس میں خواتین بھرپور تعداد میں شرکت کرتی ہیں جبکہ امریکا میں تنظیم کی سربراہ رلی کی قیادت بھی کرتی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اکثر صارفین نے اس دن کو مثبت قرار دیا جبکہ بیشتر خواتین نے حجاب کو خوشی سے قبول کرنے کا اعلان بھی کیا۔

    ممزی وڈز نامی صارف نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن میں سے وہ ایک میں حجاب اور دوسرے میں بغیر حجاب کے تھیں، انہوں نے لکھا یہی اصل آزادی ہے

    آشلے میری نامی مسیح‌ خاتون نے لکھا کہ وہ عیسائی ہونے کے باوجود ورلڈ حجاب ڈے منا رہی ہیں تاکہ اپنی مسلمانوں بہنوں کے ساتھ اتحاد کا اظہار کرسکیں

    فاطمہ بتول نامی صارف نے لکھا کہ مسلمان لڑکی حجاب کر کے کسی بھی شہزادی سے خوبصورت لگتی ہے

    بلاری ایم ایس سے نے دو تصاویر ٹویٹ کیں اور لکھا کہ صفیا راوت کا شکریہ جنہوں نے شعور بیدار کیا اور پھر طالبات نے اپنے سر حجاب سے ڈھانپ لیے

    تحریک منہاج القرآن نے بھی اس دن کی اہمیت کے حوالے سے ٹویٹ کیا

  • امریکہ:غیر مسلم خواتین نے مسلمانوں کی حمایت میں حجاب ڈے منایا

    امریکہ:غیر مسلم خواتین نے مسلمانوں کی حمایت میں حجاب ڈے منایا

    نیویارک : امریکہ میں مسلم ممالک پر پابندی کے بعد غیر مسلم خواتین نے مسلمانوں کی حمایت میں حجاب ڈے منفرد طریقہ اپنایا۔

    حجاب کے عالمی دن کے موقع پر انگریزوں کے سر ڈھک گئے، عالمی یوم حجاب کے موقع پر غیر مسلم خواتین نے ٹرمپ کے خلاف انوکھا احتجاج کیا، نیویارک کے سٹی ہال کے اجتماع میں امریکی پرچموں کو سر پر حجاب کی صورت میں باندھ کر مسلم اور غیر مسلم خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    h3

    hijab

    5

    ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غیر مسلم خواتین کا کہنا تھا کہ امریکہ مسلمانوں پرپابندی لگائے مگر ہم ان کے ساتھ ساتھ ہیں۔

    h1

    عالمی حجاب ڈے کے موقع سوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹاگرام پر اسٹینڈ فور حجاب کے نام کا ہیش ٹیگ مقبول ہوا اور مسلمانوں کی حمایت کیلئے کئی ملکوں میں خواتین نے حجاب پہنا اور اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔

    123

    h4

    1234

    امریکہ ، کینیڈا اور یورپ سمیت دنیا بھر کی غیر مسلم خواتین حجاب پہن کر تصاویر اورسیلفیاں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہیں اور خواتین نے پہلی بار حجاب پہن کر اپنے خوشگوار تجربے بھی بیان کئے۔

    hijab-2

    یاد رہے اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے بھی حجاب کی حمایت میں بولتے ہوئے کہا تھا کہ خواتین کو کیا پہننا ہے ،یہ ان کی چوائس ہونی چاہیے۔

    واضح رہے کہ یورپی ملکوں میں حجاب پر پابندی لگادی گئی ہے۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل بھی چہرے کے مکمل حجاب پر پابندی کی حمایت کرچکی ہیں، جبکہ فرانس بھی عوامی مقامات پر پورے چہرے کے نقاب پر پابندی لگا چکا ہے ۔