Tag: world human rights day

  • 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسے نجات کیلئے دنیاکی طرف  دیکھ رہےہیں ، شاہ محمود قریشی

    80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسے نجات کیلئے دنیاکی طرف دیکھ رہےہیں ، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے ، 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبرسے نجات کیلئے دنیاکی طرف دیکھ رہےہیں ، عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے، آج اقوام عالم کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پر دلانا چاہتا ہوں، نہتے80 لاکھ کشمیری127روز سے کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی عروج پر ہے اور ذرائع مواصلات پر پابندی بدستور جاری ہے ، اصل حقائق دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا جارہا ہے۔

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ 80 لاکھ کشمیری بھارتی جبر سے نجات کیلئے دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں، عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ وادی میں یوم سیاہ

    یاد رہےمقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کا آج 128 واں دن ہے، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی آواز پر آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، سکھ تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے روک دیا گیا ہے جبکہ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ، موبائل سروس مسلسل تعطل کا شکار ہیں، کاروبار، تعلیمی ادارے، ٹرانسپورٹ بھی بند پڑے ہوئے ہیں، میر واعظ عمر فاروق، علی گیلانی، یاسین ملک سمیت حریت رہنما 5 اگست سے نظر بند ہیں۔

  • پاکستان انسانی حقوق کی قرارداد پر دستخط کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم

    پاکستان انسانی حقوق کی قرارداد پر دستخط کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہا پاکستان انسانی حقوق کی قرارداد پر دستخط کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے ، آئین وقانون کے تحت انسانی حقوق کی پاسداری کےلیےپرعزم ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا 70 سال پہلےجنرل اسمبلی نےانسانی حقوق کی قرارداد منظور کی، قراردادمیں آزادی ،برابری اوراحترام کااعادہ کیاگیا، پاکستان قراردادپردستخط کرنےوالےاولین ممالک میں شامل ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کےتحت انسانی حقوق کی پاسداری کےلیےپرعزم ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا دن منایا جار ہاہے

    خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

    اس دن کو منانے کا مقصد سارے انسانوں میں اپنے حقوق کی آگاہی کو بیدار کرنا اور بتانا ہے کے تمام انسان مذہبی ،سیاسی ،سماجی ،اور اخلاقی حساب سے آزاد اور خود مختیار ہیں اور ان کو آزادی فکر، آزادی ضمیر، اور آزادی مذہب،اور اپنے مذہبی عقیدے کے مطابق عبادات ،اوررسمیں پوری کرنے کا حق حاصل ہے۔