Tag: World Humanitarian Day

  • انسانیت سے محبت کا دن دنیا بھر کے طبی عملے کے نام

    انسانیت سے محبت کا دن دنیا بھر کے طبی عملے کے نام

    آج دنیا بھر میں انسانیت اور انسان دوستی کا عالمی دن منایا جارہا ہے، رواں برس اس دن کو کرونا وائرس سے برسر پیکار دنیا بھر کے طبی عملے کے نام کیا گیا ہے۔

    سنہ 2003 میں 19 اگست کو عراقی دارالحکومت بغداد میں کنال ہوٹل پر خودکش بم حملہ ہوا جس میں عراق میں متعین اقوام متحدہ کے نمائندہ بھی ہلاک ہوئے، آج کا دن اسی دن کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

    سنہ 2009 سے یہ دن باقاعدہ طور پر منایا جانے لگا، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ یہ دن ان افراد کے لیے منسوب ہے جو انسانی ہمدردی کے تحت اپنا گھر بار چھوڑ کر مجبور اور ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہوئے مارے گئے۔

    رواں برس اس دن کو طبی عملے کے نام کیا گیا ہے جو دنیا بھر میں کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے انتھک کام کر رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر میں جاری فلاحی کاموں کو بے حد متاثر کیا ہے، ایسے میں مختلف ممالک کی جانب سے عائد سرحدی پابندیوں نے ان مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق ان مسائل کی وجہ سے متنازعہ اور جنگ زدہ علاقوں میں موجود نہ صرف عام انسان بلکہ وہاں کام کرنے والا طبی عملہ اور فلاحی کارکنان بھی سخت مشکلات کا شکار ہیں۔

  • انسانیت سے ہمدردی کا عالمی دن خواتین رضا کاروں کے نام

    انسانیت سے ہمدردی کا عالمی دن خواتین رضا کاروں کے نام

    نیویارک : دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد انسانی ہمدردی کے تحت اپنا گھر بار چھوڑ کر مجبور اور ضرورت مند افراد کی مدد کرنے والے افراد خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رواں برس انسانی ہمدردی کے عالمی دن کی تھیم ’خواتین اور انسانیت‘ ہے کیوں کہ امدادی خدمات انجام دینے والی خواتین دنیا بھر میں قدرتی آفات ، دہشت گردانہ کارروائیوں اورجنگوں کا شکار متاثرین کی امداد کے لیے کوشاں ہیں۔

    رواں برس انسانیت کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کا مقصد ان ہیروز کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے جوکمیونیٹی کےلیےجنگ سے متاثرہ افغانستان کےدشوار گزار پہاڑی علاقوں میں، افریقہ میں فرنٹ لائن پر کام کررہی ہیں ، ان متاثرین میں بہت سے ایسے افراد بھی شامل ہیں’ جن کے گھر تباہ ہوچکے ہیں جیسے سینٹرل افریقن ریپبلک، جنوبی سوڈان، شام اور یمن کے عوام‘۔

    اقوام متحدہ امدادی خدمات انجام دینے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جو دنیا بھر میں متاثرہ افراد کو امداد فراہم کررہی ہیں۔

    یو این کا کہنا ہے کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو دوسروں کی زندگیاں بچانے کےلیے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ 2003 میں عراق کے دارالحکومت بغداد میں اقوام متحدہ کے دفتر پر حملے کے بعد اس دن کو منانے کی قرارداد منظور کی گئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ یہ دن ان افراد کے لیے منسوب ہے جو انسانی ہمدردی کے تحت اپنا گھر بار چھوڑ کر مجبور اور ضرورت مند افراد کی مدد کرتے ہوئے مارے گئے۔

  • اقوام متحدہ کی جانب سے انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو خراج تحسین

    اقوام متحدہ کی جانب سے انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو خراج تحسین

    اقوام متحدہ نے عالمی انسانی دن کے موقع پر ان انسانوں ، کارکنوں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جو دنیا بھر سےانسانیت کی بے لوث لگن اور خدمت میں خود کو وقف کردیتے ہیں۔

    اس موقع پر بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکٹری سو ملین سے زائد عورتوں، مردوں اور بچوں کو زندگیاں بچانے کے لئے امداد کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ تعداد دوسری عالمی جنگ کے بعد جنگ سے متاثرہ لوگوں کی تعداد سے بھی زیادہ ہے، جبکہ قدرتی آفات سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج کے ہنگامی حالات میں بہت سے خاندان اور برادریاں عزم اور وقار کے ساتھ زندہ رہنے کے لئے تگ و دو کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ آئندہ برس ترکی کے دارالحکومت استببول میں پہلی عالمی انسانی کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ایک ایسا پلیٹ فارم کے فراہمی سے حکومتی نمائندے سربراہان مملکت ، سول سوسائٹی، اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی کثیر جہتی تنظیموں کو جرات مندانہ نئی شراکت اور اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جس سے کافی حد تک مصائب کم ہو جائیں گے۔