Tag: world humans right day

  • اسلام آباد: عالمی انسانی حقوق کا دن، لاپتہ افراد کے لواحیقین کا احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد: عالمی انسانی حقوق کا دن، لاپتہ افراد کے لواحیقین کا احتجاجی مظاہرہ

    اسلام آباد: انسانی حقو ق کے عالمی دن کے موقع پر لاپتہ افراد کے لواحیقن نے نادرا آفس اسلام اباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ مظاہرہ ڈیفنس آف یومن رائٹس کے زیر اہتمام کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی دن کے مطابق ڈیفنس آف یومن رائٹس کے زیر اہتمام آج اسلام آباد میں احتجاجی مظاہر ے میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک تھی جن میں خواتین بچے بھی شامل تھے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما میاں اسلم بھی اس مظاہرے شریک تھے۔

    اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں بھی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ عروج پر ہے جو کہ انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔

    بعد ازاں مظاہرے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی بھی شریک ہوئے اس موقع پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے انہیں ایک یاداشت پیش کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ یہ یاداشت حکومت اور تمام پارلیمانی لیڈرز تک پہنچائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

    ادھر انسانی حقوق کے عالمی دن پر کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی ہے، ریلی میں بچوں، عورتوں اور بزرگوں نے بھی شرکت کی ہے۔ مظاہرین اس موقع پر اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے نعرے بھی لگاتے رہے۔

  • عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    کراچی: ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران کا شدت اختیار کرگیا ہے اور معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی اور قومی سانحات، غریب اور بے سہارا لوگوں کی کفالت اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والا پاکستان کا فلاحی ادارہ مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، ایسے میں فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کیلئے عبدالستار ایدھی خود میدان عمل میں اترے اور بھیک مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بھی عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا معاشرے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھی غربت کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے بھیک مشن کیلئے نکالی جانے والی ریلی کا آغاز میٹھادر سے ہوا جو نمائش چورنگی پر ایدھی بھیک مشن کیمپ تک پہنچی۔

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کا دن ہر سال دس دسمبر کو منایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کا عالمی دن اقوام متحدہ کے تحت ہر سال دس دسمبر کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کی وجہ تمام انسانوں کو مساوات کا پیغام دینا اور ظلم کے خلاف آواز کو بلند کرنا ہے۔

    آج دنیا میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق دور کی بات آج کا انسان بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے۔

    پاکستانی عوام آج بھی بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں۔ جس میں تعلیم، روزگار، پینے کا صاف اور صحت کی بنیادی سہولتیں شامل ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے لوگوں میں آگاہی کیلئے ملک بھر میں سمینارز اور ریلیوں کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔