Tag: world international day of girls

  • کیاعورتوں پرحملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہےجوپکڑا نہیں جارہا،بلاول بھٹو

    کیاعورتوں پرحملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہےجوپکڑا نہیں جارہا،بلاول بھٹو

    کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بچیوں کے عالمی دن پر انکے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، بچیوں کوبہترتربیت،تعلیم، تحفظ ان کاحق ہے، کیاعورتوں پر حملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہے جوپکڑا نہیں جارہا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بچیوں کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچیوں کے عالمی دن پر انکے تحفظ کا عہد کرتے ہیں، بچیوں کوبہترتربیت،تعلیم، تحفظ ان کاحق ہے۔

    اس موقع پر بلاول بھٹو نے خواتین پرحملہ کرنیوالے کے نہ پکڑے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ماؤں بہنوں پر حملے برداشت نہیں کریگی، ماؤں بیٹیوں میں عدم تحفظ کےاحساس پر دکھ ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کیاعورتوں پرحملہ کرنیوالا آسمانی مخلوق ہےجوپکڑا نہیں جارہا ہے ، دوسروں کے کام میں ٹانگ اڑانے کے بجائے اپنا کام کیا جائے۔


    مزید پڑھیں : خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنایاجائے،بلاول


    اس سے قبل  چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں خواتین پر حملہ کرنے والوں کونشان عبرت بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماؤں اوربہنوں پر حملے کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی ۔

    چئیرمین پیپلزپارٹی نے خواتین پر حملوں کے پے درپے واقعات کانوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی معصوم خواتین پر حملے برداشت نہیں کرے گی جبکہ وزیراعلی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • لڑکیوں کا عالمی دن، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی طالبات

    لڑکیوں کا عالمی دن، دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی طالبات

    کراچی : دنیا بھرمیں آج لڑکیوں کا دن منایا جارہا ہے، لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہنگامی اور عملی اقدامات کی ضرورت اس سال کا موضوع ہے، لڑکیوں کے عالمی دن کا مقصد لڑکیوں کوبااختیار بنانا،انہیں حقوق دلوانا اور انکے درپیش مسائل کو حل اور ضرورتوں کو پورا کرنا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق دنیا بھر میں چھ کروڑبیس لاکھ لڑکیاں تعلیم کےحق سے محروم ہیں جبکہ ہر چار میں سے ایک لڑکی اٹھارہ سال سے کم عمری میں بیاہ دی جاتی ہے، اس دن کو سب سے پہلے دو ہزاربارہ میں منایا گیا تھا جبکہ 19 دسمبر 2011 کو یہ دن منانے کی قرار داد پاس کی تھی۔

    اس دن کے موقع پر ان پاکستانی طالبات کی کامیابیوں پر ایک نظر جنہوں نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔


    کنزیٰ عظیمی


    کنزیٰ عظیمی وہ پاکستانی طالبہ ہے ، جنہوں نے 58 ممالک کے 327 طالبعلموں کو مات دے کراعلیٰ ترین تعلیمی ایوارڈ اپنے نام کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ، کنزیٰ عظیمی آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہی ہے اور سعید بزنس اسکول سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ۔

    کنزیٰ عظیمی 2013 میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرچکی ہیں ۔


    نیہا چودھری


    پاکستانی طالبہ نیہا چودھری نے دماغ کی موذی بیماری پارکنسنز کے مریضوں کیلئےحیرت انگیز علاج دریافت کرلیا ، چودھری رعشہ کے مریضوں کیلئے ایک اسمارٹ چھڑی تیارکی، وہ لوگ جو اعصابی بیماری کے باعث چل نہیں سکتے اس چھڑی کی مدد سے دوبارہ چل سکیں گے۔

    نیہا چودھری برسٹل میں یونیورسٹی آف ویسٹ انگلینڈ (یوڈبلیو ای) میں زیرِ تعلیم ہے۔


    عنیزہ علی برلاس


    عنیزہ علی برلاس وہ پاکستانی طالبہ ہے ، جنہوں نے طویل ترین کارٹون اسٹرپ بنانے کا گنیز بک اآف ورلڈ ریکارڈز میں شمولیت کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ عنیزہ نے آرٹ فار ہیومنٹی کے نام سے  ایک  این جی او بھی قائم کی ہے، جو ایدھی فاونڈیشن کے لیئے عطیات جمع کرے گی۔


    ماہا ایوب


    کراچی سے تعلق رکھنے والی ماہا ایوب نے تھائی لینڈ میں بین الاقوامی کیمسٹری مقابلے 75 سے زائد ممالک کے طلبا و طالبات کو پیچھے چھوڑ کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا اور 10 گھنٹے کے طویل وقت تک جاری رہنے والا اس سخت مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا۔


    شانزہ خان اور رباب 


    پاکستان کی دو نوجوان طالبات شانزہ خان اور رباب نے پاکستان میں بولنے کے دوران مشکلات کا شکار بچوں کی مدد کے لیے بولو ٹیک نامی اسپیچ تھراپی پلیٹ فارم تیار کیا، بولو ٹیک نامی یہ پلیٹ فارم جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بچوں اور بڑوں کو اسپیچ تھراپی میں مدد دیتا ہے اور وہ بہتر طور پر جان سکتے ہیں کہ کس لفظ کو کس طرح ادا کیا جانا چاہیئے ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئرکریں۔

  • لڑکیوں کا عالمی دن، پاکستان کا نام روشن کرنے والی طالبات

    لڑکیوں کا عالمی دن، پاکستان کا نام روشن کرنے والی طالبات

    کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج لڑکیوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد لڑکیوں کو درپیش مسائل ، صنفی امتیاز، مساوی مواقع کی عدم دستیابی، بنیادی انسانی حقوق کے حصول میں مشکلات اورمظالم وتشدد کی طرف دنیاکی توجہ مبذول کروانا ہے۔

    دنیا بھر میں 11 اکتوبر کو انٹر نیشنل ڈے فار دی گرلز چائلڈ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نے 19 دسمبر 2011 کو یہ دن منانے کی قرار داد پاس کی تھی۔

    اقوام متحدہ کے اداراہ یونیسیف کے مطابق دنیا بھر میں پرائمری اسکول جانے کی عمر والی تین کروڑ 10 لاکھ بچیاں اسکول نہیں جا رہی ہیں، دنیا بھر میں 15 سے 19 سال کی عمر کی ہر چار میں سے ایک لڑکی کو جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ پاکستان میں اس عمر کی تیس فیصد لڑکیوں کو مختلف قسم کے تشدد کا سامنا ہے۔


    پاکستان کا نام روشن کرنے والی لڑکیاں


    حدیقہ بشیر

    hadiqa

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والی نویں جماعت کی طالبہ حدیقہ بشیر کو ایشین گرلز کی سفیر مقرر کیا گیا ہے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی لڑکی ہیں۔

    عالیہ حریر

    aliya

    عالیہ حریر کو بھارت میں جاری ‘گلوبل یوتھ پیس فیسٹول‘ میں انہیں گلوبل یوتھ آئیکن ایوارڈ سے نوازا گیا، عالیہ 19 طالبات کے وفد ساتھ چندی گڑھ گئی تھیں۔ وہ پاکستان سے مختلف اسکولوں کے طلبہ کی جانب سے دوستی اور امن کے پیغام کو لے کر بھارت گئی تھیں۔

    شوانہ شاہ

    shawana

    پاکستانی طالبہ شوانہ شاہ نے امریکہ میں محمد علی ہیومنٹرین ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا، شوانہ شاہ سال دو ہزار بارہ سے معاشرے کی پسماندہ خواتین اور ان پر ہونے والے تشدد اور جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کے حقوق کیلئے کام کررہی ہیں۔

    سدرہ

    sidra

    صوابی سے تعلق رکھنے والی طالبہ سدرہ نے چارٹرڈ اکاونٹنٹ کے امتحان میں 180 ممالک کے طلبا و طالبات کو مات دے کر پوری دنیا میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور ملک و قوم کا نام روشن کیا۔

    روما سیدین

    roma

    پاکستان کی روما سیدین نے کم ترین عمر میں ایتھیکل ہیکر کا سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ایتھیکل ہیکنگ کا کورس کرنے والے عموما 18 سال کی عمر میں اسے مکمل کر پاتے ہیں، لیکن پاکستان کی روما سیدین نے ساڑھے 13 سال کی عمر میں اس کا سرٹیفکیٹ حاصل کر کے عالمی اعزاز حاصل کیا۔

    سارہ احمد

    sarah

    پاکستان کی سارہ احمد جو لاہور کی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کی طلبہ ہے، مائیکروسافٹ نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے ہیرو مائیکروسافٹ پارٹنر کے ایوارڈ 2016 سے نوازا۔