Tag: World Largest Hotel

  • مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل تکمیل کے آخری مراحل میں

    مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل تکمیل کے آخری مراحل میں

    مکہ مکرمہ : سعودی حکومت حج اور عمرے کیلئے آئے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، حرم کے گرد دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

    خام تیل کی کم ہوتی قیمتوں کے بعد سعودی حکومت کی توجہ تعمیرات کی جانب مبذول ہیں، مکہ میں حرم کے ادگرد حج اور عمرہ  زائرین کیلئے جدید سہولیات سے مزین تعمرات جاری ہیں، پہلے کلاک ٹاور اور جبل عمر کے چالیس ٹاور اور ابراج قدائی کمپلیکس بھی جلد مکمل ہونے والا ہے۔

    ابراج قدائی کمپلیکس دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ہے اور حرم مکہ سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر بنایا جا رہا ہے، اس پر لاگت ساڑھے تین ارب ڈالر آئی ہے، پینتالیس منزلہ عمارت میں دس ہزارکمرے، چار ہیلی پیڈ اور ستر ریسٹورانٹ شامل ہیں۔

    ہوٹل کی تعمیر کے لیے رقم سعودی وزیر خزانہ نے فراہم کی جبکہ اس کا ڈیزائن بین الاقوامی کمپنی دارالاہندسہ نے تیار کیا ہے، ہوٹل اتنا بڑا ہے کہ یہاں سے شہر کے دوسرے علاقے اور قصبے چھوٹے دکھائی دیں گے۔

    امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ہوٹل دوہزار سترہ میں مکمل ہو جائے گا۔

    ماہرین کے مطابق سعودیہ عرب کی معیشت کا دارو مدار میں تیل پر تھا، جس کو شاہ سلمان کی معاشی اصلاحات نے تبدیل کرکے تعمیرات اور مذہبی سیاحت کی جانب سے مبذول کیا ہے۔

    ہر سال عمرے اور حج سے سعودیہ عرب کو بارہ ارب ڈالر حاصل ہوتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مکہ: دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل رواں سال کھول دیا جائے گا

    مکہ: دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل رواں سال کھول دیا جائے گا

    ریاض: مکہ المکرمۃ میں واقع دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ابراج کدائی رواں سال عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ المکرمۃ میں تعمیر ہونے والے اس ہوٹل میں 10 ہزار کمرے ہیں اور یہ 14 لاکھ اسکوائر میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔

    سعودی حکومت اس ہوٹل کی تعمیر کے لیے  3.5 ارب ڈالرز خرچ کرے گی جو پاکستانی روپے کے حساب سے تین کھرب 65 ارب بنتے ہیں۔

    دس ہزار کمروں پر مشتمل اس ہوٹل کا پانچواں فلور شاہی خاندان کے لیے مختص کیا گیا ہے اور یہ ہوٹل مسجد الحرام سے صرف دو کلومیٹر پر واقع ہے جہاں ہر سال لاکھوں عازمین حج اور عمرہ زائرین رہائش اختیار کرسکیں گے۔

    اس ہوٹل میں 12 ٹاورز ہیں اور بلڈنگ میں موجود 10 ہوٹل میں 4 اسٹارز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ دو میں 5 اسٹار سہولیات دی جائیں گی اور وہ کمرے اہم افراد کے لیے مختص کیے جائیں گے۔

    ہوٹل کی تعمیر کے لیے رقم سعودی وزیر خزانہ نے فراہم کی جبکہ اس کا ڈیزائن بین الاقوامی کمپنی دارالاہندسہ نے تیار کیا ہے، ہوٹل اتنا بڑا ہے کہ یہاں سے شہر کے دوسرے علاقے  اور قصبے چھوٹے دکھائی دیں گے۔

    پڑھیں: ’’ سعودی عرب کا تفریحی شہر بنانے کا اعلان ‘‘

    مزید پڑھیں: ’’ دبئی ، دنیا کی پہلی گھومنے والی عمارت کی تعمیر کا آغاز ‘‘