Tag: world market

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ

    اسلام آباد : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لندن برینٹ خام تیل اٹھاسی ڈالر اکیانوے سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    اس کے علاوہ امریکی ڈبلیوٹی آئی ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت بیاسی ڈالرنواسی سینٹ فی بیرل پر آگئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بھی 3.41 ڈالر (3.67 فیصد) کمی کے ساتھ 89.84 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    واضح ہے کہ 29 اگست سے اب تک امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 14 ڈالر تک کمی ہوچکی ہے۔ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ پاکستان میں پٹرول دن بدن مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دنیا میں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ممالک نے رواں ماہ ستمبر میں اپنی پیداوار میں قدرے اضافہ کرنے پر اتفاق کیا تھا تاکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔

    تیل پیدا کرنے والے گروپ ’اوپیک پلس‘ کے اراکین جس میں روس بھی شامل ہے، مشترکہ طور پر پیداوار میں 100,000 (ایک لاکھ) بیرل یومیہ اضافہ کریں گے۔ یاد رہے کہ جولائی اور اگست کے دوران یومیہ 600,000بیرل کا اضافہ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب تیل درآمد کرنے والے ممالک تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اس سے بھی بڑا اضافہ چاہتے تھے۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

    نیو یارک : کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تاحال گراوٹ کا شکار ہیں، برینٹ کروڈ کی قیمت 58سینٹ کمی کے بعد 29.4 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر نیچے آگئیں اور ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 58 سینٹ کمی کے بعد 29.4 ڈالر فی بیرل ہوگئی، عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران یو ایس کروڈ 39 سینٹ کمی کے بعد 25.39 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا۔

    اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

    کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی نے سعودی عرب کی جانب سے پیداوار میں کمی کے اعلان کا مثبت اثر بھی زائل کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس ایک بار پھر اپنے پنجے گاڑھ رہا ہے، چین اور جنوبی کوریا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق متاثرہ شہروں میں لوگ ایک بار پھر کرونا کا شکار ہورہے ہیں۔

  • عالمی منڈی : خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    عالمی منڈی : خام تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بدترین کمی کے بعد اب اضافہ دیکھا جارہا ہے، امریکی خام تیل کی قیمت 26 ڈالر تک ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 30 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

    امریکی خام تیل کی قیمت میں 3.37 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 26 ڈالر 96 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    معاشی ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمت میں اضافہ قیمتوں پر ممکنہ معاہدے کی امید پر ہوا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس اور سعودی عرب میں قیمتوں پر معاہدہ جلد متوقع ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی منڈی میں اس وقت خام تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر ہے، روس اور سعودی عرب نے پیداوار بڑھانے کے ساتھ قیمتوں میں بھی کمی کی ہے۔

    مجموعی طور پر کرونا وائرس کی وجہ سے عالمی سطح پر خام تیل کی طلب اور اس کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    چند روز قبل تک خام تیل کی قیمت 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی، امریکی خام تیل 20 ڈالر پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا تھا۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی

    واشنگٹن : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت29سال کی کم ترین سطح پر آگئی، امریکی خام تیل کی قیمت30 فیصد کمی کے بعد 29 ڈالر88 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 30 سال کی کم ترین سطح  پر آگئیں، عالمی منڈی میں 27 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی، دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں۔

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 1991 کی خلیجی جنگ کے بعد 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، امریکی خام تیل کی قیمت میں11 ڈالر 374 سینٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 31فیصد کمی کے بعد 29 ڈالر 88 سینٹ فی بیرل پر آگئی۔

    اس کے علاوہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں26اعشاریہ89 فیصد کی کمی سامنے آئی ہے، قیمت میں12ڈالر 15سینٹس کی کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 33ڈالر 3 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

  • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی / اسلام آباد : عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی ڈالر قیمت میں 09 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد فی اونس قیمت 1589 تک پہنچ گئیں۔

    جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اضافے کے منفی نتائج مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے اور قیمتوں میں پچاس روپے فی تولہ اضافہ ہوا۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت91550 روپے ہوگئی، جبکہ10گرام سونا43 روپے اضافے کے بعد 78489 روپے کا ہوگیا۔

    آج کے بھاؤ

    فی تولہ : 91،550 روپے

    دس گرام : 78 ہزار 489 روپے

    کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کے صرافہ بازاروں میں سونے کی لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

  • عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود سونے کی قیمت میں کمی

    عالمی منڈی میں اضافے کے باوجود سونے کی قیمت میں کمی

    کراچی : سونے کی قیمت50روپے کمی کے بعد 84500 روپے فی تولہ ہوگئی، جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا، مقامی مارکیٹ میں سونا غیر معمولی طور پر سستا ہوگیا۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 03ڈالر کا اضافہ ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 50روپے کمی ہوئی۔

    اس حوالے سے چئیرمین جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت50روپے کمی کے بعد84500روپے فی تولہ ہوگئی ہے جبکہ10گرام سونے کی قیمت40روپے کمی کے بعد72445روپے ہوگئی۔

    اس کے علاوہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت3ڈالر اضافے کے بعد1463ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
    چئیرمین محمد ارشد کے مطابق ہفتہ کے آغاز میں عالمی مارکیٹ میں سونا 03 ڈالر اضافہ کے بعد سونا 1463 ڈالر فی اونس کی سطح پر رہا۔

    صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔

    علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 20پیسے کمی ہوگئی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر6 ماہ بعد 154روپے70 پیسے پر بند ہوا۔

  • عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کا اضافہ، سونے کی فی تولہ قیمت 86000 روپے ہوگئی

    عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کا اضافہ، سونے کی فی تولہ قیمت 86000 روپے ہوگئی

    کراچی : بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی واضح نظر آنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونا کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 1467 ڈالر تک پہنچ گئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت200روپے اضافے کے بعد86000روپے ہوگئی، عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں8 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1467 ڈالر ہوگئی،10گرام سونے کی قیمت172روپے اضافے کے بعد73731روپے ہوگئی۔

    قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73 ہزار 731 روپے ہوگئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت مستحکم

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت مستحکم

    لاہور : عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس سونے کی قیمت میں اضافہ کے باعث صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔

    تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1505 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

    اس کے علاوہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے 171 روپےکا اضافہ ہوگیا۔

    قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 87 ہزار 400 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 74 ہزار 931 روپے ہوگئی۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1050روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 900 روپے پر مستحکم رہی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

    کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں400روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا تین ڈالر کمی سے1312ڈالر فی اونس کا ہوگیا اس کے باوجود پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپےکا اضافہ کردیا گیا۔

    جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت70300 روپے تک جاپہنچی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت60271 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر پانچ پیسے مہنگا ہوکر139روپے49 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر40 پیسے مہنگا ہوا، ڈالر کی قیمتوں میں اضافے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت140روپے30 پیسے ہو گئی۔

    آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت 50ہزار600 تک جا پہنچی

    سونے کی فی تولہ قیمت 50ہزار600 تک جا پہنچی

    کراچی : بین الااقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ایشیائی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کے اضافہ سے سونے کی فی اونس قیمت 12سو 66  ڈالر ہوگئی۔

    ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان تنازعہ کے باعث ہے۔

    عالمی منڈی میں اضافے کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور86 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    اضافہ کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار600 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر43 ہزار371 روپے ہوگئی۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی امریکی خام تیل کی قیمت20 سینٹس کمی کے بعد 49 ڈالر فی بیرل ہوگئی، نارتھ برینٹ خام تیل24 سینٹس کمی کے بعد51 ڈالر 90 سینٹس میں فروخت ہورہا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔