Tag: World market rate

  • سونے کی قیمت میں اچانک سینکڑوں روپے اضافہ

    سونے کی قیمت میں اچانک سینکڑوں روپے اضافہ

    کراچی : عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر بھی فی تولہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ سونا قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 2لاکھ 18ہزار روپے تولہ ہوگئی ہے۔

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 7ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد کم سے کم قیمت 2045ڈالر جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت2065ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

    سونا

    اس حوالے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 218000روپے اور 10گرام سونا 857 روپے اضافے سے ایک لاکھ 86 ہزار 9 سو روپے کا ہوگیا۔

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2660 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2280.52روپے پر مستحکم رہی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز 5 جنوری کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 9 ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 58 ڈالر کی سطح پر آگئی تھی۔

    جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200روپے کم ہوکر 2 لاکھ 17 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

  • پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کا امکان

    اسلام آباد : ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق عالمی منڈی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی11 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔

    اس حوالے سے اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہی، گزشتہ ماہ کی نسبت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی جب کہ حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا لہٰذا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اور حکومت ٹیکس سطح کم یا زیادہ کرنے کے بعد قیمت کا حتمی تعین کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی ہے تاہم لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے جب کہ ٹیکس دوگنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں۔

    اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری آج حکومت کو بجھوائی جائے گی جب کہ آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔