Tag: world media

  • وزیراعظم عمران‌ خان  کے ‘احساس ایمرجنسی کیش پروگرام’ کا عالمی میڈیا بھی معترف

    وزیراعظم عمران‌ خان کے ‘احساس ایمرجنسی کیش پروگرام’ کا عالمی میڈیا بھی معترف

    واشنگٹن : عالمی میڈیا بھی وزیراعظم عمران‌ خان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا معترف ہوگیا، امریکی نشریاتی ادارے نے وفاقی حکومت کے عوامی ریلیف کیلئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا پروگرام پاکستانی تاریخ میں معاشرتی تحفظ کاسب سے بڑا منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی اور امریکی نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے رپورٹ شائع کردی۔

    امریکی نشریاتی ادارے رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان نےاپنی تاریخ میں معاشرتی تحفظ کا سب سے بڑاپروگرام شروع کردیا ہے، کورونا وائرس کےدوران لاک ڈاؤن کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان اپنے غریب شہریوں میں تقریباً ایک ارب ڈالر تقسیم کرے گا۔

    سی این این نے لکھا ثانیہ نشتر کے مطابق منصوبے کے تحت ایسے شہریوں کی مدد تک پہنچاجائےگا جوموجودہ حالات میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ منصوبے کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائےگی تاکہ وہ اشیائے خورونوش حاصل کرسکیں۔

    سی این این نے لمز کے پروفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اتنے بڑے منصوبےکی تکمیل کیلئے پاکستان کا فلاحی ڈھانچہ پاکستان کو دیگر ترقی پذیرممالک کے مقابلے میں زیادہ فائدہ دے گا۔

    سی این این نے لکھا ایک سینئر صحافی نےپروگرام اہم قراردیا اور کہا پاکستان میں غریب روزانہ کی بنیاد پر کماتے اور خرچہ چلاتے ہیں، جس دن ان کی کمائی نہیں ہوتی اس دن کو کھانا نہیں ملتا، پروگرام اگرکامیابی سےپایہ تکمیل تک پہنچا تویہ ان لوگوں کونہایت ضرورت مدد فراہم کرے گا۔

    گذشتہ روز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کےتحت مستحقین کیلئے ادائیگیوں کاآغاز کیا گیا تھا ، پروگرام کےتحت ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کو ماہانہ بارہ ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، پروگرام میں ملک بھرکےمستحقین میں 144 ارب روپےتقسیم کئےجائیں گے۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں ایک دن میں 49.2ارب روپے بینکوں کو منتقل کر دئیے، روزانہ لاکھوں پیغامات مستحق افراد تک پہنچائے جا رہے ہیں ، ڈھائی ہفتے میں ساری رقم بینکوں کےحوالے کر دیں گے۔

  • پاکستان میں عام انتخابات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

    پاکستان میں عام انتخابات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز

    کراچی : پاکستان میں عام انتخابات عالمی میڈیا کے توجہ کا مرکز رہے، امریکی اوربرطانوی میڈیا نے الیکشن کی لمحہ بہ لمحہ خبریں لوگوں تک پہنچائیں۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن 2018 میں عالمی میڈیا کی دلچسپی غیر معمولی رہی، ووٹنگ کے آغاز سے لے کر نتائج تک پاکستانی انتخابات کے بارے میں خصوصی رپورٹس نشر کی گئیں۔

    بی بی سی نے ہیڈلائن دی ، ابتدائی نتائج میں تحریک انصاف کو برتری۔

    برطانوی خبرایجنسی رائٹرز کا کہنا تھا انتخابات میں عمران خان کو برتری نتائج تاخیر کا شکار۔

    وائس آف امریکا نے کہا کپتان کا بلا چل گیا، پی ٹی آئی دیگرجماعتوں سے آگے۔

    واشنگٹن پوسٹ نے سرخی لگائی کرکٹ لیجنڈ عمران خان پاکستانی الیکشن میں آگے۔

    نیویارک ٹائمزکا بھی یہی کہنا تھا کہ پاکستانی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی میں سابق کرکٹ اسٹارعمران خان کو برتری حاصل۔

    افغان میڈیا نے بھی عمران خان کی برتری کی نمایاں اندازمیں نشرکیا۔

    یاد رہے کہ انتخابات 2018 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہیں۔

    قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ مسلم لیگ ن نے 64 اور پیپلزپارٹی نے 38 نشستیں حاصل کیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مریم نوازکی کلیبری فونٹ میں جمع کرائی گئی جعلی دستاویزات کی عالمی میڈیا میں گونج

    مریم نوازکی کلیبری فونٹ میں جمع کرائی گئی جعلی دستاویزات کی عالمی میڈیا میں گونج

    واشنگٹن : پاناما جے آئی ٹی رپورٹ میں کلیبری فونٹ کا تذکرہ آنے کے بعد عالمی میڈیا نے کلیبری فونٹ اورمریم نواز کے حوالے سے نمایاں کوریج کی۔

    جے آئی ٹی میں مریم نوازکی کلیبری فونٹ میں جمع کرائی گئی دستاویزات سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ عالمی میڈیا کی بھی نمایاں خبربن گئی۔

    گلف نیوز نے خبر لگائی کلیبری فونٹ نے نوازشریف کی بیٹی کے غلط کاموں کو ظاہر کردیا۔

    برطانوی اخبار گارجین کا کہنا تھا کہ فونٹ گیٹ نے پاکستانی وزیراعظم کے لئے خطرہ پیدا کردیا، سوشل میڈیا پرفونٹ گیٹ کی مہم نے حکمران خاندان کے لئے مشکل کھڑی کردی۔

    سی بی ایس نیوز نے کلیبری فونٹ کے حوالے سے خبر میں کہا کہ کیلبری فونٹ وزیراعظم نوازشریف کی حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

    بی بی سی نے کہا فونٹ کے ماہرین متفق ہیں کہ کلیبری فونٹ کا استعمال دوہزار سات میں شروع ہوا جبکہ مریم نوازکی پیش کی گئی دستاویزات دوہزارچھ کی ہیں۔

    واضح رہے کہ پاناما جے آئی ٹی نے مریم نواز کی دستاویزات میں سے ایک ایسی چھوٹی سی غلطی پکڑی، جس نے شریف خاندان کے سارے ثبوتوں کو جھوٹا ثابت کردیا، دستاویزات جس فونٹ سے ٹائپ ہوا وہ اس سال ریلیز ہی نہیں ہوا۔

    دوسری جانب یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد دنیائے معلومات کی سب سے بڑی ویب سائٹ وکی پیڈیا پر کیلیبری فونٹ سے متعلق ڈیٹا تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وکی پیڈیا نے اسے عارضی طور پر بلاک کردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جے آئی ٹی رپورٹ ، دنیا بھر کے اخبارات اور جرائد میں ٹاپ اسٹوری کے طور پر شائع

    جے آئی ٹی رپورٹ ، دنیا بھر کے اخبارات اور جرائد میں ٹاپ اسٹوری کے طور پر شائع

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پیش کردہ حتمی جے آئی ٹی رپورٹ کی خبر کو دنیا بھر کے اخبارات اور جرائد نے ٹاپ اسٹوری کے طور پر شائع کیا۔

    عالمی منظر نامے میں بھی شریف خاندان کے خلاف جاری پانامہ لیکس جے آئی ٹی رپورٹ کی خبر کو نمایاں جگہ دی گئی، صف اول کے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے سرخی لگائی کے الزامات ثابت ہونے کے باوجود وزیر اعظم نواز شریف نے استفیٰ دینے سے انکار کر دیا۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق انیس سو نوے سے اقتدار میں موجود شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیس ایک بار پھر کھل گیا ہے۔

    معاشی خبروں کےحوالے سے مستند نام بلوم برگ نے سرخی لگائی کہ نامعلوم زرائع سے حاصل دولت پر وزیراعظم کا عدالتی کاروائی کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    ایسی ہی ہیڈلائن سنگاپور کے اخبار اسٹریٹس ٹائمز کی بھی تھی۔

    جے آئی ٹی حتمی رپورٹ کی گونج بھارت میں بھی سنائی دی، ہندوستان ٹائمز نے لکھا کہ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی تحقیقاتی رپورٹ نواز شریف کے لیے مزید مشکلات پیدا کرے گی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں