Tag: world mothers day

  • وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا بھر کی ماؤں کو سلام

    وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا بھر کی ماؤں کو سلام

    ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم سب مل کر ماں کےعظیم رشتے کوسلام پیش کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں ماں سے زیادہ مخلص رشتہ کوئی نہیں، اللہ تعالی نے انسان سے اپنی محبت کے تعارف کا ذریعہ ماں کو بنایا، اللہ تعالی ٰنے جنت ماں کے قدموں تلے رکھ دی۔

    انہوں نے کہا کہ ماں کی خدمت دراصل انسان کے کردار کی گواہی ہوتی ہے، آئیے ماؤں کی خدمت کرکے دنیا اورآخرت سنوار لیں کیونکہ ہرانسان کی کامیابی کے پیچھے اس کی ماں کی دعا اہم ذریعہ ہوتی ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج کے دن ہم فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی ماؤں کو بھی خاص سلام پیش کرتے ہیں، فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں کئی ماؤں کے بیٹے شہید کردیے گئے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مدرٹریسا اور ڈاکٹر رتھ فاؤ اور محترمہ بلقیس ایدھی جیسی عظیم ماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اللہ تعالی ٰہماری مرحوم ماؤں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

    انہوں نے کہا کہ میری عظیم والدہ نے ہمیں اللہ رسول، اسلام اور پاکستان سے محبت کرنا سکھایا، زندگی میں مشکلات کا مقابلہ کرنے کاحوالہ دیا،عاجزی و انکساری سکھائی، آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے والد اور والدہ کی تربیت کی بدولت ہوں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ جن کی مائیں سلامت ہیں وہ اُن کی دل و جان سے خدمت کریں، ماں کا رشتہ ایک سانجھا اور عظیم رشتہ ہے۔

  • ماں تیری عظمت کو سلام ، ماﺅں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    ماں تیری عظمت کو سلام ، ماﺅں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماں سے اپنی محبت کے اظہار کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد ماؤں کی عظمت کا اعتراف اورانہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

    اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں ماﺅں سے محبت اوران کے احترام کو فروغ دینا ہے مگربہت سی مائیں ایسی بھی ہیں جوناخلف اولاد کی نافرمانی کی وجہ سے اپنی زندگی اولڈ ہاؤس میں گزارنے پر مجبور ہیں۔

    اس عظیم دن کی مناسبت سے گوگل نے بھی ماں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔

    Image result for mother's day doodle 2019

    یاد رہے کہ ماﺅں کے عالمی دن منانے کی تاریخ بہت قدیم ہے اور اس کا سب سے پہلے یونانی تہذیب میں سراغ ملتا ہے جہاں تمام دیوتاوں کی ماں ”گرہیا دیوی“ کے اعزاز میں یہ دن منایا جاتا تھا۔

    ماؤں کا دن ہر سال یہ دن مختلف ممالک میں منایا جاتا ہے، عالمی طور پر اس کی کوئی ایک متفقہ تاریخ نہیں، یہ دن مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔ پاکستان اور اطالیہ سمیت اکثر ممالک یہ دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے اور کئی ایسے ممالک بھی ہیں جو یہ دن جنوری ،مارچ ،نومبر یا اکتوبر میں مناتے ہیں۔

    سولہویں صدی میں ایسٹر سے 40 روز پہلے انگلستان میں ایک دن ”مدرنگ سنڈے“ کے نام سے موسوم تھا۔ امریکہ میں مدرز ڈے کا آغاز 1872ء میں ہوا۔

    سن 1907ء میں فلاڈیفیا کی اینا جاروس نے اسے قومی دن کے طور پر منانے کی تحریک چلائی جو بالآخر کامیاب ہوئی اور 1911ء میں امریکہ کی ایک ریاست میں یہ دن منایا گیا۔

    ماؤں کا عالمی دن‘ ماں کی یاد میں لکھی خوں رلاتی نظم

    ان کوششوں کے نتیجے میں 8 مئی 1914ء کو امریکہ کے صدر ووڈرو ولسن نے مئی کے دوسرے اتوار کو سرکاری طورپر ماؤں کا دن قراردیا، اب دنیا بھر میں ہرسال مئی کے دوسرے اتوار کو یہ دن منایا جاتا ہے۔

    پاکستان میں اس دن کے حوالے سے لوگ دوطبقوں میں تقسیم نظرآتے ہیں، ایک وہ جو اس دن کو ماﺅں کی عظمت کے لیے اہم قرار دیتے ہیں، جبکہ دوسرے طبقے کا کہنا ہے کہ ماﺅں سے محبت کے لیے ایک دن مختص کرنے کا کیا جواز جبکہ ماں جیسی عظیم ہستی ہمیشہ محبت وتکریم کے لائق ہے۔

    ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر ہمیںیہ یادرکھنا چاہیے کہ والدین ایک سائے کی طرح ہیں جن کی ٹھنڈک کا احساس ہمیں اس وقت تک نہیں ہوتا جب تک یہ سایہ سر پر موجود رہتا ہے، جونہی یہ سایہ اُٹھ جاتا ہے تب پتہ چلتاہے کہ ہم کیا کھو بیٹھے ہیں۔