Tag: world ranking

  • عالمی درجہ بندی : ٹینس کے بادشاہ نوواک جوکووچ سب سے آگے، نڈال کا دوسرا نمبر

    عالمی درجہ بندی : ٹینس کے بادشاہ نوواک جوکووچ سب سے آگے، نڈال کا دوسرا نمبر

    نئی دہلی : ٹینس اسٹار سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنا لوہا ایک بار پھر منوا لیا، عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر برقرار بیں، فرنچ اوپن کے فائنل میں شکست کے باوجود رینکنگ میں کمی نہیں آئی۔

    فرنچ اوپن کے فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال سے ٹائٹل میچ میں شکست کے باوجود سربیا کے نوواک جوکووچ عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ 13 ویں بار ٹائٹل جیتنے والے نڈال دوسرے نمبر پر ہیں۔

    33سالہ جوکووچ کے عالمی درجہ بندی میں11740 پوائنٹس ہیں اور انہیں فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچنے کا فائدہ480 پوائنٹس کے اضافے کی شکل میں ہوا۔ اس سال جوکووچ کی یہ دوسری شکست تھی اور اس کا 18 واں گرینڈ سلم جیتنے کا خواب نڈال سے ٹکراکر ٹوٹ گیا۔

    رولن گیرو کے کلے کورٹ پر اپنی 100 ویں جیت کے ساتھ 13 واں ٹائٹل جیتنے والے رافیل نڈال نے سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کے 20 گرینڈ سلم ٹائٹل کا عالمی ریکارڈ کی برابری کرلی اور درجہ بندی میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

    دفاعی چیمپیئن ہونے کی وجہ سے نڈال کو اس بار ٹائٹل بچانے کے باوجود کوئی پوائنٹس نہیں ملا، جوکووچ اور نڈال کے درمیان فاصلہ اب 1890 تک جا پہنچا ہے۔

    اس کے علاوہ عالمی درجہ بندی میں آسٹریا کے ڈومینک تھیام تیسرے اور ٹورنامنٹ سے باہر رہنے والے راجر فیڈرر چوتھے نمبر پر ہیں۔

    سیمی فائنل میں جوکووچ سے ہارنے والے یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس ایک مقام کے فائدے کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ سیمی فائنل میں نڈال سے شکست کھانے والے ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمین ٹاپ 10 میں داخل ہوگئے۔ شوارٹزمین چھ مقام کی چھلانگ لگا کر آٹھواں نمبر پر آگئے۔

  • پاکستان کی چھ جامعات، آٹھ سوبہترین جامعات میں اپنی جگہ بنانےمیں کامیاب

    پاکستان کی چھ جامعات، آٹھ سوبہترین جامعات میں اپنی جگہ بنانےمیں کامیاب

    کراچی: پاکستانی کی چھ جامعات دنیا کی آٹھ سو بہترین جامعات میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئےکاریلی سائمنڈ نامی ادارے نے آج 16 ستمبر 2015 کو آٹھ سو بہترین جامعات کی فہرست جاری کی ہے جس میں کراچی یونیورسٹی سمیت چھ جامعات نے اپنی جگہ بنالی ہے۔

    پاکستانی جامعات


    عالمی رینکنگ میں جگہ بنانے والی جامعات مندرجہ ذیل ہیں

    نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد۔

    نسٹ سال 2012 میں جاری ہونے والی رینکنگ میں 401 نمبر پرتھی جہاں سے یہ501 نمبر پر آگئی ہے۔

    قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد۔

    قائداعظم یونیورسٹی کو عالمی رینکنگ میں 651 واں درجہ ملا ہے جبکہ ایشیائی ممالک کی جامعات میں یہ 116 ویں نمبر پرہے۔

    لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس)۔

    لاہور کی لمس یونیورسٹی بھی 100 درجے تنزلی کے ساتھ 701 نمبرپر آگئی ہے اس سے قبل سال 2012 کی عالمی رینکنگ میں لمس 601 نمبر پر تھی جبکہ ایشیائی ممالک کی جامعات میں لمس 161 ویں نمبر پر ہے۔

    یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یوای ٹی) لاہور۔

    یو ای ٹی لاہور بھی عالمی رینکنگ میں 701 ویں نمبر پر ہے جبکہ ایشیائی ممالک کی جامعات میں اس کا درجہ 251ہے۔

    جامعہ کراچی

    جامعہ کراچی عالمی رینکنگ میں سال 2013 سے 701 ویں پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ عالمی جامعیات کی رینکنگ میں جامعہ کراچی 251 ویں نمبرہے۔

    جامعہ لاہور

    جامعہ لاہور بھی عالمی رینکنگ میں 701 ویں رینک پر براجمان ہے۔

    بھارت کی جامعات


    دریں اثناء بھارت کی 14 جامعات عالمی یونیورسٹیز کی رینکنگ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں ہیں۔

    صف اول کی جامعات


    دوسری جانب اس رینکنگ میں دنیا بھرکی جوجامعات اولین صف میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں وہ درج ذیل ہیں۔

    میساچیوٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)۔

    ہارورڈ یونیورسٹی

    یونیورسٹی آف کیمبرج

    اسٹین فورڈ یونیورسٹی

    کیلی فورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی

    یونیورسٹی آف آکسفورڈ

    یونیورسٹی کالج لندن

    امپیریل کالج لندن

    اتھ زیورخ ( سوئس فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی)۔

    یونیورسٹی آف شکاگو

  • تھائی بادشاہ دنیا کے سب سے امیراورقدیم حکمران نکلے

    تھائی بادشاہ دنیا کے سب سے امیراورقدیم حکمران نکلے

    بنکاک: تھائی بادشاہ بھومیبل ادلیادیج دنیا کی عمرترین شاہی شخصیت کے طورپرابھر کرسامنے آئے ہیں۔

    غیرملکی میگزین کے مطابق بادشاہ کے کل اثاثوں کی کل مالیت 35 بلین ڈالر ہے۔

    تھائی باددشاہ کو ایک اعزاز اورحاصل ہے، وہ دنیا میں سب سے طویل عرصہ حکومت کرنے والے حکمران ہیں۔ انہوں نے جون 1946 میں عنانِ سلطنت اپنے ہاتھ میں لی تھی اور ان کو تھائی لینڈ پرشاہی کرتے 68 سال بیت چکے ہیں۔

    متحدہ عرب امارت کے شیخ خلیفہ بن زید النہیان 23 بلین ڈالرکے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور سعودی عرب کے مرحوم فرماں روا شاہ عبداللہ 18 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبرپررہے۔

    بادشاہ ادلیادیج کی جائیداد اور سرمایہ کاری کا تمام تر انتظام و انصرام کراؤن پراپرٹی بیورو نامی ادارے کے سپرد ہے جو نا تو سرکاری ادارہ ہے اور نا پرائیوٹ بلکہ اس کی علیحدہ ایک حیثیت ہے۔