Tag: world richest men

  • مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

    مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

    نیویارک : مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس سب سے زیادہ دولت کما کر ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ۔

    دنیا بھر میں سب سے زیادہ دولت کما کر بل گیٹس نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا، مالیاتی جریدے فوربز کے مطابق اس سال پھر بل گیٹس تین ارب ڈالر کما کر سب پر بازی لے گئے۔

    اس سال بل گیٹس کی دولت اور اثاثوں کی مالیت 76 ارب ڈالر ہوگئی ہے جو کہ گذشتہ سال 67 ارب ڈالر تھی،۔امریکی جریدے کے مطابق گزشتہ 20 برسوں میں 15 برس گیٹس دنیا کے سب سے امیر آدمی بنے ہیں۔

    دولت مندوں میں دوسری پوزیشن ستتر ارب ڈالر رکھنے والے میکسیکو کے صنعت کار کارلوس ساسلم کی ہے جبکہ تیسرے نمبر پر بہتر ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ برکشائران کمپنی کے سربراہ وارن بفیٹ ہیں۔

    جریدے کے مطابق اس وقت دنیا میں اٹھارہ سو چھبیس ارب پتی ہیں۔

    دو ہزار چودہ کے ارب پتی افراد کی فہرست میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے وابستہ افراد کی تعداد زیادہ ہے اور سب سے زیادہ دولت کمانے کے معاملے میں سب سے آگے فیس بک کے بانی مارک زیربرگ رہے، جن کے اثاثوں کی مالیت گزشتہ سال سے تقریباً دوگنی ہو کر 28 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے، اس کے علاوہ واٹس ایپ کے بانی جین یام اور برائن اییٹن کا نام بھی ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل ہے۔

  • انگریزی کے علاوہ کوئی اور غیرملکی زبان بولنا نہیں آتی، بل گیٹس

    انگریزی کے علاوہ کوئی اور غیرملکی زبان بولنا نہیں آتی، بل گیٹس

    نیویارک :مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے امیر ترین آدمی بل گیٹس نے اپنی زندگی کے بارے۔ میں دلچسپ انکشاف کیا کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا مائیکروسافٹ کا ناکام ایم پی تھری پلئیر یا کامک سنس نہیں بلکہ صرف انگریزی زبان بولنا ہے۔

    بل گیٹس نے یہ ریڈیٹ پر ہونے والے ایک سیشن کے دوران بتایا کہ ‘میں خود کو بہت بیوقوف سمجھتا ہوں کیونکہ مجھے انگریزی کے علاوہ کوئی اور غیرملکی زبان بولنا نہیں آتی ۔

    انہوں نے کہا کہ وہ کوئی اور زبان سیکھنا چاہتے ہیں، میری خواہش ہے کہ میں فرنچ، عربی یا چینی زبان جانتا ہوتا۔

    بل گیٹس نے کہا کہ مجھے اب بھی توقع ہے کہ میں کوئی ایک غیرملکی زبان سیکھنے کے لیے وقت نکال سکوں گا ممکنہ طور پر یہ فرنچ ہوسکتی ہے کیونکہ وہ سب سے آسان ہے۔

    انہوں نے ایک اور انکشاف کیا کہ وہ فیس بک کے بانی مارک زیوکربرگ سے بہت متاثر ہے اور کہا کہ گزشتہ سال  چین کے دورے کے دوران مارک نے طالبعلموں سے مینڈرین زبان میں سوال جواب کے سیشن میں حصہ لے کر مجھے حیران کردیا اور واقعی زبردست کام تھا۔