Tag: world snooker champion ship

  • کبوتر کی حرکت نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا، ویڈیو وائرل

    کبوتر کی حرکت نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا، ویڈیو وائرل

    ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ2022 میں ایک حیرت انگیز اور ناقابل یقین واقعے نے سب کو مسکرانے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    عام طور پر کسی خاص مقام پر جہاں سخت سیکورٹی نافذ ہو وہاں کسی پرندے کا پر مارنا بھی محال ہے لیکن حال ہی میں ایک بہت بڑے ایونٹ میں ایک پرندہ نے اسنوکر کے کھیل میں خلل ڈالا۔

    جی ہاں2022 کی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں حیران کن انداز میں ایک کبوتر نے کھلاڑیوں اور شائقین کو حیران کردیا۔

    وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مارک سیلبی اور یان بِنگٹاؤ کے درمیان میچ کے دوسرے راؤنڈ کے دوران ایک کبوتر کروسیبل تھیٹر کے آڈیٹوریم کے اندر اچانک اڑ کر نیچے آگیا۔

    کبوتر اپنے مختصر انداز سے نیچے آکر اسنوکر ٹیبل کے کنارے کی پٹی پر آکر بیٹھ گیا۔ اس موقع پر اپنی باری کے منتظر یان بِنگٹاؤ اسٹک کو صاف کرتے کرتے یہ منظر دیکھ کر چونک گئے۔

    اس کے بعد کبوتر کو ایک ریفری نے باہر نکالا جس کے تھوڑی دیر بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا، سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو خوب انجوائے کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے دی گارڈین کے مطابق ٹورنامنٹ کے حکام نے بعد میں اس بات کی تصدیق کی کہ پرندے کو پکڑلیا گیا تھا اور اسے بغیر کسی نقصان کے چھوڑ دیا گیا۔

  • ورلڈ اسنوکر چیمپیئن، محمد سجاد کو فائنل میں شکست

    ورلڈ اسنوکر چیمپیئن، محمد سجاد کو فائنل میں شکست

    بنگلور: چینی کیوئسٹ نے پاکستان کے محمد سجاد کو ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔بنگلور میں عالمی اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد سجاد اور چودہ سالہ چینی کیوئسٹ یان بنگ ٹاؤ کے درمیان کانٹے دار ہوا۔

    اعصاب شکن مقابلہ آٹھ گھنٹے تک جاری رہا، چودہ سالہ چینی کیوئسٹ نے تجربہ کار محمد سجاد کا بھرپور مقابلہ کیا۔ بیسٹ آف فیفٹیس فریم کے فائنل میں چینی کیوئسٹ کو ابتدا میں برتری حاصل ہوئی۔،

    لیکن محمد سجاد کے شاندار کم بیک نے حریف کیوئسٹ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی، سات سات فریم سے مقابلہ برابر ہونے کے بعد فیصلہ آخری فریم میں ہوا۔ چینی کیوئسٹ نے آخری فریم جیت کر کم عمر ترین ورلڈ اسنوکر چیمپیئن بنے کا اعزاز حاصل کیا۔

  • ورلڈ اسنوکر ٹائٹل: محمد سجاد فائنل میں چینی کیوئیسٹ کے مدمقابل

    ورلڈ اسنوکر ٹائٹل: محمد سجاد فائنل میں چینی کیوئیسٹ کے مدمقابل

    بنگلور: ورلڈ اسنوکر چیمپئین شپ کا فائنل پاکستان کے محمد سجاد اور چین کے یان بنگٹاؤ کے درمیان جاری ہے۔

    ورلڈ اسنوکر چیمپئین کا ٹائٹل صرف ایک فتح کی دوری پر ہے۔ بنگلور میں جاری اسنوکر چیمپئین شپ میں پاکستان کے محمد سجاد کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔

    محمد سجاد نے سیمی فائنل میں چینی کیوئیسٹ کو تین کے مقابلے میں سات فریمز سے زیر کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    محمد سجاد آئی بی ایس ایف کے فائنل میں پہنچنے والے چوتھے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ فائنل میں محمد سجاد اور چین کے یان بنگٹاؤ مدمقابل ہیں۔

  • ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

    ورلڈ اسنوکرچیمپیئن شپ، پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

    بنگلور: بھارت کے شہر  بنگلور میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے کوالیفائی کرلیا ہے۔ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تین رکنی ٹیم شرکت کررہی ہے۔

    گروپ سی سے قومی چیمپیئن محمد سجاد ناقابل شکست رہتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچے ہیں۔ محمد آصف ٹوبا نے چھ میں سے پانچ میچز جیتے ہوئے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی ہے۔

    آصف ٹوبا آخری میچ میں آج بھارت کے ساہل نیر سے مدمقابل ہونگے۔ حمزہ اکبر نے برزایل کے کیوئسٹ کو باآسانی چار صفر سے ہرا کر چونسٹھ بہترین کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے بدھ سے شروع ہوگا۔

  • آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپیئن شپ بنگلورمیں شروع

    آئی بی ایس ایف ورلڈاسنوکر چیمپیئن شپ بنگلورمیں شروع

    بنگلور: آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ بھارتی شہر بنگلور میں شروع ہوگئی ہے، چینی کیوئسٹ زاو یی لونگ اعزاز کا دفاع کررہے ہیں۔

    بنگلور میں ہونی والی ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان سمیت پینتالیس ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی نمائندگی حمزہ اکبر، محمد آصف ٹوبا اور قومی چیمپیئن محمد سجاد کررہے ہیں۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ سابق عالمی چیمپیئن محمد آصف قومی کیوئسٹ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ پاکستانی کھلاڑی میگا ایونٹ میں سفر کا آغاز انیس نومبر سے کرینگے۔

    ایونٹ کا فائنل انتیس نومبر کو کھیلا جائیگا۔ مینز چیمپیئن شپ کی انعامی رقم سولہ ہزار ڈالرز رکھی گئی ہے۔