Tag: World T-20

  • ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نےبنگلہ دیش کو75رنزسےہرادیا

    ورلڈ ٹی 20: نیوزی لینڈ نےبنگلہ دیش کو75رنزسےہرادیا

    کولکتہ : نیوزی لینڈ نےبنگلادیش کو 75 رنزکےبڑے مارجن سےشکست دے دی۔ کیویز نےناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

    تفصیلات کے مطابق گھرکےشیربنگلادیش کولکتہ کےایڈن گارڈنز میں بھی ڈھیرہوگئے ، کیویز نے بنگال ٹائیگرز کے واحد میچ جیتنےکےارمانوں پربھی پانی پھیردیا۔

    ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتےہوئےنیوزی لینڈنےآٹھ وکٹ پرایک سو پینتالیس رنزبنائے۔ کین ولیمسن بیالیس، کولن منرو پینتس اورروس ٹیلراٹھائیس رنزبناکر نمایاں رہے۔

    ٹاپ آڈر کےآؤٹ ہوتے ہی مڈل آڈربلےبازوں نےہیتھارڈال ڈئیے۔ بنگلادیشی فاسٹ بولرمستفض الرحمان نے پانچ کیویزکاشکارکیا۔

    جواب میں کیوی بولرزبلےبازوں کے ڈراؤناخواب ثابت ہوئے۔ تمیم اقبال،شبیررحمان اورشکیب الحسن محض رسم پوری کرنے وکٹ پرآئے۔

    بنگلادیش کےصرف تین ہی بلےباز ڈبل فیگرمیں داخل ہوئے۔ شواگاتا ہوم سولہ رنزکےساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ گرانٹ ایلیٹ اوراس سودھی نے تین تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

    بولنگ وکٹ پربیالیس رنزبنانےپرولیمسن میچ کےبہترین کھلاڑی قرار پائے۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو7وکٹ سے شکست دے دی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو7وکٹ سے شکست دے دی

    بنگلور: ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ راؤنڈ میچ میں ویسٹ انڈیز نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے سری لنکن ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

    ورلڈ ٹی20کے سپر ٹین مرحلے کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں، بنگلور میں کھیلے گئے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے گروپ راؤنڈ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    دفاعی چیمپیئنز سری لنکن ٹیم نو وکٹ پر ایک سو بائیس رنز ہی بناسکی، تھیسارا پریرا چالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیموئل بدری 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔

    اس کے علاوہ براوؤ نے 2 جبکہ رسل اور براتھ ویٹ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے اوپنر آندرے فلیچر کی شاندار اننگز کی بدولت ہدف انیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔

    فلیچر نے لنکن بولرز کی جم کر پٹائی کی۔ فلیچر نے ناقابل شکست چوراسی رنز میں پانچ چھکے اور چھ چوکے لگائے۔ ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپیئن سری لنکا کو7وکٹ سے زیر کیا۔ آندرے فلچر نے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

     

  • آفریدی نے نہ ٹھیک بولنگ کی اور نہ ہی بولرزکا صحیح استعمال کیا،عمران خان

    آفریدی نے نہ ٹھیک بولنگ کی اور نہ ہی بولرزکا صحیح استعمال کیا،عمران خان

    کولکتہ: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے شاہد آفریدی کی کپتانی پر کئی سوالات اٹھادئیے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آفریدی نے نہ خود ٹھیک بولنگ کی اور نہ ہی دیگر بولرز کا صحیح استعمال کیا۔

    ٹیم انڈیاسے شکست پرسابق کپتان برہم ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ اس پرفارمنس کے بعد ایسے لگتاہے جیسے مجھے کھیلناپڑےگا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیم انڈیاسے ورلڈ کپ مقابلوں میں گیارہویں شکست نے عمران خان کو دلبرداشتہ کردیا۔ میچ سے پہلےسابق کپتان نےشاہدآفریدی کوجیت کاگربھی بتایا لیکن ٹیم نے عمران خان کےمفید مشورےضائع کردئیے۔ مشورے ضائع ہونےپرعمران خان نےآفریدی پرخوب غصہ نکالا۔

    بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اچھےسے اچھا کوچ بھی کچھ نہیں کرسکتا۔ میدان میں کپتان انچارج ہوتاہے۔ کسی کےمشورے کام نہیں آتے،ٹیم کوکیسےلڑانا ہے،فیصلہ کپتان کرتے ہیں۔ لیکن جب کپتان ہی دباؤ کا شکار ہو تو پھر پوری ٹیم پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    عمران خان نےکہاکہ آفریدی دباؤ میں تھے۔اسی وکٹ پربھارتی بولرزنے بہترین بولنگ کرائی، لیکن پاکستان نےکوئی ریگولر اسپنرنہیں کھلایا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی شکست کا ذمہ دار کسی ایک کھلاڑی کو قرار نہیں دیا جا سکتا لیکن پاکستان کے اسپنر نے اچھی بولنگ نہیں کی، ان کی لائن اور لینتھ ٹھیک نہیں تھی، اسپنر کے ذریعے سے ہم فائدہ اٹھا سکتے تھے لیکن آفریدی نے نہ خود ٹھیک بولنگ کی اور نہ ہی دیگر بولرز کا صحیح استعمال کیا۔

    عمران خان نے شاہدآفریدی کی کپتانی پرسوالات اٹھاتےہوئے کہا کہ میچ شروع ہونےسے آخرتک ٹیم کی کمان کپتان کےہاتھ میں ہوتی ہے۔صورت حال دیکھ کرفیصلےتبدیل کرنااچھے کپتان کی پہچان ہے۔

     

  • قومی ترانہ غلط پڑنے پرشفقت امانت علی نے قوم سے معافی مانگ لی

    قومی ترانہ غلط پڑنے پرشفقت امانت علی نے قوم سے معافی مانگ لی

    لاہور : گلوکار شفقت امانت علی خان نے پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل قومی ترانہ غلط پڑھنے پر قوم سے معافی مانگ لی ۔ ان کا کہنا ہے کہ سسٹم کی فنی خرابی کے باعث قومی ترانے کے الفاظ ادا کرنے میں غلطی ہوئی۔

    پاک بھارت میچ کے شروع میں پاکستان کے مشہور گلوکار شفقت امانت علی کو قومی ترانہ پڑھنے کی اہم ذمہ داری سونپی گئی تھی جسے وہ بخوبی سر انجام نہ دے سکے۔

    اس سارے منظر کو براہ راست پوری دنیا میں پاکستانی شائقین نے دیکھا. اورمعروف گلوکار کی اس غلطی پر شدید ردعمل کا اظہارکیا۔

    شفقت امانت علی نے غلطی پر قوم سے معافی مانگ لی،کہتے ہیں یہ تاثر غلط دیا جارہا ہے کہ وہ قومی ترانہ بھول گئے تھے، ساؤنڈ سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ترانہ وقت پر شروع نہیں کرسکا۔ جو بھی ہوا اس پر بہت افسوس ہے۔

    سماجی ویب سائٹ پراپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ وہ قومی ترانہ نہیں بھولے تھے بلکہ فنی خرابی کے باعث ایسا محسوس ہوا۔ معروف گلوکار نے پاکستان ٹیم کی حوصلہ افزائی کا پیغام بھی دیا ہے۔

     

  • میچ سے قبل  پاکستانی اوربھارتی کرکٹ لیجنڈ زکیلئے تحائف

    میچ سے قبل پاکستانی اوربھارتی کرکٹ لیجنڈ زکیلئے تحائف

    کولکتہ : ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں پاک بھارت میچ سے قبل بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے پاکستانی اور بھارتی کرکٹ لیجنڈ ز کو تحفے دیئے، عمران خان نے بھی اسٹیڈیم میں خطاب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں میچ سے قبل بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے عمران خان کو چادر ،گلدستہ اور تحفہ دیا .

    وسیم اکرم اور وقار یونس کو چادرپہنائی گئی اورگلدستہ دیا گیا۔ گواسکر ،سہواگ اور سچن ٹنڈولکر ،لیجنڈاداکار امیتابھ بچن اور ابھشیک بچن کو تحائف اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔

    بعد ازاں پاکستانی اور بھارتی کرکٹ لیجنڈ ز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاک بھارت میچ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوینٹی : پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    ورلڈ ٹی ٹوینٹی : پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

    کولکتہ : پاک بھارت بڑے مقابلے سے پہلے کولکتہ میں بادلوں نے ڈیرے ڈال لئے۔ بارش سے میچ متاثر ہوا تو پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

    کولکتہ میں کالے بادل چھاگئے ہیں۔ کھلاڑیوں کے گرجنے سے پہلے ہی بادل برس پڑے۔ کئی مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آج گھمسان کا رن پڑے گا۔ میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محمکہ موسمیات نے آج وقفے وقفے سے ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    اس صورتحال سے شائقین کو پاک بھارت میچ نہ ہونے کا خوف ستانے لگاہے۔ میچ میں کوئی اضافی دن نہیں ہے۔

    ذرائع کے مطابق ہائی وولٹیج میچ بارش کے باعث ممکن نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا جس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا، اور بھارت مشکل میں آجائے گا۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹونٹی: بنگلہ دیش نےعمان کو چوّن رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ ٹی ٹونٹی: بنگلہ دیش نےعمان کو چوّن رنز سے ہرا دیا

    دھرم شالا : بنگلہ دیش نے عمان کو چوون رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے سپر ٹین میں جگہ بنالی، جہاں سولہ مارچ کو اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم سپر ٹین مرحلے میں پہنچ گئی، کوالیفائنگ راؤنڈ میں عمان کو54رنز سے شکست دے دی۔

    دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، لیکن تمیم اقبال نے صابر رحمان کے ساتھ مل کر عمان کے بولروں کی لائن بھلادی۔

    تمیم اقبال نے بنگلہ دیش کی جانب سے ٹی ٹوینٹی میں پہلی سینچری بھی بنا ڈالی۔ صابر رحمان نے چوالیس رنز بنائے جواب میں عمان کی ٹیم زیادہ مزاحمت نہ کرسکی اور بارش کی وجہ سے بارہ اوورز تک محدود کی جانیوالی اننگز میں نو وکٹ پر پینسٹھ رنز ہی بناسکی۔

    بنگلہ دیش کی ٹیم چوّن رنز سے میچ جیت کر سپر ٹین میں پہنچ گئی۔ جو سپر ٹین مرحلے میں پاکستان کے خلاف سولہ مارچ کو میدان میں اترے گی۔

     

  • آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی بھی میزبانی کریں گے

    آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی بھی میزبانی کریں گے

     سڈنی : آئی سی سی نے دوہزار بیس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو سونپ دی۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے ورلڈ کپ سے چار روز قبل سڈنی میں نیوز کانفرنس کے دوران ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میزبان ممالک کا اعلان کیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی میزبانی دیئے جانے پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔

    ورلڈ کپ کے بعد ان کی تمام تر توجہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز ہو گی۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے انیس سو بانوے میں پہلی مرتبہ آئی سی سی کے کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔۔ دوہزار پندرہ عالمی کپ بھی مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جارہار ہے۔