Tag: world T 20 2016

  • پاک بھارت میچ،15سے 20ارب کا جوا لگ گیا،بھارت فیورٹ

    پاک بھارت میچ،15سے 20ارب کا جوا لگ گیا،بھارت فیورٹ

    لاہور: پاکستان کرکٹ میچ پراربوں کا سٹہ کھیلا جارہا ہے،بھارت فیورٹ ہے لیکن لاہورسمیت ملک بھرمیں زیادہ رقم پاکستان پرلگائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈٹی ٹوئنٹی کا بڑا مقابلہ فائنل سے پہلے فائنل کی حیثیت رکھتا ہے پاک بھارت میچ کیلئے لاہور میں اربوں روپے کا جوا لگایا گیا ہے۔

    لاہور کے ایک بُکی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے آروائی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میچ پر پندرہ سے بیس ارب روپے کا جوا ہوگا۔

    جواری کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ میں بھارت فیورٹ ہے لیکن محب وطن پاکستانی قومی ٹیم کی جیت پر پیسہ لگا رہے ہیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد راولپنڈی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں جواریوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دے دی

    دھرم شالا : نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دوسری کامیابی مل گئی ۔ نیوزی لینڈنے آسٹریلیا کو آٹھ رنز سے شکست دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق دھرم شالا میں نیوزی لینڈ نے میدان مارلیا۔۔بھارت کےبعد آسٹریلیا کی ٹیم کیویز کا شکار بن گئی ۔ نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ درست ثابت ہوا۔

    کین ولیمسن اورمارٹن گپٹل نے بولرزکی دل کھول کر تواضع کی۔ گپٹل نے ایشٹن ایگار کو ایک اوور میں تین چھکے رسید کیے۔ اچھے آغاز کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف ایک سو بیالیس رنزبنا سکی۔

    فالکنر اورمیکس ویل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں عثمان خواجہ چوالیس اور شین واٹسن تیرہ رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔

    دھواں دھارآغازسے لگاکہ آسٹریلیا میچ باآسانی جیت جائے گا۔ لیکن واٹسن کے آؤٹ ہوتے ہی وکٹیں پت جھڑ کے پتوں کی طرح گرنے لگیں۔

    استمھ، مکس ویل اور وارنر کسی کابلا نہ چل سکا۔ مچل سینٹر اور اش سودھی کی گھومتی گیندوں نےآسٹریلین بلےبازوں کو بھی گھماکر رکھ دیا۔

    آسٹریلین ٹیم تعاقب میں صرف نو وکٹ پر ایک سو چونتیس رنزبناسکی۔ مچل مک لینیگن تین وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

  • قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے آج بھارت جائے گی

    قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کیلئے آج بھارت جائے گی

    اسلام آباد : بھارتی حکومت کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے بھارت جانے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق افواہیں دم توڑ گئیں اورخوشخبری آگئی۔ بھارتی سیکرٹری داخلہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ٹیم کی مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرادی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے کا گرین سگنل دے دیا۔ قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لئے بھارت جائے گی۔

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے درکار سیکیورٹی کی ضمانت دی ہے۔ بھارت کی تحریری یقین دہانی کے بعد وزیرداخلہ چوہدری نثارنے سعودی عرب میں وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلیفون کیا اور پھر چئیرمین پی سی بی شہریار خان سمیت اعلٰی آفیشلز سے مشاورت کی۔

    مشاورت کے بعد ٹیم کو آج رات کو ہی بھارت کیلئے روانہ کیا جائے گا، امید ہے کہ قومی ٹیم بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

     

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی ٹیم کیلئےسیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ مل گئی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی ٹیم کیلئےسیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ مل گئی

    لاہور : بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان سیکورٹی ٹیم نے پاک بھارت میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو کلین چٹ دے دی۔ دورکنی سیکورٹی وفد دھرم شالا میں انتظامات سے مطمئن ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی تیم کل دوپہر بھارت روانہ ہو گی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیاہےکہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کے مطابق ہی ہوگا۔ پاک بھارت میچ پرچھائے خدشات کے بادل چھٹ گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان سیکورٹی ٹیم نے پاک بھارت کیلئے کلین چٹ دے دی۔ دورکنی سیکورٹی وفد دھرم شالا میں انتظامات سے مطمئن ہے۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول کےمطابق انیس مارچ کوہوگا۔ بھارتی میڈیاکےمطابق وزیرداخلہ راج ناتھ،آئی جی پولیس اور ڈسٹرکٹ کلکٹر نے پاکستانی وفد کو ہرممکن سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    پاکستان کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط ہے۔ پاکستان کی سیکیورٹی ٹیم گزشتہ روز ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور کی قیادت میں بھارت پہنچی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی وفد نے ہماچل پردیش میں ہوٹل اوربس روٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ بھی لیا۔ سیکورٹی ٹیم مکمل معائنے کے بعد رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرےگی جس کے بعد ہی حتمی فیصلہ ہوگا۔ لیکن آثار اچھے ہیں اور دورے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں۔

    علاوہ ازیں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے دھرم شالہ میں پاک بھارت میچ کی مخالفت کی جاری ہے، ہماچل پردیش کے وزیراعلٰی ویر بہادرا سنگھ نے پاک بھارت میچ کے لئے پھر سے ہاتھ کھڑے کرتے ہو ئے سیکیورٹی دینے سے انکارکردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ احتجاج ہوا تو کچھ نہیں کریں گے۔

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : خرم منظورکی جگہ احمد شہزاد ٹیم میں شامل

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : خرم منظورکی جگہ احمد شہزاد ٹیم میں شامل

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کی منظوری دے دی۔ خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

    بورڈ نے حتمی نام آئی سی سی کو بھجوادیئے۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئے چلے ہوئے کارتوس پھر آزمانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    چئیرمین پی سی بی شہریار خان نے قذافی اسٹیڈیم میں کوچ وقار یونس سے مشاورت کے بعد حتمی اسکواڈ کی منظوری دے دی۔ ایشیا کپ کیلئے ڈراپ ہونے والے احمد شہزاد پر سلیکٹرز پھر مہربان ہوگئے۔

    قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں کئی اہم معاملات پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں ہیڈکوچ وقار یونس نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کارکردگی کے اسباب بتائے۔ اس موقع پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ تبدیلیاں نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے احمد شہزاد کو خرم منظور کی جگہ پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کا گرین سگنل دیدیا گیا۔

    اس موقع پرکرکٹر سلمان بٹ کی پاکستانی ٹیم میں واپسی پر غور بھی ہوا۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے سلمان بٹ کو اسکواڈ کا حصہ بننے کا مشورہ دیا، جس کی سلیکشن کمیٹی اور کپتان شاہد آفریدی نے سختی سے مخالفت کردی۔

    شاہد آٖفریدی نے دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ سلمان بٹ ٹیم میں آئے تو وہ نہیں کھیلیں گے۔

    اجلاس کے دوران ہیڈکوچ وقار یونس نے کپتان آفریدی کی ٹیم میٹنگ میں عدم دلچسپی سے بھی چیئرمین پی سی بی کو آگاہ کیا۔

    وقار یونس نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بات کرنے کیلئے کوئی موضوع نہیں ہے۔

    آئی سی سی کو بھجوائے گئے دیگر ناموں میں شاہد آفریدی کپتان، سرفراز احمد، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، محمد عامر، وہاب ریاض، انور علی، محمد عرفان، محمد نواز، شرجیل خان، عماد وسیم اور محمد سمیع شامل ہیں۔

     

  • آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2016 کے شیڈول کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی2016 کے شیڈول کا اعلان کردیا

    دبئی : آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ کے شیڈول کا اعلان کردیا، دو روایتی حریف پاکستان اور بھارت انیس مارچ کو دھرم شالہ میں مدمقابل آئیں گے.

    آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے شیڈول کے اعلان کی تقریب ممبئی میں ہوئی، جس میں چھٹے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچوں کے شیڈول کا علان کیا گیا۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی گیارہ مارچ سے تین اپریل تک بھارت میں ہوگا، آٹھ کوالیفائر ٹیمیں پہلے راؤنڈ میں مقابلہ کریں گی، جہاں سے دو ٹیمیں دوسرے مرحلے میں ٹاپ آٹھ ٹیموں سے مل کر دوسرے مرحلے کے میچز کھیلیں گی۔

    پاکستان ٹیم کو گروپ ٹو میں بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور کوالیفائی ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

    دوہزار نو کی عالمی چیمپئن پاکستان سولہ مارچ کو کولکتہ میں اپنا پہلا میچ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گی، جو بنگلہ دیش ہوسکتی ہے۔

    پاکستان انیس مارچ کو روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا، تیسرے میچ میں بائیس مارچ کو نیوزی لینڈ، اور پچیس مارچ کو آسٹریلیا سے موہالی میں مقابلہ ہوگا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی انعامی رقم پانچ اعشاریہ چھ ملین ڈالرز رکھی گئی ہے.