Tag: world T20

  • ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے بھارت کو سینتالیس رنزسے شکست دیدی

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی : نیوزی لینڈ نے بھارت کو سینتالیس رنزسے شکست دیدی

    ناگپور: ایشیا کےشیر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ڈھیر ہوگئے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کےافتتاحی میچ میں کیویز نے بھارت کوسینتالیس رنز سے شکست دےدی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نےبھارت کےارمانوں پرپانی پھیردیا، نیوزی لینڈ کیخلاف فتح کیلئے ترستابھارت اس بار بھی خالی ہاتھ رہا۔

    ناگپورمیں کھیلے گئے ورلڈکپ سپر 10 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کیلئے 127 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارت کی پوری ٹیم 79 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

    مارٹن گپٹل نے ورلڈٹی ٹوئنٹی کا آغاز ایشون کوچھکالگاکرکیا۔ اگلی ہی گیندپرایشون نے گپٹل کوچلتاکردیا۔ بھارتی بولرزکی تیزاورگھومتی گیندوں پرکیوی بلےباز کھل کرنہ کھیل سکےاوروکٹیں گرنےکاسلسلہ جاری رہا۔

    کین ولیمسن کی قیادت میں کیوی ٹیم سات وکٹوں پر ایک سو ستائیس رنزبناسکی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کے اسپنرزکےجال نےبیٹنگ لائن میں بھارتی بلے بازوں کے بڑےبڑےناموں کاپول کھول دیا۔

    دھونی کے آؤٹ ہوتے بھارتی شائقین کے امیدوں کے چراغ بھی گل ہوگئے۔ کیوی بولرزنے اناسی رنزپربھارت کاڈبہ گول کرکے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں دوسرےکم ترین پرآؤٹ کیا۔ مچل سینٹنرمیچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔

     

  • بھارتی حکومت کی ضمانت تک کرکٹ ٹیم  نہیں بھیج سکتے، چوہدری نثار

    بھارتی حکومت کی ضمانت تک کرکٹ ٹیم نہیں بھیج سکتے، چوہدری نثار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ جب تک بھارتی حکومت سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے گی تب تک پاکستانی ٹیم کو انڈیا نہیں بھیجا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ تا حال نہیں کیا جاسکا،جس کی وجہ بھارتی حکومت کی ٹال مٹول ہے۔

    اسلام آباد مین صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ دھرم شالہ میں میچ کھیلبنا ایک سیکیورٹی رسک تھا، جس کیلئے آئی سی سی کو تحفطات سے آگاہ کیا گیا۔

    آئی سی سی نے فوری ایکشن لیتے ہو ئے جگہ کو تبدیل کیا، جب ہم نے ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا تو وہاں دھمکیوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،اور دھمکیوں کے سائے میں کرکٹ نہیں کھیلی جا سکتی۔

    چوہدری نثار نے کہا کہ جب تک بھارتی حکومت پاکستانی ٹیم کی سیکیورٹی کی واضح ضمانت نہیں دیتی اس وقت تک کرکٹ ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔

     

  • پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا

    ڈھاکہ: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ میں ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کردیا، گرین شرٹس کا پہلا میچ ہفتے کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

    ایشیا کپ میں پاکستان کا پہلا میچ ہی ڈو اینڈ ڈائی ہوگا، اس بار چنگاری ڈھاکہ کے میدان میں بھڑکے گی، ستائیس فروری کو دنیائے کرکٹ کے دو بڑے حریفوں کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوگا۔

    پاک بھارت سنسنی خیز ٹاکرے میں شائقین کے جذبات ہائی ہوں گے، دھڑکنیں بھی تیز ہوں گی، کھلاڑیوں نے ڈھاکہ میں انٹری دینے کے بعد ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔

    ایونٹ میں قومی ٹیم دوسرا میچ انتیس فروری کو متحدہ عرب امارات، دو مارچ کو بنگلہ دیش اور چار مارچ کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

  • ہانگ کانگ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ہانگ کانگ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کیلئے کوالیفائی کرلیا

    آئرلینڈ : ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز میں ہانگ کانگ نے افغانستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔

    آئرلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز کے پہلے پلے آف میچ میں ہانگ کانگ کا مقابلہ افغانستان سے ہوا، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم نے سات وکٹوں پر ایک سو اکسٹھ رنز بنائے۔

    نوروز مینگل ترپن رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ہانگ کانگ کی جانب سے حسیب امجد نے تین وکٹیں حاصل کیں،مطلوبہ ہدف ہانگ کانگ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی دوہزار سولہ میں ہانگ کانگ نےاب جگہ بنالی ہے۔

  • بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے وینیوز کا اعلان کردیا

    بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے وینیوز کا اعلان کردیا

    کراچی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئندہ سال ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے کھیل کے مقامات کا اعلان کردیا، فائنل ایڈن گارڈن کولکتہ میں ہوگا۔

    ورلڈ ٹی ٹوئنٹی آئندہ سال گیارہ مارچ سے بھارت میں کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ کے میچز بھارت کے آٹھ وینیوز پر ہوں گے۔

     کولکتہ، بنگلور، چنائی، دھرماشالا، موہالی، ممبئی، ناگپور اور دہلی میچز کی میزبانی کریں گے،ایونٹ کا آغاز گیارہ مارچ سے ہوگا، فائنل تین اپریل کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سری لنکا ٹائٹل کا دفاع کرے گا، ایونٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی، چھ ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے بعد ایونٹ میں شامل ہوں گی۔