Tag: World weather

  • یورپ اورامریکا سمیت دنیا بھر میں سردی برقرار

    یورپ اورامریکا سمیت دنیا بھر میں سردی برقرار

    واشنگٹن / لندن : یورپ اور امریکا میں سردی کا راج برقرار ہے، شدید برفباری نے متعدد علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ امریکی ریاست ارویگن میں برفباری کے باعث اسکول کی چھت گرگئی اور ایک ٹرین بھی پٹڑی سے اتر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سردی کاراج برقرار ہے۔ یورپ اورامریکا بدستور سرد موسم اور برفباری کی لپیٹ میں ہیں، سربیا میں درجہ حرارت منفی بیس ڈگر ی تک گرگیا۔ خون جما دینے والی ٹھنڈ تارکین وطن کے لیے عذاب بن گئی۔ شدید سردی نے مہاجرین کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

    جرمنی، رومانیہ، بلغاریہ، اٹلی میں سردی سے نظام زندگی منجمد ہو کر رہ گئی، چین میں شدید برفباری سے سمندر پر برف کی تہہ جم گئی، برطانیہ میں بھی سردی کی لہر جاری جاری ہے۔

    برفباری کے باعث ہائی ویز بلاک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، امریکی ریاست اوریگن میں شدید برفباری کے باعث اسکول کی چھت گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کئی فٹ برف پڑنے سے ٹرین ٹریک سے اتر گئی۔

    امریکی ریاست اوہائیو میں شدید بارشیں اور سیلاب کے باعث نظام زندگی درہم برہم اور سڑک ڈھے گئی۔

  • نیویارک میں برفانی طوفان کے بعد ہر طرف برف ہی برف

    نیویارک میں برفانی طوفان کے بعد ہر طرف برف ہی برف

    نیویارک : امریکی ریاست نیویارک میں شدید برفانی طوفان کے بعد سڑکوں، چوراہوں اور عمارتوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے، حکام نے خراب موسم کے پیش نظرڈرائیورز کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کردی۔

    s2
    snow1
    ریاست نیویارک کے شمالی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد ہر طرف برف ہی برف پھیل گئی ہے، برفانی طوفان کے باعث اکثر علاقوں میں تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر رہیں۔

    snow2

    محکمہ موسمیات نے ڈرائیورز کو احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے مزیدبرفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

    s6

    s7

    طوفان کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، میراتھون کے علاقے میں برفباری کے بعد پھسلن کے باعث اسکول بس الٹ گئی، حادثے میں نو طالب علموں سمیت گیارہ افرادزخمی ہوئے۔

    امریکا کی مختلف ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، شمالی ریاستوں میں برفباری جاری ہے ۔ جس سے درج حرارت میں کمی آگئی ہے۔

    s8

    دوسری جانب دنیا بھر میں موسم سرما کا آغاز ہوگیا ہے، چین کے شمالی علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا، شدید برفباری کے باعث چین کے متاثرہ علاقوں میں ہائی ویز بند کردئیے گئے اور سڑک سے برف ہٹائی جارہی ہے۔

    china1

    برطانیہ میں اینگس طوفان نے تباہی مچادی، تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے مواصلاتی نظام متاثر ہوگیا ہے جبکہ برطانیہ میں تیز بارشوں سے برسٹل شہر کے متعدد حصے زیرآب آگئے، سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔

  • کولن نامی طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

    کولن نامی طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

    فلوریڈا : کولن نامی طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا، طوفانی بارشوں کے باعث کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔ جبکہ ٹیکساس میں بھی سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔

    کولن طوفان نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تباہی مچادی، متعدد علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ فلوریڈا کی کئی کاونٹیز میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے باعث سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔

    ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، فلوریڈا کے گورنر نے چونسٹھ میں سے چونتیس کاونٹیز میں ایمرجنسی نافذ کرکے بحالی کے اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔

    دوسری جانب ٹیکساس میں سیلاب کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، طوفانی بارشوں سے درجنوں گھروں کو شدید نقصان پہنچا، سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

    گزشتہ روز آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید سمندری طوفان سے تین افراد ہلاک اور درجنوں افراد لاپتہ ہے، وسطی فرانس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے معمولات زندگی درہم بر ہم کر دیئے ہیں، دارالحکومت پیرس میں بھی سیلابی پانی نے تباہی مچائی، سیلاب کی وجہ سے پونے دو لاکھ شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے جبکہ تیرہ ہزار گھروں کو بجلی کی سہولت میسر نہیں ۔ فرانس نے مزید بارشوں کے پیش نظر بیس سے زائد علاقوں میں الرٹ جاری کیا ہے۔

  • جنوبی امریکہ میں تباہ کن طوفان سے مرنیوالوں کی تعداد 41 ہوگئی

    جنوبی امریکہ میں تباہ کن طوفان سے مرنیوالوں کی تعداد 41 ہوگئی

    نیویارک : امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا سلسلہ جاری ہے، امریکا کی وسطی اورجنوبی ریاستوں میں بارشوں اورطوفان نے اکتالیس افراد کی جان لے لی جبکہ برطانیہ، ویلزاوراسکاٹ لینڈ کے مختلف علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

    امریکا کی وسطی اورجنوبی ریاستوں میں سیلاب اوربارشوں نے تباہی مچادی، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اورایک ہزارسے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں، ٹیکساس اور نیو میکسیکو میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، سیلاب سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے نیو میکسیکو، اوکلاہوما اور کنساس میں برفانی طوفان کی پیش گوئی کی ہے۔

    ریاست ٹیکساس میں تیزبگولوں کی زد میں آکر گیارہ افراد لقمہ اجل بن گئے، طوفان سے مکانوں کی چھتیں اُڑگئیں جبکہ متعدد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوگئے، طوفان کے باعث کئی علاقوں میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر تباہ ہوگیاہے۔

    دوسری جانب برطانیہ،اسکاٹ لینڈ اور ویلز کے مختلف علاقوں میں میں بھی بارش اورسیلاب نے معمول کی زندگی معطل کردی۔ سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور فضائی اور ریل ٹریفک متاثر ہوئی، پانی میں ڈوبے افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

    وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے متاثرہ علاقوں میں فوجی اہلکارتعینات کردئیے ہیں، چین میں دھند سے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب کینیڈا میں بھی طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جنوبی امریکہ کے ملک پیراگوئے میں طوفان کے باعث نوے ہزار افراد گھروں سے محروم ہوگئے ہیں۔

    ارجنٹینا میں بھی سیلاب نے دو افراد کی جان لے لی جبکہ برطانیہ میں بھی مغربی یارک شائر میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے سترسالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

  • امریکا کی متعدد ریاستوں میں طوفان اوربارشوں نے تباہی مچادی

    امریکا کی متعدد ریاستوں میں طوفان اوربارشوں نے تباہی مچادی

    واشنگٹن : امریکا کی متعدد ریاستوں میں طوفان اوربارشوں نے تباہی مچادی، مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں جبکہ چین میں شدید دھند نے معمولات زندگی متاثرکر دئیے۔

    امریکا میں طوفان اور باد وباراں نے تباہی مچائی تو چین میں چھائی دھند نے لوگوں کو پریشان کیا، امریکی ریاست الاباما میں شدید بارشوں سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا دیگر جنوبی ریاستوں میں بھی شدید طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، ندی نالوں میں طغیانی اور دریاؤں کے بپھرنے سے سڑکیں زیرآب آگئیں۔

    شمالی ریاستوں میں مزید سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی، طوفانی ہواؤں سے سیکڑوں صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    الاباماکےگورنرنے ریاست کے جنوبی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، انتظامیہ کے مطابق ٹیکساس،اوکلاہوما، لوزیانا سمیت دیگر ریاستوں میں شدید طوفان اور شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

    دوسری جانب ٹینیسی، آرکنساس اورمسیسپی میں طوفان کے نتیجے میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے، بیجنگ میں چھائی دھند کے باعث لوگوں کو معمولات زندگی جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

  • امریکا میں شدید برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

    امریکا میں شدید برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے

    شکاگو : امریکا میں شدید برف باری نے کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، امریکا کی شکاگو ، نارتھ ڈکوٹا سمیت کئی ریاستوں میں شدید برف باری نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔

    امریکہ کی ریاست مشی گن اور مختلف علاقوں میں کئی فٹ برف پڑنے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، تاہم انتطامیہ نے سڑکیں بحال کرنے کا کام شروع کر دیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک بعض مقامات پر سولہ انچ تک برف باری ہو چکی ہے.

    مشی گن میں شدید برفباری کے باعث 40ہزار سے زائد گھروں میں بجلی کی فراہم معطل ہو گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے جبکہ انتظامیہ بجلی بحال کرنے کی کوششوں میں سرگرم ہے ۔

    ان علاقوں میں مزید برف باری کا بھی امکان ہے۔