Tag: worldcup 2015

  • ڈسپلن کی خلاف ورزی، پی سی بی کا 8 کھلاڑیوں پر جرمانہ

    ڈسپلن کی خلاف ورزی، پی سی بی کا 8 کھلاڑیوں پر جرمانہ

    سڈنی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سڈنی میں دیر سے ہوٹل پہنچنے پر آٹھ پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا میں موجود ٹیم کے آٹھ کھلاڑیوں پر ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پانچ سو سے ہزار ڈالرزتک جرمانہ عائد کیا ہے۔

     شاہد آفریدی سمیت ٹیم کے کچھ کھلاڑی سڈنی میں تاخیر سے ہوٹل پہنچے جس پر پی سی بی نے انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    بورڈ نے احمد شہزاد پر چار سو ڈالرز جرمانہ لگایا ہے، بورڈ نے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ایسا ہوا تو خلاف ورزی کرنے والے کھلاڑی کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔

  • اسپنرز پر پابندی، قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    اسپنرز پر پابندی، قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    لاہور: ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی آف اسپنرز پر پابندی نے ٹیم کی مشکلات بڑھا دی ہیں، حفیظ میگا ایونٹ میں بولنگ نہ کراسکے تو اسپن کا شعبہ کون سنبھالے گا۔

    پاکستانی آف اسپنرز نے ٹیم کی پوزیشن آف کردی ہے، پاکستان کا بہترین اسپن اٹیک مشکل میں ہے، ورلڈکپ سے قبل دوسرا اسپیشلٹ اجمل پر پابندی سے بورڈ کو پہلا جھٹکا لگا، اجمل کے بعد حفیظ کا ایکشن بھی غیر قانونی نکلا تو پی سی بی کے پاؤں تلے زمین نکل گئی۔

    چنائی میں غیر سرکاری بولنگ ایکشن ٹیسٹ میں حفیظ منزل کے قریب پہنچے لیکن ناکام ہوئے، میگا ایونٹ سے قبل آف اسپنر کا ایک اور بولنگ ایکشن ٹیسٹ برسبین میں ہونے کا امکان ہے، فیل ہوئے تو بطور بیٹسمین ہی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    حفیظ بولنگ نہ کرسکے تو ورلڈ کپ میں پاکستانی اسپن اٹیک کی کمان کون سنبھالے گا؟ سلیکٹرز کے لئے انتخاب مشکل ہوگیا ہے، لیگ اسپنر یاسر شاہ ورلڈ کپ کے لئے اڑان بھرسکتے ہیں تو ذوالفقار بابر اور رضا حسن بھی سلیکٹرز کے پاس چوائس میں موجود ہیں۔