Tag: World’s First

  • امریکا اور جنوبی کوریا میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی شروع

    امریکا اور جنوبی کوریا میں 5 جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی شروع

    واشنگٹن: امریکا اور جنوبی کوریا میں موبائل فون کمپنیوں نے 5 جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی شروع کردی، مذکورہ کمپنیوں نے دنیا میں سب سے پہلے 5 جی سروس فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا میں موبائل فون کمپنیوں نے 5 جی انٹرنیٹ سروس کی فراہمی شروع کردی ہے۔ امریکی کمپنی ویرائزن نے مجوزہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل ہی شکاگو اور مینیا پولس میں یہ سروس جاری کردی۔

    ادھر جنوبی کوریا میں یہ سروس دارالحکومت سیؤل سمیت 85 شہروں میں فراہم کی جائے گی۔ وہاں بھی مقررہ تاریخ یعنی 5 اپریل سے دو روز قبل ہی منتخب صارفین کو یہ سروس فراہم کر دی گئی۔

    جنوبی کوریا کے بقیہ صارفین کو یہ سروس جمعہ 5 اپریل سے مہیا کی گئی۔ امریکا اور جنوبی کوریا کی دونوں کمپنیوں نے دنیا میں سب سے پہلے 5 جی سروس فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    جنوبی کوریا میں سنہ 2014 میں وائر لیس ٹیکنالوجی 5 جی کا ابتدائی خاکہ پیش کیا گیا تھا اور اسے دنیا بھر میں سنہ 2020 تک عام کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق 5 جی ٹیکنالوجی سے اسمارٹ فونز پر انٹرنیٹ کی رفتار پچاس گنا بڑھ جائے گی جس کے ذریعے صارفین محض ایک سیکنڈ میں کئی میگا بائیٹ کی فلم ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

  • اسلام کے 1400 سال کی تاریخ میں پہلی بار خاتون نے پورا قرآن ہاتھ کی کڑھائی سے تیار کرلیا

    اسلام کے 1400 سال کی تاریخ میں پہلی بار خاتون نے پورا قرآن ہاتھ کی کڑھائی سے تیار کرلیا

    کراچی : قرآن پاک کی محبت میں سرشار پاکستانی خاتون نے پورا قرآن ہاتھ کی کڑھائی سے تیار کرلیا۔

    کراچی کے علاقے کورنگی سے تعلق رکھنے والی ایک پشتون خاتون زمرد خان ہاتھ سے کڑھائی کرکے قرآن پاک کا نسخہ تیار کرلیا ، زمرد نے اپنی زندگی قرآن کو پورا کرنے کے لئے وقف کردی، اس کامیابی سے پشتون خاتون اسلام اور مقدس کتاب کے لئے اپنی محبت ظاہر کرنا چاہتی ہے۔

    اسلام کے 1400 سال کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی خاتون نے قرآن کریم کو ہاتھ کی کڑھائی کے زریعے تیار کیا ہو۔

    قرآن پاک کو سوتی کے کپڑے پر تیار کیا گیا ہے جب کہ ہر ورق کو ہرے اور سنہرے دھاگوں کی کڑھائی سے دیدہ زیب بنایا گیا ہے۔

    زمرد خان نے قرآن پاک کا حسین نسخہ سات سال چھ ماہ میں مکمل کیا، نایاب نسخے کا وزن 63 کلو گرام ہے اور قرآن کے تمام سیپاروں اور اوراق کو علیحدہ علیحدہ تیار کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ زمرد خان نے قرآن مجید کا مستند اردو ترجمہ بھی تیار کیا ہے۔

    زمرد خاتون نے قرآن پاک کے اس نسخے کی تیاری پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب سات سال قبل میں نے یہ نیک کام کرنے کی ٹھانی تو پھر وقت گزرنے کا احساس ہی نہیں ہوا۔

    زمرد کی جانب سے نایاب قرآن کریم کی تیاری پر ان کے اہل خانہ اور اہل محلہ بھی خوش ہیں، ان کی والدہ کا کہنا ہے کہ زمرد کی محنت اور اللہ تعالیٰ سےمحبت قابل فخر ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل  آذربائیجانی نژاد مصورہ نے ریشم کے شفاف اوراق پرسونے اورچاندی سے قرآن شریف تحریر کیا تھا، انھوں نے اس کی تیاری میں 50 میٹر شفاف کالا ریشم اور 1500 ملی لیٹر سنہری اور چاندی کی سیاہی استعمال کی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

  • امریکی کمپنی نے الیکٹرک سیٹلائٹ تیار کرلی

    امریکی کمپنی نے الیکٹرک سیٹلائٹ تیار کرلی

    امریکہ :امریکی کمپنی نے خلائی ٹيکنالوجی میں انقلاب برپا کر کے الیکٹرک سیٹلائٹ تیار کرلی ہے، کم وزن کے باعث اب ایک ساتھ دو سیٹلائٹس کو خلاء میں بھیجا جاسکے گا،

    بوئنگ خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اور انقلاب لے آیا اور الیکٹرک سیٹلائٹ بنانے کا خواب پورا ہوا، جس کے بعد اخراجات کم ہوں گے۔

    امریکی کمپنی بوئنگ نے دنیا کا پہلا الیکٹرک پروپلشن سیٹلائیٹ تیار کیا ہے، جو وزن میں ہلکا، چھوٹا اور زیادہ پائیدار ہے، اس پر اخراجات بھی کم آئے ہیں۔

    منتظمین کے مطابق اب ایک ہی وقت میں دو سیٹلائٹس ایک ساتھ خلاء میں بھیجی جاسکیں گی، کمپنی کے مطابق امریکی اور فرانسیسی کمپنیوں کو آئندہ ماہ سیٹلائٹ فراہم کردی جائیں گی۔

    الیکڑک سیٹلائٹ سے خود بخود اخراجات میں کمی آجائیگی اور مستقبل میں ان سیٹلائٹس کا استعمال بڑھے گا۔