Tag: World’s Most Influential Muslims

  • وزیراعظم عمران خان مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

    وزیراعظم عمران خان مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو مسلم دنیا کے با اثرترین شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا گیا، عمران خان کے علاوہ مزید تین پاکستانی بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اردن کی رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست سال 2019 جاری کردی۔

    وزیراعظم عمران خان کا نام  مسلم دنیا کی 50 بااثر ترین شخصیات میں شامل کرلیا گیا ہے، فہرست میں عمران خان کا نام انتیسویں نمبر پر ہے۔

    جاری کردہ فہرست میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ مزید تین پاکستانی بھی شامل ہیں، جن میں جسٹس شیخ محمد تقی عثمانی ،امیرتبلیغی جماعت حاجی محمد عبد الوہاب، اور مولاناطارق جمیل ہے۔

    مولوی تقی عثمانی چھٹے، حاجی عبدالوہاب 19 ویں اور مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔

    دوسری جانب مسلم حمکران اور رہنماؤں کی فہرست میں عمران خان کا 15واں نمبر ہے۔

    مسلم دنیا پر سب سے زیادہ اثر انداز ہونے والی شخصیات میں پہلے نمبر پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ، دوسرے نمبر پرسعودی فرمان رواسلمان بن عبدالعزیز، اور تیسرے نمبر پر اردن کے کنگ عبداللہ ہیں۔

    خیال رہے انتخابات 2018 میں‌ عمران خان کی قیادت میں‌پی ٹی آئی نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی، عمران خان اپنے پانچوں حلقوں‌ سے کامیاب قرار پائے۔

    جس کے بعد 17 اگست کو عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے بائیسویں وزیراعظم متخب ہوئے اور 18 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

  • سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال دنیا کے سب سے بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل

    سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال دنیا کے سب سے بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل

    کراچی: اے آروائی نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال دنیا کے سب سے بااثر 500 مسلمان افراد کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    اے آروائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال کو ملنے والے یہ اعزاز ادارے اور اے آر وائی نیٹ ورک کے ملازمین کے لئے فخر کی بات ہے۔

    The Muslim 500  کی سالانہ اشاعت پہلی مرتبہ سال 2009 میں شائع کی گئی تھی۔جس میں دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری کی گئی تھی۔ اس اشاعت کو اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے مرتب کیا جاتا ہے۔

    اے آروائی کے صدر سلمان اقبال کی شاندار کامیابیوں کے اعتراف میں ان کا نام دنیا کی ممتاز مسلم شخصیات میں شامل کردیا گیا ہے۔

    ویب سائٹ کے مطابق جناب سلمان اقبال پاکستان میں سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے مالک ہے،  اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک پاکستان سمیت مشرق وسطی، یورپ، شمالی امریکہ اور دنیا کے بہت سے دیگر علاقوں میں موجود ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سلمان اقبال کو پاکستان میں آزاد میڈیا کی آواز اور مسلم دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور اور بااثر ترین میڈیا شخصیات میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔