Tag: world’s most polluted cities

  • فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، لاہور دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار

    فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، لاہور دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار

    لاہور: پنجاب کے دارلحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے ، جہاں آج اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 443 ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا ، جس کے باعث لاہور کو دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔

    ماحولیاتی آلودگی ماپنے کے عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ لاہور کا آج اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 443ہے ، آج لاہور میں سب سے زیادہ ٹاون شپ متاثر ہے ، جسکا ائیر کوالٹی انڈیکس 524 ہے۔

    اسی طرح ڈیفینس 520 کا ائیر کوالٹی انڈیکس جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے اطراف کا 519 ہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور کے شہری کورونا ایس او پیز کو فالو کریں ، فضائی آلودگی سےگلے،آنکھ ،سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

    ماہرین نے مشورہ دیا کہ سانس کے مریض احتیاط کریں، شہری ماسک اور گلاسز کا استعمال کریں۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں محکمہ صحت پنجاب نے لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی سطح کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ اسموگ سے آنکھوں میں جلن، گلا خراب اور سانس کی شکایات ہوسکتی ہیں۔

    سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا لاہورمیں اسموگ کی صورتحال محفوظ حد سے تجاوز کرگئی، اسپتالوں کو فوری طور پر اسموگ کاؤنٹر متحرک کرنے کی ہدایات دے دی ہے۔

  • دنیا کے سب سے گندے ٹاپ 20 شہروں میں پاکستان کے 3 شہر شامل

    دنیا کے سب سے گندے ٹاپ 20 شہروں میں پاکستان کے 3 شہر شامل

    نیویارک  : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دہلی دنیا کا سب سے آلودگی والا شہر ہے جبکہ دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ 20شہروں میں صرف بھارت کے 12شہر فہرست کا حصہ ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او نے دنیا بھر کے1600 شہروں میں سروے کیا اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ دہلی ان میں سب سے زیادہ آلودگی والا شہر ہے، رپورٹ کے مطابق دہلی کی فضا میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات پی ایم25 کی مقدار153 مائیکر و گرام کیوبک میٹر ہے، عام طور پر فضا میں پی ایم25کی مقدار20مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔

    دنیا بھر کے 20سب سے گندے شہروں میں 12 بھارت کے شہر شامل ہیں، دوسرا ،تیسرا اور چوتھا نمبر بالترتیب بھارت کے شہروں پٹنہ ،گوالیاراور رائے پور کا ہے۔

    پاکستان کے تین شہر بھی اس فہرست میں موجود ہیں، کراچی کو پاکستان کا معاشی شہ رگ کہا جاتا ہے، آلودگی میں پانچوں نمبر پر ہے، چھٹا نمبر صوبہ خیبر پختون خوا کے مرکزی شہر پشاور کا ہے، قدیم روایات کا حامل شہر راولپنڈی گندگی میں ساتویں نمبر پر آیا ہے۔

    دنیا کے سب سے زیادہ گندے شہروں میں دوحہ  12 ویں، اِدگیر 16ویں جبکہ بنگلہ دیش کا شہرنرائن گنج 17ویں نمبر پر ہے، جبکہ 18ویں ، 19 ویں اور 20ویں نمبر پر بھی بھارت کے شہر ہے۔

    ڈبلیو ایچ او کے مطابق فضا میں آلودگی کی وجہ سے لوگوں میں کینسر اور دل کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں، اس سے قبل ڈبلیو ایچ او نے اس طرح کا سروے2011میں کیا تھا۔

    دہلی میں سینئر فارسائنس اینڈ انوائر منٹ کی ڈائریکٹر سونیتا نرائن کا کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے دہلی میں سی این جی گیس شروع کی گئی تھی، جس کی وجہ سے حالات کافی بہتر ہوئے تھے لیکن گزشتہ برسوں میں شہر میں گاڑیوں کی خاص کر ڈیزل گاڑیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور اس سے دہلی میں ماحولیات کو بڑا خطرہ لاحق ہوتا جارہا ہے ۔