Tag: worst day

  • کورونا کی خطرناک صورتحال، پنجاب میں  ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

    کورونا کی خطرناک صورتحال، پنجاب میں ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

    لاہور : پنجاب میں کورونا کے وار تیزی سے جاری ہے ، صرف ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا تیسری لہر کی خطرناک صورت حال اختیار کر گئی ہے ، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 104 جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی کل تعداد 7 ہزار561 تک جا پہنچی۔

    محکمہ صحت پنجاب نے کہا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 3228 نئے کیسز سامنے آئے ، صرف لاہور میں ایک روز میں 1748 کیسز رپورٹ کئے گئے جبکہ صوبے بھر میں اب تک 43 لاکھ 54ہزار 179 کیے جا چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ میں 76، قصور میں 44، شیخوپورہ میں 40، راولپنڈی میں 139، جہلم میں 41، چکوال 22، اٹک میں 4، مظفرگڑھ 5، حافظ آباد 46 اور گوجرانوالہ میں 51 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ 70، نارووال 17، گجرات 39، منڈی بہاؤالدین 49، ملتان 102 ، خانیوال 5، راجن پور 3، لیہ 7، ڈیرہ غازی خان 8 اور وہاڑی میں 25 کیس سامنے آئے

    اسی طرح فیصل آباد 146، چنیوٹ 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ 98، جھنگ 13 اور رحیم یار خان میں 44 ، سرگودھا 105، میانوالی 8، خوشاب 6، بہاولنگر 20، بہاولپور 53، لودھراں 10، بھکر 8، ساہیوال 32، پاکپتن 37 اوراوکاڑہ میں 100 کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کرونا وائرس چینی اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا ، 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    کرونا وائرس چینی اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا ، 5 سال کی کم ترین سطح پر آگئی

    بیجنگ : کرونا وائرس کے باعث چینی اسٹاک مارکیٹ 2015 سےاب تک کی کم ترین سطح پر آگئی ، چھبیس سو کمپنیوں کے حصص  کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کروناوائرس کےخوف ناک اثرات  نمایاں ہونے لگے، چینی اسٹاک مارکیٹس میں زبردست مندی ریکارڈ کی گئی ،چینی حصص بازاروں میں نوفیصدکی کمی کےبعد2015  کی کم ترین سطح پرآگیا۔

     چینی مارکیٹس میں لسٹڈ 2600 کمپنیوں کےحصص کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ  چینی مرکزی بینک معیشت اورمارکیٹس کوسہارا دینےکیلئےبینکنگ سسٹم میں ایک سوبیس ارب ڈالرفراہم کردیے۔

    آج کاروبار کےدوران شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 242 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

      چینی اسٹاک مارکیٹس میں کمی کےاثرات دیگرایشیائی منڈیوں میں بھی نظر آئے،جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 264 اورتائیوان مارکیٹ میں 174 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ ہفتےکےاختتام پر امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

    خیال رہے چین میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہے ، مختلف شہر ویرانے کا منظرپیش کررہے ہیں، کورونا وائرس سے اموات کی تعدادتین سواکسٹھ ہوگئی ہے جبکہ سترہ ہزارسے زائد افراد وائرس سے متاثرہیں۔

    ایک کروڑ آبادی کا شہرووہان گھوسٹ سٹی میں تبدیل ہوگیا۔لوگ گھروں میں محصورہیں، سڑکیں ویران ہیں۔بیجنگ میں بھی میڑواسٹیشنزسنسان اورسڑکیں ٹرانسپورٹ سے خالی ہیں۔

    مختلف ممالک نے چین کے ساتھ سرحد بند اورپروازیں معطل کردی ہیں جبکہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے ائیرپورٹ پرووہان سےجکارتا آنےوالےمسافروں پر جراثیم سےبچاؤکیلئےاسپرے کیا جارہا ہے اوراسکریننگ کی جارہی ہے۔