Tag: wounded

  • کراچی اسٹریٹ کرائم: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

    کراچی اسٹریٹ کرائم: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے خوف ہو کر لوٹ مار کرنے لگے، شہریوں کو بغیر اسلحہ دکھائے ہی وارداتوں کا نشانہ بنایا جانے لگا، ڈکیتی کی واردات میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار 3 نمبر میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا، واردات وکیل کے دفتر میں ہوئی۔

    واقعے کے وقت سادہ لباس پولیس اہلکار دفتر میں داخل ہوا جہاں 4 مسلح ملزمان لوٹ مار کے لیے پہلے سے موجود تھے، لوٹ مار اور پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے چاروں ڈاکو پیدل فرار ہوئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار عدنان سول اسپتال میں زیر علاج ہے۔

    گلشن حدید میں دو کم عمر لڑکوں سے موٹر سائیکل چھین لی گئی، ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے لڑکوں کا پیچھا کیا۔ کم عمر لڑکے ملزمان کو دیکھتے ہی موٹر سائیکل سے اتر گئے۔

    ملزمان لڑکوں سے گھر کی دہلیز پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے، ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے ماسک لگا رکھا تھا۔

    نیو کراچی میں سیکٹر 3 میں بھی دودھ کی دکان میں لوٹ مار کی گئی، موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان میں سے ایک نے دکان دار کو اسلحہ نکال کر دکھایا، اسلحہ دیکھ کر مالک نے مزاحمت نہیں کی۔

    ملزم نے اندر گھس کر دراز سے رقم نکالی اور بے خوفی سے فرار ہوا۔

    کراچی کے ریڈ زون میں سول لائن کلفٹن برج کے قریب بھی شہری سے چھینا جھپٹی ہوئی، لٹنے والے شہری کے بھائی کو 12 جنوری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا۔

  • سوات: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق متعدد زخمی

    سوات: خوفناک ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق متعدد زخمی

    سوات: سوات کے علا قے کبل میں 2گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد 2افرادجاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے جن میں 4افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح سوات علاقےعلی گرامہ کےقریب کانجو سےکبل جانے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی مخالف سمیت سےآنےوالی مسافرکوچ سےٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ سات افراد شدید زخمی ہو گئے۔

    اس خوفناک حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر سیدہ شریف ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے چار مسافروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد رحمان اور عبدالوہاب کے نام سے ہو ئی ہے۔

    پولیس کاکہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

  • کراچی: فائرنگ اوردیگر واقعات، 3افراد جاں بحق، 8زخمی

    کراچی: فائرنگ اوردیگر واقعات، 3افراد جاں بحق، 8زخمی

    کراچی: شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں فائرنگ سے مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیاری کے علاقےمیرا ناکہ میں دستی بم حملے میں بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ نیوکراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ٹارگٹ کلر بھی مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد کو زندگی کےحق سے محروم کردیا گیا۔ کراچی کے علاقےملیر ندی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واٹرپمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہارگیا جبکہ ملیر ملوک ہوٹل پر بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

    دوسری جانب رات گئے نارتھ کراچی میں پولیس کارروائی کے دوران زخمی ہونے والا ٹارگٹ کلر فیصل عرف ماکھا اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم پندرہ سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

    جبکہ لیاری کے علا قے میرا ناکہ پر گزشتہ شب نامعلام ملزمان نے دستی بم سے حملہ کیا جس سے بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں پہنچایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئیں جبکہ لاشوں کا پوس مارٹم کیا جاسکے۔