Tag: wreak havoc

  • بلوچستان: شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی

    بلوچستان: شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی

    کوئٹہ: بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال، گوادر، تربت، اوماڑہ، چمن، کیچ اور پشین میں کچے مکانات گرگئے، جب کہ رابطہ سڑکیں بھی بہہ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفےوقفےسےجاری ہے، شدید بارشوں کے نتیجے میں گوادر،کیچ اور دیگر کئی اضلاع میں سیلابی صورتحال نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ہے، گندھاوا اور اطراف کےعلاقوں میں شدید بارش سے برساتی نالےابل پڑے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم مزید سرد ہوگیا

    شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہیں، مختلف علاقوں کا کوئٹہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے، طور پل پر سیلابی ریلہ مسافروں سمیت گاڑی کو بہا لےگیا۔دوسری جانب پہاڑوں پر برفباری کے سبب کوئٹہ چمن شاہراہ کو ہرقسم کی ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے، راستوں کی بندش کے باعث ایک ہزار سے زائد مسافر گاڑیاں پھنس گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، محصور مسافروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

    بلوچستان میں شدید بارشوں اور برف باری کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال پر پاک فوج بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد میں پیش پیش ہے، پاک فوج کی جانب سے گوادر،پسنی اور تربت میں امدادی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

  • پنجاب میں فوگ اور اسموگ کا قہر، صورت حال سنگین ہوگئی

    پنجاب میں فوگ اور اسموگ کا قہر، صورت حال سنگین ہوگئی

    لاہور: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں اسموگ کے ساتھ ساتھ فوگ نے صورت حال کو مزید سنگین کردیا ہے، شہریوں کا سفر کرنا محال ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم تھری کو سمندری سے درخانہ تک دھند کے باعث سےبند کردیاہے، موٹروےایم2 لاہور سےکوٹ مومن تک دھند کی وجہ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔

    ترجمان موٹر وے کے مطابق ملتان لاہور ایم فور موٹر وے پر فیصل آباد انٹر چینج کے مقام پر صبح تین بجے سے شدید دھند کے باعث موٹروے بند ہے، حکام نے سیکڑوں گاڑیوں کو سفر جاری رکھنے سے روک دیا ہے۔

    موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر غیرضروری سفر سے گریز کریں، ایمرجنسی میں سفر کرنے والے مسافر اگلی گاڑی سےمناسب فاصلہ رکھیں اور فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

    اسی طرح لیہ، چوک اعظم ، فتح پور ،کوٹ سلطان اورکروڑ میں بھی شدید دھند کا راج ہے، دھند کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہیں جبکہ دھند کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔

  • سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک

    سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک

    ریاض: سعودی عرب میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک جبکہ معمولات زندگی مفلوج ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث 12 افراد جان سے گئے اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا، مدینہ اور تبوک میں طوفانی بارشوں سے سیلابی پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ سیکڑوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

    عرب میڈیا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 10 افراد تبوک، ایک شخص مدینہ اور ایک شمالی سرحدی علاقے میں ہلاک ہوا جبکہ رسیکیو حکام نے سیلاب میں پھنسے 271 افراد کو زندہ بچا لیا جس میں 137 افراد کو تبوک میں ریسکیو کیا گیا تھا۔

    سعودی محکمہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمد الحمادی کا کہنا ہے کہ ریاض، مکہ ، شمالی سرحدی علاقے، ہیل ، تبوک ، قاسم، مدینہ اور مشرقی صوبے عصیر، جازان اور اور الجوف میں موسم کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے شہریوں کو تنبیہہ کی ہے کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان خطرے میں مت ڈالیں اور دیہاتوں اور خطرناک علاقوں کا رخ ہر گز نہ کریں۔

    شاہ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے وہ فلائٹ کے لیے گھر سے نکلتے وقت ممکنہ تاخیر اور منسوخی کی بابت پہلے سے معلوم کرلیں۔

    سعودی حکام طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    سعودی عرب :شدید بارشیں، مختلف حادثات میں بچوں سمیت12 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ نومبر 2015 میں سعودی عرب میں شدید بارشوں سے مختلف حادثات و واقعات میں بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچا دی تھی، کئی افراد سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    علاوہ ازیں 6 بچے صوبہ یانگو میں اور جدہ کے مضافات میں ژالہ باری سے ہلاک ہوئے تھے۔