لاہور: اسلام آباد آنے والے غیر ملکی انٹرنیشنل ریسلرز نے کہا ہے کہ پاکستانی بڑے محبت کرنے والے لوگ ہیں، یہاں کے لوگوں نے بہت متاثر کیا، پی ڈبلیو ای نے اگلہ ایونٹ اکتوبر/نومبر میں منعقد کروانے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غیرملکی ریسلرز نے کہا ہے کہ پاکستانی کھانے اور ثقافت بہت پسند آئی، پاکستانی محبت کرنے والی قوم ہے یہاں کے لوگوں کی محبت نے بہت متاثر کیا۔
غیر ملکی ریسلرز نے کہا کہ پاکستانی کھانے اور ثقافت بہت پسند آئی، عوام کی جانب سے ملنے والی محبتیں ہمارے لیے بڑا تحفہ ہیں، ایونٹ میں پرجوش ہجوم کا سامنا کرنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔
پڑھیں: کراچی میں پہلا عالمی ریسلنگ کا دنگل سج گیا
An incredible welcome at Faletti’s Hotel in Lahore, Pakistan leading up to the show tonight for #PWE at the Alhamra Cultural Complex pic.twitter.com/Xj8XaxnPC4
— Jonny Loquasto (@JQuasto) May 19, 2017
انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لیے سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں، غیر ملکی کھلاڑی آسانی سے گھوم پھر رہے ہیں، آئندہ ہونے والے ایونٹس میں غیر ملکی ریسلر کی تعداد بڑھائی جائے گی تاکہ عوام کو مزید انٹرٹینمنٹ مہیا کی جاسکے۔
Pakistan’s favorite wrestler Tiny Iron loves Pakistani food and fan of "Qima and Chapti”.#PWE pic.twitter.com/OwX4LgPYeC
— Zeeshan Ahmed (@mrsportsjourno) May 17, 2017